Connect with us

اہم خبریں

چوکی بل میں برفانی تودہ سے 10مسافروں کی لاشیں برآمد 

Published

on

سرینگر//چوکی بل کپوارہ شاہراہ پریکے بعد دیگرے تین بھاری برفانی تودوں تلے زندہ دب جانے کے بعد لاپتہ ہوئے مزید10مسافروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور اس طرح ان واقعات میں مرنے والوں کی تعداد11ہوگئی ہے جن میں 4خواتین اور ایک سالہ شیر خوار بچی بھی شامل ہے۔مرنے والوں میں میاں بیوی کے علاوہ ایک خاتون اور اسکی بیٹی بھی شامل ہے جبکہ ایک10سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔برفانی تودے کی زد میں آنے والی ٹاٹا سومو کا ڈرائیور معجزاتی طور بچ گیا۔اس سلسلے میںکے ایم این نمائندے نے کپوارہ سے جو تفصیلات فراہم کی ہیں، ان کے مطابق جمعہ کو بھاری برفباری کے بیچ چوکی بل کرناہ شاہراہ پر خونی نالہ سادھنا ٹاپ کے نزدیک برف کی بھاری مقدار اچانک نزدیکی پہاڑی سے کھسک گئی اور شاہراہ پر کھڑی ایک ٹاٹا سومو زیر نمبرJK09A/3249اس کی زد میں آگئی ۔ یہ واقعہ بعد دوپہر3بجکر30منٹ پر پیش آیا۔ٹاٹا سومو کپوارہ سے کرناہ کی طرف جارہی تھی اور واردات کے وقت اس میں ڈرائیور سمیت10مسافر سوار تھے ۔تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ سے تھوڑی دیر قبل جائے واردات سے تھوڑا آگئے ایک اور برفانی تودہ گرآیا تھا جس نے ایک10سالہ بچے سمیت3افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔یہ تینوں افراد برفباری کے پیش نظر گاڑی وہیں چھوڑ کر پیدل سفر کررہے تھے کہ برفانی تودے کی زد میں آگئے۔اس دوران ٹاٹا سومو کا ڈرائیورظہور احمد ساکن کرناہ سڑک کی صورتحال دیکھنے کےلئے گاڑی کھڑی کرکے آگے کی طرف گیا اور جونہی وہ واپس لوٹ رہا تھا تو نزدیکی پہاڑی سے ایک بھاری برفانی تودہ اس کی گاڑی پر گر آیا جس کے نتیجے میں ٹاٹا سومو قریب200فٹ گہری گھائی میں گر کر مکمل طوربرف تلے دب گئی۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے یہ خوفناک منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور وہ معجزاتی طور محفوظ رہا۔اسی دوران اسی علاقے میں ایک اور برفانی تودہ گرآیا جس نے شاہراہ پر موجود بیکن کے ایک جونیئر انجینئر کو اپنی لپیٹ میں لیا۔اس طرح تین برفانی تودوں کی زد میں آکر مجموعی طور12افراد لاپتہ ہوئے۔ کے ایم ا ین نمائندے کے مطابق واردات کے فوراً بعد مقامیلوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس ، سی آر پی ایف، فوج اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچاﺅ کارروائی شروع کی اور ابتدائی مرحلے میں 10سالہ معصوم بچہ سلیمان ولد نصیر احمدساکن کرناہ کو زخمی حالت میں زندہ برآمد کیا گیا ۔تھوڑی دیر بعد جونیئر انجینئر ایم پی سنگھ ساکن وارانسی اتر پردیش کی لاش برآمد ہوئی۔ مذکورہ انجینئربیکن کے109آر سی سی یونٹ سے وابستہ تھا اورواردات کے وقت شاہراہ سے برف ہٹانے کی نگرانی پر مامور تھا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ رات دیگر گئے46سالہ غلام نبی بٹ ساکن کلمونہ ویلگام کپوارہ کو بھی برف کے نیچے سے زندہ برآمد کیا گیا، تاہم وہ بری طرح سے زخمی تھا اور اسے پہلے کپوارہ سب ضلع اسپتال اور بعد میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا ۔اس کی حالت بدستور نازک بنی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بچاﺅ کارروائی رات بھر جاری رہی اور ہفتے کی صبح اس میں سرعت لاتے ہوئے مزید اہلکاروں کو اس کارروائی پر مامور کیا گیا۔پولیس اور فوج کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے کئی سینئر اہلکار بچاﺅ کارروائی کی نگرانی پر مامور تھے۔کئی گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد بچاﺅ اہلکار برف تلے دبے تمام10مسافروں کی لاشیں برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے جن میں4خواتین اور ایک سالہ شیر خوار بچی بھی شامل ہے۔ان کی شناخت شکیلہ بیگم زوجہ عبدالرحیم پرے ساکن سلیمان ٹنگڈار، فرید حسین شاہ ولد محمود شاہ ساکن چھمکوٹ ، اسکی بیوی چپن النساء، فاضل حسین شاہ ولد سرور حسین شاہ چھمکوٹ، محمد الطاف چک ولد سمندر چک نوپورہ ٹنگڈار، ماسٹر عبدالرشید جو، غلام حسن شاہ ولد میر احمد شاہ چچھکوٹ، شفقت بیگم زوجہ مقبول حسین ساکن سعیداں گنڈی کرناہ، اس کا ایک سالہ بیٹی امینہ مقبول گنڈی سعیداں اور ناہیدہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔اس طرح ان واقعات میں مجموعی طور11افراد لقمہ اجل بن گئے ۔مرنے والوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کی جارہی ہیں جہاں یہ خبر پھیلتے ہی ماتم کا ماحول چھا گیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر

بارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا

Published

on

بارہمولہ کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں جمعرات کے روز منشیات سے متعلق ایک بیداری پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت سول ڈیفنس بارہمولہ کی جانب سے، ایس ڈی آر ایف/ڈیزاسٹر رسپانس ڈویژن بارہمولہ کے تعاون سے منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جو نوجوانوں میں منشیات کے استعمال اور اس کے نقصانات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی آگاہی اور تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔ پروگرام کا آغاز ایک تعارفی نشست سے ہوا جس میں مقامی اور قومی سطح پر منشیات کے بڑھتے رجحان، اہم خطراتی عوامل اور بروقت روک تھام کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

ماہرین کی ٹیم میں ڈاکٹر بالی (ڈویژنل وارڈن، سول ڈیفنس بارہمولہ)، محترمہ روحیلا (سینئر سائیکالوجسٹ)، جناب عابد سلیم (کلینیکل سائیکالوجسٹ) اور جناب ایوب (سیکٹر وارڈن، سول ڈیفنس) شامل تھے۔ ان ماہرین نے طلبہ کو منشیات کے جسمانی، نفسیاتی اور سماجی اثرات سے آگاہ کیا اور بروقت بیداری اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا۔

اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو منشیات کی بڑھتی ہوئی وبا کے خطرات سے آگاہ کرنا، انہیں معلومات سے بااختیار بنانا اور ایک منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر عنایت میر، چیف وارڈن سول ڈیفنس بارہمولہ، نے کہا کہ منشیات کی لت کو جو روایتی طور پر ایک صحت عامہ کا مسئلہ سمجھا جاتا تھا، اب ایک سنجیدہ سماجی، تزویراتی اور قومی سلامتی کے چیلنج کے طور پر دیکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سرحدی اور حساس علاقوں میں ابھرتے رجحانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ منشیات کا پھیلاؤ محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت معاشروں کو اندر سے کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو ہائبرڈ جنگ کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے منظرنامے میں تبدیلی فردی مسئلے سے بڑھ کر اجتماعی کمزوری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا زوال، سماجی ڈھانچے کی کمزوری اور انسانی کمزوریوں کا استعمال اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ معاشرتی استحکام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں منشیات کا پھیلاؤ ایک ایسا ہتھیار بن چکا ہے جو کم نظر آتا ہے مگر اس کے اثرات انتہائی گہرے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر میر نے زور دیا کہ منشیات کی لت کو صرف طبی مسئلہ سمجھنے کے بجائے ایک سماجی اور تزویراتی خطرہ سمجھا جائے جس کے لیے فوری اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی طاقت صرف اس کی سرحدوں میں نہیں بلکہ اس کے معاشرے کی صحت، مضبوطی اور یکجہتی میں ہوتی ہے۔ نوجوانوں کا تحفظ، سماجی ہم آہنگی کا فروغ اور منشیات کے نیٹ ورکس کا خاتمہ قومی سلامتی کے اہم تقاضے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ خاموش وبا ایک مستقل خطرے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر طلبہ اور ماہرین کے درمیان ایک باہمی تبادلہ خیال ہوا، جس میں اجتماعی ذمہ داری، باشعور فیصلے اور نوجوانوں کی فعال شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

