تازہ ترین
ون ڈے رینکنگ میں ویراٹ کوہلی دوسری پوزیشن پر

دبئی، جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی آئی سی سی کی تازہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
تازہ جاری کردہ رینکنگ کے مطابق، کوہلی اب صرف روہت شرما سے پیچھے ہیں، جو آسٹریلیا کے خلاف ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت پہلی مرتبہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست پہنچے تھے اور اب بھی نمبر ون کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ روہت نے جنوبی افریقہ سیریز میں مجموعی طور پر 146 رنز اسکور کیے، جبکہ کوہلی نے دو سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 302 رنز بنائے اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔ہندوستان کے شبھمن گل اور شریاس ایّر بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ گل پانچویں اور ایّر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل دو درجے بہتری کے ساتھ 12ویں مقام تک آگئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بھی ہندوستان کے کلدیپ یادو تین درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پہلے ٹی 20 کے بعد اکشر پٹیل دو درجے بہتری سے 13ویں، ارشدِیپ سنگھ تین درجے بڑھ کر 20ویں اور جسپریت بمراہ چھ درجے ترقی کے ساتھ 25ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے ابرار احمد کی 9ویں پوزیشن برقرار ہے، شاہین شاہ آفریدی 2 درجے ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر آگئے، حارث رؤف کو بھی ایک درجہ ترقی کے بعد 22واں نمبر مل گیا۔
دوسری جانب، جنوبی افریقی بیٹر ڈیوالڈ بریوس تین درجے بہتری سے ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں آٹھویں نمبر تک پہنچ گئے۔
ایشیز میں لگاتار دو ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ رہنے والے آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں تین درجے ترقی کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گئے جو ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ اسٹارک نے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔
یو این آئی ۔م اع
دنیا
امریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
واشنگٹن، امریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ریگن نیشنل اکنامک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ نے ایران کے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی مہم کا حصہ ہے۔
امریکی وزیرخزانہ سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا وہ آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا۔ امریکی وزیرخزانہ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا ایران سے معاہدے کے قریب ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلی بارایران نے جوہری موضوع پر بات کرنے پر آمادگی دکھائی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی، ایران کی مدد پر عمان کے خلاف پابندیاں لگیں گی۔ علاوہ ازیں امریکہ نے ایران سے متعلق نئی انسداد دہشت گردی پابندیاں عائدکر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم حاصل نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنیکا کا فیصلہ کرلیا ہے ، ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے جارہا ہوں۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے ساتھ ابھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے: اسماعیل بقائی
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ابھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے ، ہم ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ جاری حالیہ سفارتی رابطوں پر پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم دونوں ممالک ابھی تک کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے۔
تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر صرف اپنے عوام کے حقوق اور قومی مفادات کو سامنے رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔ امریکی اور مغربی حکام کے حالیہ بیانات اور شرائط پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مغرب کو ایران کے حوالے سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ انہوں نے سخت لہجے میں واضح کیا “ہم نے 47 سال پہلے ہی ‘حکم کی زبان’ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ اب مغربی فریقین میں سے کوئی بھی ایران کے بارے میں بات کرتے وقت ہم پر اپنی مرضی مسلط کرنے یا حکم چلانے کی زبان استعمال نہیں کر سکتا۔”
امریکی بحری اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام جسے سمندری محاصرہ کہتے ہیں، وہ شروع سے ہی ایک مکمل غیر قانونی اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی یہ ناکہ بندی دراصل جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی سمندری حدود میں جہاز رانی کی آزادی کو روکنے کی ایک مجرمانہ کوشش تھی۔
اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس جیسے غیر قانونی اقدامات سے باز رہنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا “اگر امریکہ نے اب یہ ناکہ بندی ختم کی ہے، تو اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنے ہی ایک غیر قانونی کام کو روکا ہے، اب ہمیں عملی طور پر یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا امریکی انتظامیہ اپنی باتوں پر عمل بھی کرتی ہے یا یہ سب محض میڈیا پر کیے جانے والے دعوے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ ختم کر دی گئی ہے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سچویشن روم جا رہا ہوں اب ایران کو لازمی اس بات پر متفق ہونا ہو گا کہ ان کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم نہیں ہو گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری ٹریفک کیلئے بغیر کسی ٹول یا روک ٹوک فوری طور پر کھولا جائے اور پانی میں اگر کوئی مائنز ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا، ہم نے اپنے بہترین انڈر واٹر مائن سویپرز کے ذریعے متعدد مائنز کو ہٹا دیا ہے اب ایران باقی بچ جانے والی مائنز کو فوری ہٹانے کا کام مکمل کرے گا جو اب زیادہ نہیں ہوں گے۔ ’’حیرت انگیز اور بے مثال بحری ناکہ بندی کو اب اٹھایا جا رہا ہے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز “گھر واپسی” کا عمل شروع کر سکتے ہیں‘‘
امریکی صدر نے بتایا کہ 11 ماہ قبل ہمارے بی ٹو بمبار حملے کے بعد سے نیوکلیئر ڈسٹ زیر زمین دبی ہوئی ہے ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ کو اب امریکا زمین سے نکالے گا یہ کام ایران اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے تعاون اور ہم آہنگی سے کیا جائے گا، ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ کو زیر زمین سے نکال کر تباہ کر دیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
ہندوستان1 week agoوزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
دنیا7 days agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان1 week agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

































































































