تازہ ترین
سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے حالیہ برفباری کو قدرتی آفت قرار دیا گیا

خبراردو:
سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپارنس فورس کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے وادی میں 3اور 4؍نومبر ہوئی غیر متوقع برفباری کے نتیجے میں ہوئے بھاری نقصانات کا جائزہ لیا۔
اس سلسلے میں طلب کی گئی ایک میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری ، کمشنر سیکرٹری مال شاہد عنایت اللہ، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ کے علاوہ دیگر کئی افسران موجودتھے جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
زراعت اور باغبانی شعبوں میں ہوئے نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے 3اور 4 نومبر ہوئی برفباری کو خصوصی قدرتی آفت قرار دینے کا فیصلہ لیاتاکہ متاثرین کو ایس ڈی آر ایف کے تحت مناسب ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ غیر متوقع اور وقت سے پہلے کی برفباری کی وجہ سے نہ صرف موجودہ نقصان ہوا ہے بلکہ اگلے تین برسوں تک باغبانی شعبے کو نقصان ہونے کی توقع ہے۔اس موقعہ پر مزید فیصلہ لیا گیا کہ ایسے حالات میں فصلوں کو ہونے والے نقصان کے عوض ایس ڈی آر ایف فوائد کے تحت دئیے جانے والے ریلیف میں اضافہ کیا جائے گا۔سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ سیب کی فصل کو دائمی فصل کے زمرے میں رکھا جائے گا کیونکہ اس میوہ کی پیداوار کے لئے کئی سال درکار ہوتے ہیں۔
اس سلسلے میں سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ریلیف کی رقم 18000روپے فی ہیکٹر سے بڑھا کر 36000روپے فی ہیکٹر کرنے کا فیصلہ کیا۔چیف سیکرٹری نے مزید ہدایات دیں کہ ڈپٹی کمشنروں کے حد اختیار میں 10کروڑ روپے کی رقم دستیاب رکھی جانی چاہئیے تاکہ مستحقین میں ایس ڈی آر ایف قواعد کے تحت فوری مالی امداد تقسیم کی جاسکے ۔ایک اور اہم فیصلے میں سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے تعمیرات عامہ محکمہ کی جانب سے برف ہٹانے والی مشینیں حاصل کرنے کے لئے 28کروڑ روپے کی رقم کو منظور ی دی ۔ اس میں تین جدید سنوکٹر مشینوں کے لئے 16.50 کروڑروپے ، کشمیر صوبہ کے 10اضلاع کے علاوہ ڈوڈہ ، بھدرواہ ، کشتواڑ ، رام بن ، بانہال ، کرگل اور لیہہ کے لئے برف ہٹانے 15مشینوں کے لئے 6کروڑ روپے اور 22اضلاع کے لئے بلڈوزر حاصل کرنے کے لئے 5.50 کروڑ روپے شامل ہیں۔
دنیا
اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی دھمکی
تل ابیب، اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ ایران پر حملوں اور اسے پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کےلیے امریکہ کے گرین سگنل کا انتظار کررہےہیں۔
کاٹز نے کہا کہ اسرائیل جب دوبارہ حملے شروع کرے گا تو ایران کی اہم توانائی اور بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ سے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت اچھے ہمسائے کے اصولوں پر چلیں، اپنی زمین تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی افواج کی بحرِ ہند میں کارروائی، ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا
واشنگٹن، امریکی افواج نے بحرِ ہند میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔
امریکی محکمہ جنگ نے دعویٰ کیا کہ جہاز ایم ٹی میجسٹک ایران سے تیل لے کر جا رہا تھا۔ امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ عالمی سطح پر میری ٹائم قوانین کے نفاذ کو جاری رکھیں گے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس اور ایسے جہازوں کو روک سکیں جو ایران کی مدد کر رہے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے امریکی فوج نے پیر کو ایرانی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی توسکا پر حملہ کرکے اسے قبضے میں لے لیا تھا، سینٹ کام کی جانب سے جہاز پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی گزشتہ روز آبنائے ہرز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان اس سال امن قائم ہونے کا قوی امکان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات بہت اچھی رہی ، اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا بھی منتظر ہوں۔
امریکی صدر نے کہا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی، لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں، امریکی صدر نے رواں سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن قائم ہونے کا بھی قوی امکان ظاہر کردیا۔
صدر ٹرمپ بولے وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے، ایران کو حزب اللہ کی فنڈنگ روکنا ہوگی۔ جی 20 سربراہی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا اگر جی20سربراہی اجلاس میں روسی صدر شرکت کرتے ہیں تو یہ بہت مددگارثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