Continue Reading

اہم خبریں

عالمی توانائی بحران کے خدشات کے باوجود دہلی کے گردواروں میں لنگر کی روایت جاری

Published

on

امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور عالمی توانائی بحران کے باعث شہر میں کُکنگ گیس کی قلت کے خدشات بڑھنے کے باوجود دہلی کے گردواروں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے لنگر خانے چوبیس گھنٹے جاری رہیں گے اور صدیوں پرانی لنگر کی روایت کسی بھی صورت میں متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔

قومی دارالحکومت کے اہم گردواروں، جن میں گردوارہ رکاب گنج صاحب، گردوارہ بنگلا صاحب اور گردوارہ سیس گنج صاحب شامل ہیں، کے کمیونٹی کچن ہر ہفتے تقریباً 40 ہزار افراد کو کھانا فراہم کرتے ہیں جبکہ ہفتے کے آخر میں یہ تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔ ان گردواروں کی انتظامیہ اور رضاکاروں نے فیصلہ کیا ہے کہ لنگر سیوا مسلسل جاری رکھی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے گیس کے استعمال میں احتیاط، پائپ لائن گیس کی فراہمی اور ہنگامی منصوبہ بندی جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی زائر بھوکا واپس نہ جائے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمرشل ایل پی جی سلنڈروں کی کمی کے باعث شہر کے کئی ہوٹل اور ریستوران اپنے کام بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ متعدد دیگر بندش کے دہانے پر ہیں۔

خبر رساں ایجنسی یو این آئی (UNI) سے بات کرتے ہوئے گردوارہ حکام نے یقین دلایا کہ سپلائی میں مشکلات کے باوجود لنگر میں کھانے کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

گردوارہ انتظامیہ کے رکن ہرمیّت سنگھ کالکا نے بتایا کہ گردواروں کے کچن پائپ نیچرل گیس (PNG) کی پائپ لائن سے منسلک ہیں، اس لیے فی الحال ایندھن کی کوئی فوری کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا:
“جب کووڈ-19 کے دوران پوری دنیا بند تھی، تب بھی ہم نے تمام انتظامات سنبھالے اور اس وقت بھی لنگر سیوا چوبیس گھنٹے جاری رکھی۔ مارچ کے آخر اور اپریل میں ہمارے دو بڑے پروگرام بھی طے ہیں جن میں بیساخی بھی شامل ہے۔”

کالکا نے مزید بتایا کہ اگرچہ کچن پائپ نیچرل گیس پر چل رہے ہیں، لیکن احتیاط کے طور پر کمرشل گیس سلنڈروں کا ذخیرہ بھی رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا:
“تمام انتظامات کے باوجود ہم نے سیواداروں کو ہدایت دی ہے کہ وسائل کا ضیاع نہ ہو۔ ہم ہر چیز کو بہتر طریقے سے سنبھال رہے ہیں اور ابھی تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔”

