تازہ ترین
گورنر کی صدارت میں سرمائی دارالخلافہ جموں میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

خبراردو:
ریاست میں رواں ماہ کی 17تاریخ سے منعقد ہونے والے پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کی خاطر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں سرمائی دارالخلافہ جموں میں آج ایک اہم میٹنگ منعقد ہو رہی ہے جس میں ریاستی گورنر کوپنچایتی انتخابات سے متعلق مختلف اُمور کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ریاست جموں وکشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال سے روشناس کرایا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ مہینوں کے دوران دراندازی کے بڑھتے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں سیکورٹی اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہیں گے جو ریاستی گورنر کو موجودہ صورتحال کی جانکاری فراہم کریں گے۔میٹنگ کے دوران رواں ماہ کی 17تاریخ سے منعقد ہونے والے پنچایتی انتخابات چھائے رہیں گے جس پر سیکورٹی و انتظامیہ کے اعلیٰ افسران تبادلہ خیال کریں گے۔ میٹنگ کے دوران لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر حالیہ مہینوں کے دوران دراندازی کے بڑھتے واقعات پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران حالیہ دنوں کے دوران جنوبی کشمیر کے لارو کولگام میں ہوئی عام شہریوں کی ہلاکتوں پر بھی معیاری عملیاتی طریق کار کے پس منظر میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ گورنر کی صدارت میں منعقد ہونے والی میٹنگ کے دوران وادی کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی غور وخوض کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں جنگجویانہ سرگرمیوں کاموضوع بھی میٹنگ میں چھایا رہے گا جس دوران جنوبی اور شمالی کشمیر میں جنگجوانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر اس موقعے پر ریاست کے سبھی علاقوں کا خطہ وار جائزہ لیں گے اور اس کے مطابق ہی ماتحت افسران کو ہدایت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران آنے والے پنچایتی انتخابات کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے حوالے سے گورنر ستیہ پال ملک ریاست میں تعینات جملہ سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کو خصوصی ہدایت دیں گے تاکہ ریاست میں ماہ رواں کی 17تاریخ سے شروع ہونے والے پنچایتی انتخابات بلاخلل اختتام پذیر ہوجائے۔
انہوں نے بتایا کہ پنچایتی انتخاب کا انعقاد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کئی زیادہ کٹھن مرحلہ ہے اور امن دشمن عناصر اپنی موجودگی کو ظاہر کرنے کے لیے کبھی بھی کوئی منصوبہ ترتیب دے سکتے ہیں لہٰذا اس سلسلے میں امن دشن عناصر کے منصوبوں کا ناکام بنانے کی خاطر میٹنگ میں خصوصی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ جنگجوؤں کی طرف سے پہلے ہی پنچایتی انتخابات کو ناممکن بنانے کی خاطر لوگوں کو ووٹنگ عمل سے دور رہنے کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں لہٰذا میٹنگ کے دوران انتخابات کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے اور ووٹران کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ کے دورانؓ حالیہ مہینوں کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر جنگجوؤں کے حملوں پر خصوصی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کے لیے سرینگر جموں شاہراہ، مغل روڑ اور سمتھن شاہراہ پر جنگجوؤں کی نقل و حرکت اور ا ن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان سے ملنے والی لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بھی گزشتہ مہینوں کے دوران دراندازی کے بڑھتے واقعات پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر جنگجوؤں کی نقل و حمل کو روکنے اور دراندازی کی کوششوں پر باند باندھنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور اس حوالے سے فوج اور دیگر فورسز کو خصوصی ہدایت دی جائیں گی۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں جی او سی شمالی کمانڈ، خصوصی مشیر برائے گورنر، پرنسپل سیکرٹری داخلہ، ڈیوژنل کمشنر کشمیر ، آئی جی پی برائے سرینگر و جموں کے علاوہ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
دنیا
مجوزہ معاہدے متن میں ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں سے بارے میں کوئی رعایات شامل نہیں ہیں:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ واضح طور پر تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر مبنی ہے۔ انہوں نے اس فریم ورک کے جوہری معاملات کو مناسب طریقے سے نہ سنبھالنے کے بارے میں دعوؤں کو مسترد کیا۔
