دنیا
ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی بھی لاوارث، بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایردوان

انقرہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ” ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی بھی لاوارث، بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے”۔
صدر ایردوان نے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دبئی میں منعقدہ ‘عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس’ میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ “اسرائیل اپنے آپ کو قانون سے بالا خیال کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیسیوں سالوں سے قبضے، تباہی اور قتل عام کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے”۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے کے امن وامان اور رفاح و اقتصادی ترقی کا راستہ فلسطینی حکومت کے قیام سے گزرتا ہے۔ اگر اسرائیل پائیدار امن کا خواہش مند ہے تو اسے وسعت پسندی سے باز آنا اور 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنا ہو گا”۔
انہوں نے کہا ہے کہ “1967 کی سرحدوں میں، مشرقی القدس کے دارالحکومت والی ، خود مختار اور جغرافیائی سالمیت کی حامل فلسطینی حکومت کے قیام کے بغیر جو بھی قدم اٹھا گیا ادھورا رہے گا۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو ہرگز لاوارث، بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے”۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “میں نہایت افسوس سے کہتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں، فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ ایجنسی، یو این آر ڈبلیو اے کے اعتبار پر شدید حملے کئے جا رہے ہیں۔ میں باضمیر ممالک کو دعوت دیتا ہو ں کہ اردن، شام، لبنان اور فلسطینی زمین پر 6 ملین مہاجرین کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے”۔
اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ بند کمرے کی ملاقات بھی کی ہے۔
ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات، علاقائی و عالمی موضوعات اور فلسطینی زمینوں پر جاری اسرائیلی حملوں پر بات چیت کی گئی ہے۔
مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ پورے غزّہ کی طرح رفح پر بھی ا سرائیلی حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ بین الاقوامی رائے عامہ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل، بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ ممالک کو فی الفور ایسے اقدامات کرنے چاہیئں جو اسرائیل کو نکیل ڈال سکیں”۔
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ” ترکیہ کسی قسم کی تفریق کئے بغیر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گا”۔
صدر ایردوان نے دو طرفہ ملاقاتوں کے دائرہ کار میں لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے ساتھ بھی بند کمرے کی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مالدیپ کے صدر محمد معیزو ، بین الاقوامی سرمایہ کاری کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات کے خاندانوں کی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عارضی جنگ بندی قبول نہیں، تنازع ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہیے: ایران
انقرہ، ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔
ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 17 سے 19 اپریل تک جاری رہنے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران پورے خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے، کسی بھی جنگ بندی میں تمام محاذ شامل ہونے چاہئیں۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم کسی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے، یہ تنازع اب ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز تاریخی طور پر کھلی رہی ہے، آبنائے ہرمز ایران کے علاقائی سمندری حدود میں واقع ہے، مگر طویل عرصے سے قابلِ رسائی رہی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی، اسرائیلی اقدامات نے عالمی تجارت اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی کے دوران بھی انگلیاں ٹریگر پر ہیں: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران بھی ملک کی مسلح افواج ہر وقت تیار اور چوکس ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے جنگ بندی کو میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی خاموشی کے دوران بھی ہماری انگلیاں ٹریگر پر رکھی ہوئی ہیں اور موجود صورتحال میں مکمل طور پر چوکس ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقت ور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران مشکل اور ذہین ملک ہے، ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن کرنی پڑی، ایران مشکل اور ذہین ملک ہے، ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں۔
ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جارہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کئے گئے، ہماری فوج نے تمام 111راکٹوں کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔
ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ معیشت میں رکاوٹ ایران کی وجہ سے آئی، بولے ویتنام اور افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ دو ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے جوہری پروگرام کی وجہ سے جنگ کرنی پڑی تاہم ایران میں جنگ بہت جلد ختم ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور مزید بہتر کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا4 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا










































































































