تازہ ترین
یڈیلیڈ ٹیسٹ: فالو آن کا شکارپاک ٹیم وائٹ واش کی جانب گامزن

خبراردو:
آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستانی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔پاک
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں پاک ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہوئی۔
آسٹریلیا کے کپتان نے پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلی اننگز کے 287 رنز کے خسارے میں موجود پاکستانی بلے باز دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئے۔
پہلی اننگز میں دو رنز بنانے والے امام الحق دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے بابراعظم دوسری اننگز میں صرف 8 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
تیسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے تھے اور قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی مزید 248 رنز درکار ہیں۔ شان مسعود 14 اور اسد شفیق 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی پہلی اننگز
تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو بابراعظم اور یاسر شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔
ٹیم کا اسکور 194 رنز پر پہنچا تو بابراعظم مچل اسٹارک کی وکٹوں سے باہر آتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، انہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔
یاسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 192 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ یاسر شاہ 113 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد موسیٰ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 اور پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایک وکٹ جوش ہیزلوڈ کے حصے میں آئی۔
پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی
دنیا
ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
یومِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی طاقت اور فوجی برتری کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران اب مذاکرات کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید کیے گئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مائن ہنٹرز تعینات کر دیے
پیرس، فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مائن ہنٹرز (بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے بحری جہاز) تعینات کر دیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کے مائن ہنٹرز “شراکت داروں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل بحالی اور جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ عمانی حکام سے مشاورت کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کو بندرگاہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے فرانسیسی اثاثے اور ان کا حفاظتی دستہ علاقے میں تعینات اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیار رہے گا۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ کے آخر میں آبنائے ہرمز میں فرانسیسی شمولیت کو مسترد کر دیا تھا، جب صدر میکرون نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ


































































































