ہندوستان
شمالی ہند کے 69 فی صدلوگ غیر قانونی مچھر اگربتی کے استعمال سے بے چینی محسوس کرتے ہیں:گڈ نائٹ مطالعہ

نئی دہلی، گڈ نائٹ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق شمالی ہندکے 69فی صد لوگ غیر قانونی اور غیر منظور شدہ مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کے استعمال سے بے چینی یا چڑچڑاپن محسوس کرتے ہیں ”ایک مچھر، بے شمار خطرات“ کے عنوان سے ملک گیر سروے جو کہ مارکیٹ ریسرچ فرم گویوکے ذریعے گڈ نائٹ نے شروع کیا تھا، یہ مچھروں کو بھگانے والی مصنوعات کے تئیں عوامی رویوں کاپتہ لگاتا ہے اور مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے وابستہ خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے میں، جس میں نئی دہلی، پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان جیسی ریاستیں شامل ہیں، آبادی کی اکثریت غیر قانونی اور غیر منظورشدہ مچھر بھگانے والی اگربتی سے تشویش میں مبتلاہیں۔
اس سروے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہیڈ مارکیٹنگ ہوم کیئر، گودریج کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (GCPL)محترمہ شلپا سریش نے کہا کہ ہمارے سروے کے نتائج شمالی ہندمیں مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی استعمال کے بارے میں شہریوں میں بڑھتی تشویش کو اجاگر کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سی اگربتیاں غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہیں، ضوابط کی کمی ہوتی ہے اور غیر رجسٹرڈ کیمیکلز پر مشتمل ہوتی ہیں، جو صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ ہندوستان کا معروف مچھر مار برانڈ گڈ نائٹ کنبوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور ہمارا مقصداس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہم محفوظ، حکومت سے منظور شدہ سلوشن فراہم کریں جو سائنس اور اختراعات کی روسے بالکل درست ہو، آئیے ہم سب مل کر نہ صرف اپنے گھروں بلکہ ملک کے لوگوں کی بھلائی کے لیے بھی صحیح مصنوعات کا انتخاب کریں۔
اس سروے میں قومی سطح پر 69فی صد جواب دہندگان نے غیر قانونی مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کے استعمال سے بے چینی محسوس کی، جس میں مشرقی ہند میں سب سے زیادہ تشویش (73فی صد) ہے،بعدازاں، شمالی ہندوستان (69فی صد)، جنوبی ہند (67فی صد) اور پھر مغربی ہندوستان (67فی صد) ہے۔ جنس کے لحاظ سے 70فی صد مرد اور 67فی صد خواتین نے غیر رجسٹرڈ چینی کیمیکلز اگربتی استعمال کرنے میں بے آرامی کا اعتراف کیا، جو کہ باعث تشویشہے۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ شمالی ہندوستان میں 56فی صد جواب دہندگان خاص طور پر مچھروں کو بھگانے والی مصنوعات خریدنے کے بارے میں باشعور ہیں، جوتحفظ اور ضابطے کے لیے ان کی مصنوعات کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، خطے کے 72فی صد لوگ حکومت سے منظور شدہ اور محفوظ مچھروں کو بھگانے والی مصنوعات استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم، محفوظ حل کے لیے لوگوں کی ترجیحات کے باوجود ان غیر قانونی مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کارواج بڑھ رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعدادان کا استعمال کر رہی ہے۔
ایک اندازہ کے مطابق شمالی ہندوستان میں غیر قانونی مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کی مارکیٹ کا تخمینہ 300 کروڑ روپے سے زائد ہے، جب کہ قومی سطح پر یہ تعداد 1675 کروڑ روپے ہے۔ یہ زمرہ تقریباً 20 فی صدسالانہ کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔خیال رہے کہ گودریج کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ ہندوستان کا معروف گھریلو کیڑے مار برانڈ ہے اور گڈ نائٹ اس کا پریمیم پروڈکٹ ہے نیز یہ ہندوستان کے تقریبا ہر گھر کی پہلی پسند ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف
ہندوستان
وزیر اعظم مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرقی امور) رودریندر ٹنڈن نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر مودی 6 سے 11 جولائی تک ان تینوں ممالک کے دورے پر رہیں گے۔ وہ 6 سے 8 جولائی تک انڈونیشیا، 8 سے 10 جولائی تک آسٹریلیا اور 10 سے 11 جولائی تک نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں وزیر اعظم کی اہم مصروفیات دارالحکومت جکارتہ میں ہوں گی۔ بعد ازاں وہ ثقافتی دارالحکومت یوگیاکارتا بھی جائیں گے اور پرمبانن مندر کا بھی دورہ کریں گے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ گزشتہ سال انڈونیشیا کے صدر کے دورۂ ہند کے بعد ہونے والے اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ملاکا میں استحکام اور سلامتی کے حوالے سے انڈونیشیا کا اہم کردار ہے۔
مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مسٹر مودی آسٹریلیا جائیں گے، جہاں وہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ تیسرے ہند-آسٹریلیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اہم معدنیات، سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
مسٹر مودی میلبورن میں ایک کھیلوں کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم نیوزی لینڈ جائیں گے، جہاں وہ اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ گزشتہ چالیس برس سے زیادہ عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورۂ نیوزی لینڈ ہوگا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 1986 میں نیوزی لینڈ گئے تھے۔
پریس کانفرنس میں موجود حکام نے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ہندوستانی طلبہ کے ویزوں اور مختلف تعلیمی کورسز کی بڑھتی ہوئی فیسوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم تینوں ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے، ان سے خطاب کریں گے اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کو ہندوستان کا کرارا جواب، دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی
نئی دہلی، ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کے تعلق سے پاکستان کی حالیہ بیان بازی پر اسے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو باقاعدہ میڈیا بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کی طرف سے یہ معاہدہ معطل ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت پر روک لگانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ یہ معاہدہ تب تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان معتبر اور مکمل طور پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرنا بند نہیں کر دیتا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پاکستان میں سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ سیمینار میں پاکستان کے کئی اہم رہنماؤں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا جاتا ہے تو وہ اس کے لیے جنگ سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پاکستان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ہندوستان ندیوں کے پانی پر کنٹرول کر رہا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سال بھر پروگرام منعقد کریں گے ہندوستان اور جاپان
نئی دہلی، ہندوستان اور جاپان اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ‘انڈیا-جاپان ایئر آف شیئرڈ ہورائزنز’ منائیں گے۔
وزارت خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک، ثقافتی، اقتصادی، سائنسی اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے سال بھر مختلف پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان پروگراموں میں انڈیا-جاپان ویک (28 اپریل 2027 سے)، نوجوانوں پر مبنی ثقافتی تبادلہ، منگا-اینیمی-گیمنگ شراکت داری، پالیسی مذاکرات (شیئرڈ فیوچر-75)، آرٹ اینڈ کلچر پروگرام، بدھ مت یاترا پہل، کھیلوں میں تعاون، تجارت اور علاقائی شراکت داری نیز لوپیکس قمری مشن سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کو فروغ دینے والے اقدامات شامل ہیں۔
دونوں ممالک نے کہا ہے کہ یہ تقریبات دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر ہوں گی اور ان میں نوجوانوں کی سرگرم شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

































































































