تازہ ترین
وزیر خزانہ کا الزام: ٹی ایم سی کی غلط پالیسیوں سے ریاست سے صنعتیں بھاگ رہی ہیں

نئی دہلی، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج جمعرات کو راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا کہ مرکز مغربی بنگال کے مفادات کو نظر انداز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود ٹی ایم سی کی حکومت ہی ریاست کے عوام کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اس کی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتیں وہاں سے چھوڑکر جا رہی ہیں۔وزیر خزانہ کا یہ بیان سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے والے مرکزی ایکسائز ڈیوٹی (ترمیمی) بل، 2025 پر بحث کے دوران ٹی ایم سی اراکین کی جانب سے منریگا فنڈز اور دیگر مرکزی اسکیموں کے فنڈز روکنے کے الزامات کے جواب میں آیا۔ وزیر خزانہ نے ٹی ایم سی کے اراکین کے ہنگامے کے درمیان کہا حقیقی نقصان دہندہ کون؟ “مغربی بنگال کو اس حکومت نے کبھی نظرانداز نہیں کیا ہے۔ دراصل، یہ ٹی ایم سی حکومت ہے جو مغربی بنگال کے لوگوں کی ترقی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے اعداد و شمار پیش کیے،صنعتیں مغربی بنگال چھوڑ رہی ہیں۔ اپریل 2011 سے 30 ستمبر 2025 تک، 448 لسٹڈ اور 6,447 اَن لسٹڈ کمپنیاں ریاست سے باہر ہو چکی ہیں (حوالہ: آر او سی ریکارڈ) وزیر خزانہ نے 2019 میں ترنمول حکومت کے آیوشمان بھارت اسکیم سے نام واپس لینے کے فیصلے پر سوال اٹھایا “کیا یہ بنگال کے لوگوں کے لیے اچھا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ 2014 سے اب تک مغربی بنگال کو مرکزی ٹیکس میں حصے کے طور پر ₹5.94 لاکھ کروڑ دیے گئے ہیں، جو 2004-14 کے دوران دیے گئے ₹1.34 لاکھ کروڑ کے مقابلے میں 4.4 گنا زیادہ ہے۔ ریاستوں کو سرمائے کی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم (ایس اے ایس سی آئی ) کے تحت ₹24,000 کروڑ 50 سال کے لیے بیاض مفت قرض کے طور پر دیے گئے ہیں ۔ منریگا فنڈز کو روکنے کے الزامات پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکٹ 2005 کے مطابق، اسکیم کو نافذ کرنے میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مرکزی ٹیموں نے ریاست میں منریگا کے نفاذ میں گڑبڑیوں کی رپورٹ دی تھی۔ مرکز کی جانب سے کئی اصلاحی خطوط بھیجے گئے، لیکن کوئی خاص بہتری نہیں دیکھی گئی۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے، ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت مارچ 2022 سے مغربی بنگال کو فنڈز کی فراہمی روک دی گئی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حالیہ رپورٹ (11 جولائی 2025) میں ریاست نے تسلیم کیا ہے کہ چار اضلاع میں ₹4.81 کروڑ کی وصولی کے معاملات مکمل کر لیے گئے ہیں، جو اپنے آپ میں منریگا فنڈز کے غلط استعمال کا اعتراف ہے۔
یو این آئی ۔م ا ع
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان5 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
































































































