دنیا
یمن کے حوثیوں کا اسرائیلی شہروں پر متعدد حملوں کا دعوی

صنعاء ، یمن کے حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے جمعرات کی رات اسرائیل کے تین شہروں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے “ہائپرسونک بیلسٹک میزائل” اور تین ڈرونز داغے ہیں ۔
المسیرہ ٹی وی کی جانب سے نشر کیے گئے ایک ٹیلیویژن بیان میں ، گروپ کے فوجی ترجمان یحیٰی ساریہ نے کہا کہ میزائل نے جافا (تل ابیب) شہر میں ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جبکہ تین ڈرونز نے بیرشیوا شہر اور بندرگاہی شہر ایلات میں کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔
ساریہ نے کہا ، “ایلات ہماری فوجی کارروائیوں کا مسلسل نشانہ رہے گا ۔”
دریں اثنا ، اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ڈرون نے ایلات میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا اور اس کے دروازے کو نقصان پہنچایا ، جبکہ یمن سے آنے والے میزائل اور دیگر ڈرونز کو روک لیا گیا ۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ ہوتے ہی تل ابیب میٹروپولیٹن علاقے سمیت وسطی اسرائیل کے کئی علاقوں میں فضائی دفاعی سائرن بجائے گئے ، جس سے لاکھوں افراد پناہ گاہوں کی طرف بھاگے ۔
حوثیوں نے ، جو شمال مغربی یمن کے بیشتر حصے پر قابض ہیں ، اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل پر حملے کیے ہیں ۔ اسرائیل بھی حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر جوابی حملے کرتا ہے ۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حملوں کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے ، اور وہ غزہ میں جنگ اور ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
یو این آئی شنہوا۔ ایم جے۔ ایس وائی
دنیا
عباس عراقچی چین پہنچ گئے: چینی ہم منصب سے اہم ملاقات
بیجنگ،ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی دورہ چین پر بیجنگ میں موجود ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے خطے کی تازہ صورتحال، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور دو طرفہ تعلقات پر اہم گفتگو کی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ ناجائز ہے۔ مکمل جنگ بندی کا قیام ضروری ہے۔
عباس عراقچی ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے ایران صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدے کو قبول کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کا قریبی دوست ہے، موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہو گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں:پوپ لیو
ویٹیکن سٹی، پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امن کے بارے میں گفتگو کر کے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امن کے بارے میں گفتگو کر کے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں، تاہم لوگ ان پر تنقید کرنے کے لیے مکمل آزاد ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تنقید کے جواب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ کلیسا کا اصل مقصد انجیل کی تعلیمات اور امن کی تبلیغ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انجیل کی تبلیغ کی بنیاد پر کوئی ان پر تنقید کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کا حق رکھتا ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا موقف بھی توجہ سے سنا جائے گا۔
پوپ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ان کی تمام تر کوششوں کا محور مکالمے کے ذریعے امن کا قیام ہے، مگر وہ اختلاف رائے رکھنے والوں کی آزادی کا احترام کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے ایک بار پھر پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
تہران، ایران نے ایک بار پھر پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران عالمی قوانین کے تحت پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔ یہ بیان عراق کے نامزد وزیر اعظم علی الزیدی سے ان کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سامنے آیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ایران مذاکرات میں چاہتا تھا کہ عالمی قوانین کے تحت اس کا ایٹمی پروگرام جاری رہے، ہر چیز پر قبضے کی بجائے ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے۔ انھوں نے کہا امریکی مطالبات کو یک طرفہ طور پر تسلیم کرنے کا معاہدہ ناممکن ہے، ایک طرف امریکہ ایران پر شدید دباؤ کی پالیسی پر چل رہا ہے، دوسری طرف مذاکرات چاہتا ہے، دھمکیوں کے سائے میں گفتگو نہیں کی جائے گی۔
مسعود پزشکیان نے کہا امریکہ کہتا ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے، لیکن دوسری طرف رہبر انقلاب نے واضح اور دو ٹوک ایٹم بم کا شرعی فتویٰ دیا تھا، پھر بھی انھیں شہید کر دیا۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں، ایرانی نیوی کے تمام جہازوں کو ڈبو دیا ہے، اس کے پاس ایٹم بم ہوتا تو ہم آج یہاں نہ ہوتے، مشرق وسطیٰ اور اسرائیل ختم ہو جاتے، ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف









































































































