تازہ ترین
کٹھوعہ میں 10 برسوں سے مفرور ملزم گرفتار:پولیس

جموں، مفرور افراد کے خلاف کریک ڈاون کو جاری رکھتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے پنجاب کے گرداس پور علاقے سے تعلق رکھنے والے 10 برسوں سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کٹھوعہ پولیس نے سال 2015 سے مفرور ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص پولیس اسٹیشن ہیرا نگر میں درج رنبیر پینل کوڈ کے دفعہ297/337 کے تحت ایف آئی آر نمبر 139/2014 میں مطلوب تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف عدالت نے دفعہ 512 ضابطہ فوجداری کے تحت وارنٹ جاری کیا تھا۔
ملزم کی شناخت جگراج سنگھ ولد ترسیم سنگھ ساکن گرادس پور پنجاب کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم سال 2015 سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
منوج سنہا نے نوآبادیاتی ذہنیت کے خاتمے پر زور دیا، مصنفین سے ہندوستان کی عالمی کہانی دوبارہ پیش کرنے کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے ہفتہ کے روز کہا کہ ’’نوآبادیاتی ذہنیت‘‘ کے باقی ماندہ اثرات کو مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے اور ہندوستان کی تاریخ اور موجودہ حالات کو عالمی سطح پر مسخ شدہ انداز میں پیش کیے جانے کا مؤثر جواب دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنفین اور دانشوروں کا اہم کردار ہے کہ وہ ان کے بقول غلط بیانیوں کی اصلاح کریں اور دنیا کے سامنے ہندوستان کا نقطۂ نظر پیش کریں۔
وہ سری نگر میں کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مصنفین پر زور دیا کہ وہ افسانہ، غیر افسانوی ادب اور دیگر تخلیقی ذرائع کے ذریعے مثبت بیانیہ تشکیل دیں اور لوگوں کو متاثر کریں، کیونکہ ’’مصنف کی تخلیق صرف الفاظ میں نہیں بلکہ لوگوں کی دھڑکنوں میں زندہ رہتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’ہمیں نوآبادیاتی ذہنیت کے ہر نشان کو مٹانا ہوگا اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ بیرونِ ملک لوگ ہماری تاریخ اور حال کو اپنی پسند کے بیانیے کے لیے مسخ نہ کریں۔‘‘ ان کے مطابق، ایسی غلطیوں کی اصلاح کرنا اور حقیقت کو عالمی قارئین تک پہنچانا مصنفین کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہمیں دنیا کو بار بار یاد دلانا ہوگا کہ تقریباً 6,000 سال قبل جب ویدوں کی تدوین ہوئی، اس وقت ہندوستان دنیا کی معیشت، تعلیم، ثقافت اور فلسفے کا مرکز تھا۔ صدیوں تک ہندوستان عالمی تہذیب اور ثقافت کا محرک رہا اور اس نے سائنس، ریاضی، فلکیات اور طب کے میدان میں دنیا کی سماجی و معاشی ترقی کی بنیاد رکھی۔‘‘
منوج سنہا نے کہا کہ تاریخ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے اور معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانے کی فوری ضرورت ہے تاکہ بھارت کا بیانیہ درست انداز میں تشکیل پا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ویدی دور سے ہمارے آبا و اجداد حقائق کو درستگی کے ساتھ محفوظ اور منتقل کرتے رہے، لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر جدید دور میں بھارت اپنی تاریخ خود لکھنے کی روایت سے دور ہو گیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم اپنی قیمتی روایات، ثقافت، علم اور سائنسی ورثے کو دنیا تک پہنچانے میں ناکام رہے، اسی لیے بعض لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کچھ چیزیں باہر سے آئیں یا حملہ آوروں نے متعارف کرائیں، جبکہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے الزام لگایا کہ بعض غیر ملکی مؤرخین نے جان بوجھ کر بھارت کی قدیم سائنسی دریافتوں، ادبی، فنی اور تعمیراتی کامیابیوں کو نظر انداز کیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’جب ہندوستان سائنسی ترقی کی بلندی پر تھا، بہت سے ممالک میں سائنس کا ذکر تک نہیں ملتا۔ فارس اور دیگر خطوں میں سائنس، ریاضی اور فلکیات کے ابتدائی حوالہ جات آٹھویں صدی میں سامنے آئے اور وہ بھی بڑی حد تک ہندوستان کے اثرات کے مرہونِ منت تھے۔ یورپ کی پہلی نشاۃ ثانیہ نے 12ویں صدی میں ہندوستان کے علم، سائنس، ثقافت اور فن کے خزانے سے استفادہ کیا۔‘‘
یواین آئی۔ظ ا
دنیا
ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے کینیڈی سینٹر سے صدر ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر نے گزشتہ برس جان ایف کینیڈی سینٹر کے نام میں اپنا نام شامل کردیا تھا، جج نے کہا کانگریس کی منظوری کے بغیر واشنگٹن ڈی سی میں کسی مقام کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے صدر ٹرمپ کا تزئین و آرائش کے دوران مرکز دو سال کے لیے بند کرنے کا حکم بھی معطل کردیا۔ کینیڈی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس کے ترجمان نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ناکام کینیڈی سینٹر کی ان کے پاس واپسی کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر ٹرمپ نے فروری 2025 میں کینیڈی سینٹر بورڈ میں کئی ٹرسٹیز تبدیل کرکے چیئرمین کے انتخاب سے قبل خود کو بطور ٹرسٹی مقرر کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ امیر ممالک کے دفاعی اخراجات نہیں اٹھائے گا: پیٹ ہیگستھ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
سنگاپور میں تقریب سے خطاب میں پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ چین سمیت کوئی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو خطے میں امریکا کی پوزیشن کا احترام کرنا ہوگا۔
امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا۔ پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ بحرالکاہل میں کسی بھی بالادستی سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
ہندوستان5 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
































































































