جموں و کشمیر
انتخابات کو6ماہ ہوگئے، ریاستی حیثیت جلد ہی بحال ہو نے کی اُمید: وزیر اعلی عمر عبداللہ

وقف ایکٹ پر تحریک التوا ءنامناسب اقدام تھا
NC،PDPکی طرحBJP کیساتھ اتحادکی غلطی نہیں دہرائے گی: مشیرناصر اسلم وانی
سرینگر:جے کے این ایس : جموں و کشمیر میں حزب اختلاف کے قانون سازوں اور جماعتوں کی تنقید کے درمیان، وزیر اعلی عمر عبداللہ نے منگل کو قانون ساز اسمبلی میں اراکین کے ذریعہ لائے گئے وقف ترمیمی بل پر تحریک التوا کو غلط کارروائی قرار دیا۔جے کے این ایس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ا سپیکر نے اجلاس کے آخری روز سب کچھ واضح کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ اراکین کی طرف سے لائی گئی تحریک التواءایک نامناسب اقدام تھا کیونکہ اس تحریک کا مقصد مقامی حکومت کے اقدام کا مقابلہ کرنا ہے، تاہم اگر قرارداد کو مختلف انداز میں پیش کیا جاتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ پارٹی نے اب اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور آئیے عدالت کے جواب کا انتظار کرتے ہیں۔ریاستی حیثیت کی بحالی کے بارے میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اس کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے کیونکہ جموں و کشمیر میں انتخابات ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں و کشمیر کے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے لیڈر سے الگ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ریاست جلد ہی بحال ہو جائے گی۔اس دوران وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی کی طرح بھاجپا کیساتھ اتحادکی غلطی نہیں دہرائے گی۔نیشنل کانفرنس کے رہنما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر، ناصر اسلم وانی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان کسی بھی طرح کی صف بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کسی بھی معاملے میں ایک صفحے پر نہیں ہیں۔جب این سی اور بی جے پی کے درمیان کسی مشترکہ مفاہمت کے بارے میں پوچھا گیا تو،ناصراسلم وانی نے واضح کیاکہ ہم پی ڈی پی کی غلطی کو نہیں دہرائیں گے۔
انہوںنے کہاکہ ہمارے اور بی جے پی کے درمیان کوئی مشترکہ بنیاد نہیں ہے۔ پی ڈی پی پر طنز کرتے ہوئے،ناصراسلم وانی نے مزید کہا کہ پارٹی کو این سی پر تنقید کرنے کے بجائے اس کے ماضی کے اقدامات اور اس کے دور میں کیے گئے سیاسی فیصلوں کا خود جائزہ لینا چاہیے۔ متنازعہ وقف بل پر تبصرہ کرتے ہوئے،ناصر وانی نے اس اقدام پر سخت تنقید کی اور اسے ہمارے مذہب پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تنظیموں کی طرح ہم نے بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کرائی ہے، یہ ناانصافی ہے، مذہبی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
آکاشوانی سری نگر نے خصوصی شری امرناتھ جی یاترا 2026 نشریات کا افتتاح کیا
سری نگر، جموں و کشمیر میں آکاشوانی کے سری نگر مرکز نے جمعہ کو سالانہ شری امرناتھ یاترا کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے گئے جدید ترین براڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔
حکام نے بتایا کہ اس خصوصی سہولت کا قیام یاترا کے پورے دورانیے میں دنیا بھر کے یاتریوں اور عقیدت مندوں کو بلا رکاوٹ اعلیٰ معیار کی ریڈیو اور ڈیجیٹل نشریاتی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
اس خصوصی اسٹوڈیو کا باقاعدہ افتتاح آکاشوانی سری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انجینئرنگ) اور دفتر کے سربراہ گربندر سنگھ نے پروگرام ہیڈ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام) غلام رسول اخون، پروگرام ایگزیکٹو سریش چند مینا اور انجینئرنگ و پروگرام شعبوں کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں انجام دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گربندر سنگھ نے شری امرناتھ جی یاترا سے متعلق خصوصی نشریات کو ایک منفرد نشریاتی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشریاتی سروس بالتال اور پہلگام، دونوں یاترا راستوں کا احاطہ کرتی ہے۔
انہوں نے اس خصوصی اسٹوڈیو کو یاترا کی نشریات کے میدان میں ایک اہم تکنیکی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاترا سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کے فائدے کے لیے اعلیٰ معیار کی نشریات کو یقینی بنانے کی غرض سے جدید ترین ڈیجیٹل آڈیو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
گربندر سنگھ نے بتایا کہ خصوصی شری امرناتھ جی یاترا 2026 کی نشریات 103.7 میگا ہرٹز ایف ایم بالتال، 100.1 میگا ہرٹز ایف ایم پہلگام، ویوز اوور دی ٹاپ پلیٹ فارم، ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروسز، نیوز آن اے آئی آر کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز، نیز آکاشوانی آرادھنا چینل پر دستیاب ہوں گی۔
یو این آئی۔ اے ایم
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو نے بیرونِ ملک ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے تعلیمی مشیر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کی اقتصادی جرائم کی روک تھام سے متعلق شاخ (ای او ڈبلیو) نے بحرین میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر متعدد نوجوانوں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں سری نگر کے ایک تعلیمی مشیر کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
سال 2021 کے اس مقدمے میں سری نگر کے جامع مسجد علاقے کے عالی کدل کے رہائشی فیاض احمد زرگر کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگر کی عدالت میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔
ای او ڈبلیو کے مطابق یہ مقدمہ ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم سری نگر کے کران نگر میں میسرز ایچ آر چوائس انٹرنیشنل ایجوکیشن کنسلٹنسی چلاتا تھا اور اس نے شکایت کنندہ کو بحرین میں ملازمت دلانے کا جھوٹا یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا۔
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم نے اسی طریقۂ واردات سے متعدد دیگر ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کو بھی مبینہ طور پر دھوکہ دیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے متاثرین سے لاکھوں روپے وصول کیے اور انہیں ملازمت کی فراہمی کا یقین دلانے کے لیے جعلی تقرری نامے، ویزے، فضائی ٹکٹ اور دیگر فرضی دستاویزات فراہم کیے۔
متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ان کے آن لائن انٹرویو اور طبی معائنے بھی کرائے گئے اور ان سے معاہدوں پر دستخط کروائے گئے، تاہم بعد میں نہ تو انہیں کوئی ملازمت فراہم کی گئی اور نہ ہی ان سے وصول کی گئی رقم واپس کی گئی۔
کرائم برانچ نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تمام الزامات درست پائے گئے۔ ای او ڈبلیو کے مطابق ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ملزم کو چارج شیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

































































































