ہندوستان
وزیراعظم مودی نے گوا لبریشن ڈے پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز گوا لبریشن ڈے کے موقع پر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اسے ہندوستان کے قومی سفر کا ایک اہم باب قرار دیا۔
پی ایم مودی نے ایک پوسٹ میں کہا، ’’گوا لبریشن ڈے ہمیں ہمارے قومی سفر کے ایک اہم باب کی یاد دلاتا ہے۔ ہم اُن لوگوں کی بے مثال ہمت کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ناانصافی کو قبول کرنے سے انکار کیا اور ہمت اور پختہ یقین کے ساتھ آزادی کی جدوجہد کی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ان کی قربانیاں ہمیں گوا کی ہمہ جہت ترقی کی سمت میں کام کرنے کی تحریک دیتی رہتی ہیں۔‘‘
اس موقع پر گورنر نے راج بھون کا نام ’لوک بھون‘ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ان مجاہدین آزادی اور گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے نوآبادیاتی حکمرانی کی مخالفت کی اور آپریشن وِجے کے ذریعے 19 دسمبر 1961 کو گوا کو آزادی دلائی اور 450 سال سے زائد عرصے پر محیط پرتگالی تسلط کا خاتمہ کیا۔
گورنر نے گوا کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے 100 فیصد خواندگی، ’گوا بیانڈ بیچز‘ منصوبے کے تحت پائیدار اور جامع سیاحت، کھیل اور ثقافتی ترقی میں کامیابیوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کلین انرجی روڈ میپ 2050 کے ذریعے ریاست میں ماحولیات کے لیے سازگار مستقبل کے عزم پر بھی زور دیا۔
انہوں نے گوا کے شہریوں سے ماضی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انصاف، اتحاد اور ترقی پر مبنی ایک خوشحال مستقبل کی خاطر مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایس وائی
ہندوستان
ٹیگور کے یومِ پیدائش پر نو مئی کو بنگال میں منعقد ہو سکتی ہے بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب
نئی دہلی گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے یومِ پیدائش 25 بیساکھ (نو مئی) کو مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہو سکتی ہے واضح رہے کہ ٹیگور کا یومِ پیدائش ہر سال بنگالی مہینے کی 25 تاریخ یعنی بیساکھ کو منایا جاتا ہے اور یہ دن بنگال کے لوگوں کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ ریاست کے لوگ نوبل انعام یافتہ ٹیگور کے یومِ پیدائش کو کافی دھوم دھام سے مناتے ہیں اور اس دن ریاست بھر میں مختلف قسم کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس دن ریاست میں بی جے پی کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے حلف برداری کی تقریب منعقد ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کے مرکزی مبصر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آٹھ مئی کو کولکتہ میں پارٹی کی قانون سازپارٹی کی میٹنگ ہو سکتی ہے جس میں ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آٹھ مئی کو ہی ریاست میں پارٹی کے لیڈر کے نام کا اعلان ہو سکتا ہے اور نو مئی کو گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے یومِ پیدائش کے موقع پر حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔
بی جے پی نے ریاست میں قانون سازپارٹی کی میٹنگ کے لیے مسٹر شاہ کو مرکزی مبصر اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کو شریک مبصر مقرر کیا ہے۔ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سمک بھٹاچاریہ نے بھی نو مئی کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
ریاست میں بی جے پی تاریخی جیت درج کرتے ہوئے پہلی بار حکومت بنانے جا رہی ہے اور اس کے لیے بی جے پی کولکتہ میں شاندار پروگرام منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ بی جے پی کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نیز بی جے پی اور این ڈی اے کے زیر اقتدار ریاستوں کے لیڈروں کے شامل ہونے کی امید ہے، جس کو لے کر سکیورٹی ایجنسیاں بھی چوکس ہیں۔ ہندوستان کی سیاست میں اس تبدیلی کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
ووٹ چوری کے الزام پر سیاست گرم، راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن اور حکومت کی تنقید
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر انتخابی عمل پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے “ووٹ چوری” کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھائے۔
مسٹر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ “ووٹ چوری سے کبھی سیٹیں چرائی جاتی ہیں، کبھی پوری حکومت۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا میں بی جے پی کے 240 ارکان پارلیمنٹ میں سے “تقریباً ہر چھٹا رکن پارلیمنٹ ووٹ چوری سے جیتا ہے۔” انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو کیا بی جے پی کی زبان میں “گھس پیٹھیا” کہا جانا چاہیے۔ ہریانہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ “وہاں تو پوری حکومت ہی ‘گھس پیٹھیا’ ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ جو اداروں کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں اور ووٹر لسٹوں و انتخابی عمل میں ہیر پھیر کرتے ہیں، وہ خود “ریموٹ کنٹرول” سے چل رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے یہ بھی کہا کہ منصفانہ انتخابات ہونے پر برسراقتدار جماعت 140 سیٹوں کے آس پاس بھی نہیں پہنچ پائے گی۔
اس دوران، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تعلق سے بھی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن کے کئی بڑے لیڈروں نے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں تاریخی جیت درج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے 15 سال پرانے اقتدار کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے راہل گاندھی کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے اسے ہار کی مایوسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے، جس پر اس طرح کے الزامات جمہوری اداروں کو کمزور کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
وزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فجیرہ آئل انڈسٹریز زون پر ہونے والے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اس حملے میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے تھے انہوں نے شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو “ناقابل قبول” قرار دیا اور خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں کہا، “یو اے ای میں ہونے والے ان حملوں کی میں سخت مذمت کرتا ہوں، جن میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان “یو اے ای کے ساتھ مکمل طور پر متحد ہے”۔ انہوں نے “مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تمام مسائل کے پرامن حل” کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے آبنائے ہرمز سے بلا روک ٹوک سمندری نقل و حمل کو یقینی بنانے کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ “محفوظ اور بلا تعطل جہاز رانی کو یقینی بنانا علاقائی امن، استحکام اور عالمی توانائی کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہے۔”
ایران سے شروع ہونے والے اس حملے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر واقع ایک اہم توانائی مرکز فجیرہ میں تیل کے پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ اگرچہ مقامی حکام نے ابھی تک سرکاری طور پر کسی کو بھی اس حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے، لیکن یہ واقعہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پیش آیا ہے، جہاں اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچہ مسلسل تناؤ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے منگل کو اپنے بیان میں کہا، “فجیرہ پر ہونے والا حملہ، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے، مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ ہم ان معاندانہ کارروائیوں اور شہری بنیادی ڈھانچے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہندوستان صورتحال سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا رہا ہے، تاکہ مغربی ایشیا میں امن اور استحکام بحال ہو سکے۔ ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے آزاد اور بلا روک ٹوک جہاز رانی اور تجارت کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ ہندوستان تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔”
یواین آئی ۔ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف










































































































