پاکستان
عاصم منیر کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور

اسلام آباد، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورے میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سلطنتِ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے ہاشمی سلطنتِ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی، جو اردنی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر شاہ عبداللہ کے شاہی فرزندولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر دفاع اور سلامتی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار اور خدمات کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے جنرل ہیڈکوارٹرز عمان میں ملاقات کی۔
جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دورے کے دوران دونوں شخصیات نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی تجدید کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے امن اور علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار خدمات کو سراہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
بڑی تہذیب کا حامل ملک دھمکی و دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم
اسلام، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ بڑی تہذیب کا حامل ملک دھمکی اور دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں رضا امیری مقدم نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک اہم، اسلامی اور دینی اصول ہے، کاش امریکہ اس بات کو سمجھتا۔ اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے متضاد اشارے مل رہے ہیں، بامعنیٰ مذاکرات کی بنیاد معاہدے پورے کرنے پر ہوتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے امریکہ پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے، امریکہ ایران سے ‘سرینڈر’ چاہتا ہے جبکہ ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ہمیں دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ‘ہتھیار ڈالنے کی میز’ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
’معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی تو ہو سکتا ہے ایرانی و امریکی صدور پاکستان آئیں‘
اسلام آباد، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے ہونے کی صورت میں دستخط کی تقریب میں دونوں ممالک کے صدور کی پاکستان آمد کا امکان ظاہر کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی بھی جنگ کا آخری حل مذاکرات کی میز ہوتا ہے، امریکہ ایران مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بیرون ممالک میں موجود ہیں، بیک ڈور ڈپلومیسی سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے اگلے ہفتے میں مذاکرات نتیجہ خیز مرحلے میں پہنچ جائیں گے، ہو سکتا ہے اگلا ہفتہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کا ہو۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی تو ہو سکتا ہے ایرانی اور امریکی صدور مسعود پزشکیان اور ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران مذاکرات کروانے پر بھارت کو بہت دکھ اور بے چینی ہے جبکہ افغانستان میں بھی کچھ لوگ دکھی ہیں، پاکستان میں افغانستان کے کچھ ہمدردوں کو بھی دکھ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بغض میں کچھ لوگوں کو یہ سب اچھا نہیں لگ رہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
مذاکرات کا اگلا دور پیر کو پاکستان میں ہونے کا امکان: امریکی میڈیا
اسلام آباد، امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ ایران مذاکرات کا اگلا دور پیر کو پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کی ثالثی میں امریکہ ایران مذاکرات سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی این این نے مذاکرات کے نئے دور سے متعلق ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفود پیر کے روز مذاکرات کرنے جا رہے ہیں، تاہم امریکہ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کوئی مذاکرات طے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن میں مذاکرات پیر کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پیر کو پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔ سی بی ایس نیوز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے اعلیٰ امریکی حکام کو دوبارہ پاکستان بھیجنے پر غور کر رہی ہے، یہ مذاکرات پیر سے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ مذاکرات کے دوسرے دور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران ”ہر بات پر متفق ہو چکا ہے”، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ افزودہ یورینیم کو مشترکہ طور پر ملک سے نکال کر امریکہ منتقل کیا جائے۔ تاہم ایک سینئر ایرانی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ ٹرمپ کے بعض دعوے ”متبادل حقائق” (یعنی غلط یا مسخ شدہ بیانیہ) ہیں۔
اس اہلکار نے اس بات کی بھی تردید کی کہ تہران اپنا افزودہ یورینیم بیرونِ ملک بھیجے گا یا افزودگی کو غیر معینہ مدت کے لیے روک دے گا اور خبردار کیا کہ اس طرح کے عوامی بیانات جاری سفارت کاری کو مشکل بنا سکتے ہیں۔ پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی عمل سے واقف ایرانی اہلکار نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی عوامی شیخی مذاکرات کے ناکام ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
ایران یہ سمجھ سکتا ہے کہ جہاں وہ ”نتیجہ خیز سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے”، وہاں امریکہ سفارتکاری کو محض وقت ضائع کرنے یا تھکا دینے کے لیے استعمال کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر ایک نئی جارحیت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا ایران بھرپور اور سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ادھر اس نازک جنگ بندی کے تناظر میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہیں کریں گے۔ انھوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر ایران کے جوہری مواد کو پرامن طریقے سے منتقل کرنے کا کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ اسے ”زیادہ سخت اور غیر دوستانہ طریقے” سے حاصل کر لے گا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے پر بھی جمعہ کے روز اس اہم آبی راستے سے صرف چند ہی جہاز گزرے، حالاں کہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یہ تجارتی جہازوں کے لیے کھلا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی بحری ناکہ بندی ختم نہ کرے تو آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
جموں و کشمیر5 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک









































































































