تازہ ترین
کشمیر کےحالات پر او آئی سی کا اظہار تشویش، حقوق انسانی کے تحفظ کا مطالبہ

مسلم ممالک کی تنظیم نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے فیصلے کی بھی مخالفت کی، اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کی بات دہرائی
آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے پیر کو بلائے گئے اپنے خصوصی اجلاس میںکشمیرکا خصوصی درجہ ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تائید کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم ممالک کی تنظیم نے پاکستان کی ایمار پر بلائی گئی کانفرنس میں سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔
او آئی سی نے حکومت ہند سے ’’اپنی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی کوروکنے ‘‘ کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ’’کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے ذریعہ اپنے حق ارایت کے اظہارکی اجازت دے۔‘‘ آن لائن منعقد ہونے والے اس اجلاس کے بعد تنظیم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کو پاکستانی وزارت خارجہ نے میڈیا میں پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ اسے اتفاق رائے سے منظور کیاگیاہے۔ اسلامی ممالک کے باہمی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ نے ہندوستان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کے عوام کے خلاف سیکوریٹی آپریشن کو فوری طور پر بند کرے اور وہاں بسنے والوں کے بنیادی نیز انسانی حقوق کا احترام کرے۔
اس اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان، ترکی، نائجر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت او آئی سی کے سیکریڑی جنرل ڈاکٹر یوسف ال اوتھیمین نے کی۔اعلامیے کے مطابق اس موقع پر سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ’ ’میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کشمیر کی عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے نہ دیئے جانے والے ان کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی کوششوں کو مزید منظم کریں۔‘‘رابطہ گروپ نے کشمیر ی عوام کیلئے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا اور اقوام متحدہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہندوستان کو اس بات کیلئے پابند کرے کہ وہ سیکوریٹی کونسل کی قراردادوں کی پابندی کرے اور اس مسئلے کا بات چیت کے ذریعے پرامن انداز میں حل نکالے۔‘‘(انقلاب)
ہندوستان
انڈیگو نے ممبئی-جام نگر روٹ پر پروازیں شروع کیں
نئی دہلی، ہندوستان کی معروف ایئر لائن، انڈیگو نے جمعرات کو ممبئی اور گجرات کے جام نگر کے درمیان براہ راست پرواز شروع کی ہے اس کے ساتھ ہی انڈیگو اب گجرات کے چھ شہروں میں کے لیے اب انڈیگو کی سروس دستیاب ہوگی احمد آباد، بڑودہ، سورت، راجکوٹ اور بھاو نگر کو وہ پہلے ہی ممبئی سے جوڑتی ہے۔ کمپنی اس روٹ پر اے320 طیارے کا آپریشن کررہی ہے۔
ایئر لائن کی طرف سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ گجرات میں بڑھتی ہوئی سفری مانگ کی حمایت کرتی رہی ہے، جو ریاست کی مضبوط صنعتی بنیاد، تجارتی تعلقات اور عالمی تارکین وطن برادری کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔
ایئر لائن ریاست سے فی ہفتہ 700 سے زیادہ پروازیں چلاتی ہے، جو 30 سے زیادہ گھریلو مقامات کو براہ راست رابطہ فراہم کرتی ہے نیز سنگاپور، بنکاک، نیروبی، شنگھائی اور لندن سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی شہروں کے لیے آسان ون اسٹاپ کنکشن بھی فراہم کراتی ہے۔
اس نے کہا کہ اس کے نیٹ ورک میں جام نگر کا اہم کردار ہے، جہاں منظم بندرگاہ اور توانائی، پیٹرو کیمیکل اور مینوفیکچرنگ صنعتیں ہیں۔ یہ نئی سروس جام نگر اور ممبئی کے درمیان رابطے کو مضبوط کرتی ہے۔