احتیاطی اقدام کے طور پر گردوارہ انتظامیہ نے وزارتِ پٹرولیم و قدرتی گیس کو بھی خط لکھا ہے تاکہ گیس سلنڈروں کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جا سکے اور لنگر سیوا میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے نام لکھے گئے خط میں کالکا نے کہا کہ دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے زیر انتظام تمام تاریخی گردواروں میں روزانہ عقیدت مندوں کو لنگر پیش کیا جاتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے:
“دنیا میں موجودہ جنگی صورتحال کے باعث گیس ایجنسیوں کی جانب سے سلنڈروں کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے جس سے گردواروں میں لنگر کی تقسیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔”

انہوں نے وزارت سے اپیل کی کہ ڈی ایس جی ایم سی (DSGMC) کو گیس سلنڈروں کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ تاریخی گردواروں میں لنگر کی روایت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔

(مصنف: پرویندر سندھو)

Continue Reading

تازہ ترین

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

Published

on

سری نگر، یکم مارچ: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت کے بعد اتوار کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ایران میں مبینہ مشترکہ امریکا–اسرائیل حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

سری نگر کے تاریخی گھنٹہ گھر کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے۔ شرکاء نے آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر، ایرانی پرچم اور سرخ، سیاہ و زرد بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مرد و خواتین نے امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کی اور ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسی طرح سونہ وار میں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ بدگام اور سری نگر کے دیگر شیعہ اکثریتی علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی ریلیاں نکالی گئیں۔

مقررین نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای، جو 1980 کی دہائی میں سری نگر کا دورہ کر چکے تھے، کشمیر کے شیعہ مسلمانوں میں خاص احترام رکھتے تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں ان کے اہلِ خانہ بھی جاں بحق ہوئے۔

صدر نیشنل کانفرنس اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واقعے کو خطے کے امن کے لیے تشویشناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے بردباری کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے ایران کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا:

“ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ جموں و کشمیر میں سوگ منانے والوں کو پُرامن انداز میں غم منانے دیا جائے۔ پولیس اور انتظامیہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور طاقت یا غیر ضروری پابندیوں سے گریز کریں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت، حکومتِ ہند کی وزارتِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ایران میں مقیم کشمیری شہریوں اور طلبہ کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

چیف آف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “تاریخ کا افسوسناک اور شرمناک موڑ” قرار دیا اور انصاف کے حق میں آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں خامنہ ای کے اہلِ خانہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ “یہ نقصان گہرا ہے مگر ہمارا عزم مضبوط ہے۔”

کشمیر کے میرواعظ اور مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اتوار کو اس واقعے پر گہرے صدمے اور غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے مسلم دنیا کو ہلا دینے والا سانحہ قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام مبینہ قتل، ایران کے خلاف جاری کارروائیوں اور میناب میں معصوم طالبات کے مبینہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

“ہم اس بربریت پر انتہائی رنجیدہ اور مشتعل ہیں۔ اس غم کی گھڑی میں ہمارے دل ایران کے ثابت قدم عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اللہ مظلوموں کو طاقت دے، شہداء کے درجات بلند کرے اور ذمہ داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔”

میرواعظ نے اسے مسلم اُمہ کے اتحاد کا لمحہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی اور پُرامن احتجاج کا مظاہرہ کریں۔

اسی دوران متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) نے پیر کے روز مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ میرواعظ نے عوام سے اپیل کی کہ ہڑتال کو نظم و ضبط اور مکمل پُرامن انداز میں منایا جائے تاکہ اجتماعی احتجاج اور یکجہتی کا مؤثر اظہار ہو سکے۔

“ہڑتال کی کال کو منظم اور غیر پُرتشدد طریقے سے منایا جائے تاکہ اجتماعی احتجاج اور یکجہتی درج ہو سکے۔”