اتوار کو ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں، ٹرمپ نے کہا کہ مجوزہ ڈیل میں واضح ہے ” کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے” اور معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق وسیع شقیں شامل ہیں۔ ان کے بیانات بظاہر سی این این کی اس رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ مجوزہ فریم ورک جوہری امور کو مناسب انداز میں حل نہیں کرتا۔
انہوں نے لکھا کہ “یہ معاہدہ مضبوط اور مفصل طور پر دوسرے جوہری پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ درحقیقت، معاہدے کا مرکزی معاملہ اسی بارے میں ہے۔” انہوں نے بعض میڈیا اداروں پر بھی تنقید کی اور ان پر مجوزہ معاہدے کے مندرجات کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا۔ ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ تہران کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ ایسی ضمانتیں شامل کرے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار یا حاصل نہ کر سکے۔
نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنگ کو ختم کرنے والا معاہدہ طے کرنے کی کوششوں کے دوران ٹرمپ نے سخت شرائط پر مشتمل مجوزہ امن فریم ورک کا نظر ثانی شدہ مسودہ ایران کو بھیجا ہے۔ روزنامے نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے مسودے کے بعض عناصر میں ترمیم کی اور غور کے لیے اسے تہران کو واپس بھیجا اور اس بات کا حوالہ تین ایسے حکام نے دیا جو معاملے سے واقف ہیں۔ رپورٹ میں متن میں کی گئی مخصوص تبدیلیوں کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
حکام نے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے ایسی شقوں کے بارے میں خدشات ظاہر کیے ہیں جو ایرانی اثاثوں کے منجمد ہونے کے ختم ہونے سے متعلق ہو سکتی ہیں، یہ وہ مسئلہ ہے جس پر انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کے تحت 2015 کے جوہری معاہدے کے بارے میں پہلے تنقید کی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرمپ ، پاکستان سمیت دیگر ثالثوں کے ذریعے مذاکرات کے تحت طے کردہ امریکی تجاویز پر ایرانی ردعمل کی رفتار سے مایوسی محسوس کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
تہران،ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کویت میں ایک امریکی فضائی اڈے پر ایران کے ایک بالسٹک میزائل حملے میں چار امریکی سروس ممبران اور تین سول کنٹریکٹرز زخمی ہوئے، یہ حملہ جنوبی ایران میں ایک امریکی فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا۔
براڈکاسٹر سی بی ایس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ان سات افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ خدمات پر لوٹ آئے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی ایران کے بندر عباس ایئرپورٹ کے قریب ایک امریکی فضائی حملے کے جواب میں کویت میں ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، فوج نے جوابی حملہ مقامی وقت کے مطا بق صبح 5 بجے کے قریب کیا جو ساحلی شہر کے ہوائی اڈے کے قریب ایک امریکی حملے کے چند گھنٹوں بعد ہوا جس میں فضائی پروجیکٹائل استعمال کیے گئے تھے۔
بعد ازاں ایک بیان میں، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ میزائل حملہ ‘کویتی افواج نے کامیابی سے روک لیا’۔
علاقائی کشیدگی 28 فروری کو بڑھ گئی، جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جس کے بعد تہران نے ڈرونز اور میزائلوں کی برسات کے ذریعے خطے بھر میں اہداف کو نشانہ بنایا اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔
8 اپریل کو پاکستانی ثالثی کے ذریعے جنگ بندی نافذ ہو گئی، لیکن اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت ایک دیرپا معاہدہ قائم کرنے میں ناکام رہی۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عارضی وقفے کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا، جبکہ اس اسٹریٹجک آبی راستے کے ذریعے ایرانی بندرگاہوں سے آنے یا جانے والے جہازوں پر بحری محاصرہ برقرار رکھا اور وقتاً فوقتاً کہا کہ امن معاہدہ قریب ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور انقلاب کے راست میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان7 days agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
































































































