تازہ ترین
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک: عاقب نبی، جنہیں دہلی کیپٹلز نے 8.40 کروڑ میں خریدا

سری نگر، جموں و کشمیر کے باصلاحیت تیزگیندباز عاقب نبی نے آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں تاریخ رقم کر دی، جب دہلی کیپٹلز نے انہیں 8 کروڑ 40 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ محض 30 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ نیلامی میں اترنے والے عاقب نبی کے لیے دہلی کیپٹلز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم آخرکار دہلی کیپٹلز نے بازی مار لی۔
بارہمولہ میں 4 نومبر 1996 کو پیدا ہونے والےعاقب نبی کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ ان کے والد غلام نبی ڈار ایک سرکاری اسکول میں انگریزی کے استاد ہیں اور ابتدا میں چاہتے تھے کہ بیٹا ڈاکٹر بنے، تاہم عاقب کے کرکٹ کے جنون نے بالآخر انہیں اپنے خواب کے پیچھے کھڑا کر دیا۔
دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر عاقب نبی اپنی سوئنگ، لائن و لینتھ پر غیر معمولی کنٹرول اور دونوں جانب گیند موڑنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بولنگ ایکشن جنوبی افریقہ کے عظیم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے متاثر ہو کر اپنائی، جنہیں وہ بچپن سے اپنا رول ماڈل مانتے آئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں وہ جسپریت بمراہ کی بھی کھل کر تعریف کرتے ہیں۔
عاقب نبی نے باقاعدہ کرکٹ کا آغاز اسٹریٹ کرکٹ اور ٹینس بال میچوں سے کیا۔ بارہمولہ میں اس وقت مناسب کوچنگ سہولیات نہ ہونے کے باعث انہوں نے 19 سال کی عمر کے بعد ریڈ بال کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ ایک دوست کے ساتھ محض آزمائش کے لیے اسٹیٹ ٹرائلز میں شرکت کے دوران ان کا انتخاب ہو گیا، جو ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
انہوں نے 2019-20 میں سید مشتاق علی ٹرافی کے ذریعے جموں و کشمیر کے لیے ڈیبیو کیا۔
اب تک وہ 27 ٹی20 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ 2024-25 رنجی ٹرافی میں انہوں نے 44 وکٹیں لے کر دوسرے سب سے کامیاب بولر کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ 2025 دلیپ ٹرافی میں ایک ہی اوور میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر قومی سطح پر شہ سرخیوں میں آئے۔
2025-26 سید مشتاق علی ٹرافی میں بہار کے خلاف ایڈن گارڈنز میں 4 وکٹیں 16 رنز دے کر حاصل کرنا بھی ان کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔
عاقب نبی کی آئی پی ایل میں شمولیت نہ صرف ان کے ذاتی سفر کی کامیابی ہے بلکہ جموں و کشمیر کرکٹ کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ































































