حساس صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نالین پربھات اور آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، سی سی ٹی وی نگرانی بڑھائی گئی ہے اور مشترکہ کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج مجموعی طور پر پُرامن رہے اور شہریوں کے جذبات کا احترام کیا جائے گا، تاہم قانون و نظم برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Continue Reading
Advertisement
جموں و کشمیر16 hours ago

کریری میں بابل کینال: غفلت اور بے حسی کا شکار

ہندوستان1 day ago

مودی کی صدارت میں اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ ، ملک کی اقتصادی صورتحال پر گہرائی سے تبادلہ خیال

ہندوستان1 day ago

جنتّر منتر پر سی جے پی کا احتجاج پرامن طریقے سے مکمل، وزیر کے استعفے کا مطالبہ محض شروعات: وانگچوک

تازہ ترین1 day ago

بارہمولہ میں مبینہ قوم مخالف سرگرمیوں کے الزام میں خاتون پر پی ایس اے نافذ

دنیا1 day ago

جارحیت پسندوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں، ایران کا ہمسایہ ممالک سے مطالبہ

دنیا1 day ago

جوہری مقامات پر حملے عالمی جوہری ادارے کی نگرانی منقطع ہونے کا سبب بنے: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ

دنیا1 day ago

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ہندوستان1 day ago

کاکروچ جنتا پارٹی پریشان لوگوں کی آواز ہے : ابھجیت دیپکے

جموں و کشمیر2 days ago

محبوبہ مفتی کی صدارت میں پی ڈی پی کا اجلاس، جماعتی امور اور جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ

جموں و کشمیر2 days ago

سرینگر پولیس کی منشیات مخالف کارروائی، ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر میں محبوبہ مفتی کے ایمس اونتی پورہ دورے پر سیاسی تنازع

دنیا2 days ago

امریکہ اور ایران امن معاہدے کے قریب یا نئی جنگ کے دہانے پر

دنیا2 days ago

ایران معاملے پر زبردست کامیابی مل رہی ہے:ٹرمپ

دنیا2 days ago

ایرانی سپریم لیڈر اور امریکی صدر کی ملاقات حقیقت پسندانہ نہیں: عباس عراقچی

کھیل2 days ago

پرگنانندھا نے فائنل راؤنڈ میں کلاسیکل جیت کے ساتھ ناروے شطرنج 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

دنیا2 days ago

لبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں: اسماعیل بقائی

دنیا2 days ago

ایران کے طاقتور ہونے کا مغرب کا دیرینہ ڈراؤنا خواب حقیقت بن گیا: علی اکبر ولایتی

دنیا2 days ago

ایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ

دنیا2 days ago

ایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ

دنیا2 days ago

’بات چیت اختتام کو پہنچ چکی، ٹرمپ کو ایرانی اثاثوں کو غیرمنجمد کرنا ہو گا‘

دنیا2 days ago

ایران کو داد دینی چاہیے کہ وہ متحد رہا: روسی صدر

جموں و کشمیر2 days ago

سرینگر: جاوورا گارڈن ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی، اینٹی کرپشن بیورو نے کیس درج کیا

ہندوستان2 days ago

‘اسمارٹ بارڈر’ کا کام آخری مرحلے میں، اس کا پائلٹ پروجیکٹ جلد شروع کیا جائے گا: شاہ

دنیا2 days ago

امریکہ ایران جنگ، پاکستانی ثالثی میں جاری مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں: روس

جموں و کشمیر2 days ago

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

دنیا2 days ago

یوکرین کے صدر زیلنسکی اور پوتن ملاقات کریں تو بہت اچھا ہوگا: ٹرمپ

دنیا2 days ago

ایرانی وزیرخارجہ کا صدر ٹرمپ کے سپریم لیڈر سے ملاقات پر ردعمل، حقیقی دنیا میں رہتے ہیں

