تازہ ترین
گورنر کے چوتھے مشیر کی تقرری کے بعد کس کو کون سے محکمے ملے؟

خبراردو:
گورنر ستیہ پال ملک نے چوتھے مشیر کی تقرری کے بعد ریاستی محکمہ جات کے قلم دانوں کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کئے گئے ہیں ۔معلوم ہو اہے کہ گورنر ستیہ پال ملک نے نئے مشیر کے کے شرما کو اہم قلم دان تفویض کئے ہیں جن میں فائنانس، پبلک ورکس، پی ایچ ای، اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول، مکانات و شہری ترقی اور بجلی محکمہ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی تقسیم کے مطابق جن کو آٹے میں نمک کے برابر حصہ ملا اُن میں ریاست کے 2ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر جن میں خورشید احمد گنائی اور بی بی ویاس شامل ہیں جو فی الوقت گورنر ستیہ پال ملک کے خصوصی مشیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ قلم دانوں کی نئی تقسیم کے بعد گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کو محکمہ پبلک ورکس، پی ایچ ای، اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول، اگریکلچر، باغبانی اور صنعت و حرفت جیسے محکموں کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ریاست کے دوسرے آئی اے ایس آفیسر بی بی ویاس سے بھی فائنانس، بجلی، مکانات و شہری ترقی جیسے اہم قلم دان چھین لیے گئے ہیں اور اس طرح قلم دانوں کی فراہمی میں سب سے زیادہ نقصان خورشید احمد گنائی کو سہنا پڑرہا ہے۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک حکم نامہ کے مطابق بی بی ویاس اب محکمہ پلاننگ اور مانیٹرنگ، اگریکلچر، باغبانی، دیہی ترقی اور پنچایت راج، ریونیو، ریلیف ، بازآبادکاری اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ، لداخ اُمور، انتخابات، محکمہ اُمور صارفین، ٹرائیبل افیرز وغیرہ کا چارج سنبھالیں گے۔اسی طرح نئے مشیر کے کے شرماجن محکمہ جات کا چارج سنبھالیں گے اُن میں فائنانس، پبلک ورکس، بجلی، پی ایچ ای، آئی اینڈ ایف سی، انڈسٹریز، کامرس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر کے دوسرے مشیر کے وجے کمار نئی تقسیم کے بعد جن محکمہ جات کے لیے ذمہ دار ٹھہرائے گئے ہیں اُن میں محکمہ داخلہ، جنگلات، ماحولیات، صحت عامہ، طبی تعلیم، اسٹیٹس،اطلاعات، قانون و پارلیمانی اُمور، یوتھ سروسز و سپورٹس، تواضع وغیرہ شامل ہیں۔اسی طرح خورشید احمد گنائی نئے تقسیم کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن، اعلیٰ تعلیم، ٹورزم، سوشل ویلفئر، ٹرانسپورٹ، حج و اوقاف، تکنیکی تعلیم، فلوری کلچر، محکمہ پشوپالن وغیرہ شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2روز قبل ہی نے گورنر انتظامیہ میں چوتھے مشیر کے کے شرما کی تقرری کے بعد محکمہ جات کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر رد وبدل کی خبر آئی تھی ۔
دنیا
’میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے‘
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکی میڈیا کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این پر تنقید کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا میری بے چینی سے متعلق غلط بیانی کر رہا ہے ایران کےساتھ جنگ ختم کرنےکیلئےمجھ پر کوئی دباؤ نہیں، میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی وجہ سے میڈیا اپنی ساکھ کھو چکا ہے ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی اور فضائیہ مکمل تباہ ہو گئی، ایران کا دفاعی نظام اور ریڈار سسٹم تباہ ہو چکا، اب قیادت بھی نہیں رہی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکہ بندی انتہائی سخت ہے حالات مزید خراب ہوں گے، وقت ایران کےحق میں نہیں ہیں ایران سے ڈیل تب ہوگی جب امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے بہتر ہو گی، ڈیل کا فیصلہ صرف امریکی مفادات اور عالمی امن کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ناکہ بندی مزید سخت ہوگی: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک بار پھر ایران کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور یہ بحری ناکہ بندی اس وقت تک مزید سخت اور بدتر ہوتی جائے گی جب تک کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہو جاتا جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفاد میں ہو۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا: “وقت ان کے حق میں نہیں ہے۔ یہ ناکہ بندی مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر اور مضبوط ہے اور اب یہاں سے حالات مزید خراب ہی ہوں گے۔ کوئی بھی معاہدہ صرف اسی صورت میں کیا جائے گا جب وہ امریکہ، اس کے اتحادیوں اور باقی دنیا کے لیے منصفانہ اور فائدہ مند ہوگا۔”
امریکی میڈیا کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک ٹائمز اور سی این این جیسے اداروں کو لگتا ہے کہ “میں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے بے چین ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “براہِ کرم یہ جان لیں کہ اس عہدے پر رہتے ہوئے شاید میں اب تک کا سب سے کم دباؤ محسوس کرنے والا شخص ہوں۔ میرے پاس دنیا بھر کا وقت ہے، لیکن ایران کے پاس نہیں۔ گھڑی کی سوئیاں ٹک ٹک کر رہی ہیں۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ان کی فضائیہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ان کے طیارہ شکن اور ریڈار ہتھیار نیست و نابود ہو چکے ہیں اور ان کے لیڈر اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکی اشارہ ملتے ہی ایران کے خلاف جنگ اور نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیل
تل ابیب، اسرائیل نے امریکہ کی طرف سے اشارہ ملتے ہی ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے اور نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک سکیورٹی جائزے کیلیے منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلیے تیار ہیں، نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کیلیے امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج دفاع اور حملے دونوں کیلیے تیار ہیں اور اہداف کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ’امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں تاکہ سب سے پہلے خامنہ ای خاندان کا خاتمہ کیا جا سکے جو اسرائیل کے خلاف تباہی کے منصوبے کا محرک ہے اور ایرانی حکومت کی قیادت کے جانشینوں کو ختم کیا جا سکے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے مرکزی توانائی اور بجلی کے مراکز کو اڑا کر اور قومی معاشی ڈھانچے کو تباہ کر کے اسے تاریکی اور پتھر کے دور میں واپس دھکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار حملہ مختلف اور مہلک ہوگا اور انتہائی حساس مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی، یہ ان بڑے حملوں کے تسلسل میں ہوگا جو ایرانی حکومت پہلے ہی برداشت کر چکی ہے جس سے اس کی بنیادیں ہل جائیں گی اور وہ منہدم ہو جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا7 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا7 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