مسافر انڈیگو کی آفیشل ویب سائٹ، موبائل ایپ، یا مجاز ٹریول پارٹنرز کے ذریعے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سواپ کی درخواست کی ہے: امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ کئی خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سواپ کی سہولت کے لیے درخواست کی ہے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ کرنسی سواپ کی درخواست کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ کرنسی سواپ کا مقصد امریکا میں اتحادی ممالک کے اثاثوں کی بے ہنگم فروخت روکنا بھی ہوتا ہے، کرنسی سواپ معاہدے کے تحت امریکا کسی ملک کو عارضی طور پر ڈالر فراہم کرتا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ ڈالر کے بدلے میں امریکا اس ملک کی کرنسی لیتا ہے، تاکہ مالیاتی نظام مستحکم رہے۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا
چند ہزار فالوورز، ہزاروں ڈالر آمدنی : لیکن کیسے حیران کن کہانی
نیویارک ، امریکی فیشن ڈیزائنر ایلیسا پوپلاسکی خود کو بڑی سوشل میڈیا انفلوئنسر تو نہیں سمجھتیں، لیکن سوشل میڈیا سے ان کی آمدنی حیران کن حد تک قابل ذکر ہے ایک اعلیٰ ترین فیشن برانڈ کے لیے 32 سالہ تکنیکی ڈیزائنر کے ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ 8 ہزار فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی ہیں یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فالوورز کی چند ہزار کی محدود تعداد کے باوجود انہوں نے مالی طور پر آن لائن نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں وہ برانڈ پارٹنرشپس، افیلی ایٹ لنکس اور ایمازون کمشنز کے ذریعے ٹیکس سے قبل 4 ہزار 355 ڈالر کماچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں انہیں ایک بیوٹی برانڈ کی جانب سے چار ہندسوں پر مشتمل معاوضے کی پیشکش موصول ہوئی، جسے ابتدا میں انہوں نے جعلی سمجھا۔ بعد ازاں انہیں ایک 30 سیکنڈ کی ویڈیو کے عوض ایک ہزار 500 ڈالر ادا کیے گئے، جسے انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جہاں ان کے 4 ہزار فالوورز ہیں۔ پاپلاسکی کا سوشل میڈیا پر آنے کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ محض ایک مشغلہ تھا، وہ ایک مختلف تخلیقی پلیٹ فارم کی تلاش میں تھیں، جس کے لیے انہوں نے دوستوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو ریکارڈ کرنا شروع کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ یہ سرگرمی اب اضافی آمدن کا ذریعہ بن چکی ہے، تاہم وہ اپنی مستقل ملازمت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
ان کے مطابق مستقل آمدن اور سہولیات انہیں مالی تحفظ فراہم کرتی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا ان کی آمدن میں اضافہ کر رہا ہے۔ وہ ویڈیوز کی تیاری اور اس کی ایڈیٹنگ اپنی ملازمت کے اوقات سے پہلے یا بعد میں کرتی ہیں جبکہ ویک اینڈ پر پورا دن بھی اس کام میں مصروف رہتی ہیں تاکہ ہفتے بھر کے لیے مواد تیار ہوسکے۔ وہ برانڈز کے ساتھ شراکت داری میں محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں اور کم معاوضے والی پیشکشیں مسترد کردیتی ہیں۔ ان کی آمدن کا ایک اور ذریعہ افیلی ایٹ لنکس ہیں، جن کے ذریعے ہر دو ہفتے بعد ادائیگی ہوتی ہے جبکہ ایمازون کے افیلی ایٹ پروگرام سے ماہانہ کمیشن بھی حاصل ہوتا ہے۔ پاپلاسکی کے مطابق وہ وائرل ہونے کے بجائے ایک حقیقی اور مضبوط کمیونٹی بنانے پر یقین رکھتی ہیں وہ اپنے آن لائن امیج کو بڑی بہن جیسا رکھنا چاہتی ہیں۔ مالیاتی پلیٹ فارم لومانو کی 2025 رپورٹ کے مطابق، 10 ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے نینو انفلوئنسرز کی اوسط سالانہ آمدن 4 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2024 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے جبکہ 10 ہزار سے ایک لاکھ فالوورز رکھنے والے مائیکرو انفلوئنسرز کی اوسط آمدن 38 ہزار 500ڈالر رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند








































































