دنیا3 days ago

اسرائیل کے خلاف ہمارے میزائل حملے کے لیے تیار ہیں:ایران

جموں و کشمیر3 days ago

اننت ناگ پولیس نے محفوظ امرناتھ یاترا کے لیے ’پہچان ایپ‘ متعارف کرا دی

جموں و کشمیر3 days ago

سرینگر پولیس نے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں، پہلگام میں منشیات کے خلاف چھاپے

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی

ہندوستان3 days ago

غیر ملکی زرِ مبادلہ انتظام (غیر قرض جاتی آلات) (تیسری ترمیم) قواعد، 2026 کا نوٹیفکیشن جاری: وزارتِ خزانہ

ہندوستان3 days ago

خوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی

دنیا3 days ago

امریکہ کا عمان پر ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کیلئے شدید دباؤ

دنیا3 days ago

ٹرمپ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ہم شرائط مانیں: محسن رضائی

دنیا3 days ago

حزب اللّٰہ نے اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدہ مسترد کردیا

دنیا3 days ago

ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر: کشتواڑ میں خراب موسم کے باعث مچیل اور مندھل ماتا یاترا معطل

دنیا3 days ago

وزیراعظم مودی میرے اچھے دوست، ہندوستان کے ساتھ جلد ہوگا تجارتی معاہدہ:ٹرمپ

دنیا3 days ago

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک

دنیا3 days ago

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا ایلون مسک پر برطانیہ میں تقسیم کو ہوا دینے کا الزام

دنیا3 days ago

اسرائیلی انخلاء کے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا: پاسداران انقلاب

دنیا3 days ago

اسرائیلی حملے جاری، حزب اللہ نے امریکی ثالثی میں جنگ بندی منصوبہ مسترد کردیا

جموں و کشمیر3 days ago

سروس پرووائیڈرز سے ٹھگی: گاندربل میں فرضی سرکاری ملازم گرفتار

جموں و کشمیر3 days ago

سرینگر: قبضے کی زمین پر کھڑی 2 کروڑ کی تین منزلہ عمارت مسمار

جموں و کشمیر3 days ago

کثرت میں وحدت اور تنوع ہندوستان کا فطری طرزِ زندگی ہے’: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

دنیا3 days ago

امریکہ ایران مذاکرات میں رکاوٹ: ایران کا ضبط شدہ فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ

دنیا3 days ago

ایران کی عسکری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے: عباس عراقچی

دنیا4 days ago

حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی، ٹرمپ

جموں و کشمیر4 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اداریہ4 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر3 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

ہندوستان2 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین3 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

جموں و کشمیر4 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین4 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

تازہ ترین4 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

جموں و کشمیر2 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین4 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں4 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تجزیہ6 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

دنیا3 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تازہ ترین4 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

کھیل4 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

کھیل2 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

تازہ ترین4 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر4 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

کھیل3 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

تازہ ترین4 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اداریہ4 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

دنیا4 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

اہم خبریں4 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

دنیا3 months ago

ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین4 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

ہندوستان4 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تجزیہ7 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

دنیا3 months ago

خامنہ ای کی شہادت کے بعد امام خمینی کے پوتے حسن خمینی توجہ کا مرکز

جموں و کشمیر1 month ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

تازہ ترین5 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

دنیا3 months ago

ٹرمپ کے مشیر کی امریکہ کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز پیش

اداریہ4 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

ہندوستان1 month ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر4 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

جموں و کشمیر4 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین7 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

تازہ ترین4 months ago

شوپیاں کے زینہ پور علاقے میں رہائشی مکان سے ہیروئن بر آمد، ملزم گرفتار: پولیس

دنیا3 months ago

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ

کھیل4 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے

تازہ ترین4 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین2 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

جموں و کشمیر1 month ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر2 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر3 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر4 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین4 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین4 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر4 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں4 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں4 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین4 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر7 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ2 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین2 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین2 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین2 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین2 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر2 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending