تازہ ترین
ویڈیو: جب ڈاکٹر انسانیت بھول جائے !

خبراردو:
کہا جاتا ہے کہ تمام پیشوں میں سب سے اعلی اگر کوئی پیشہ ہے تو وہ ہے ڈاکٹری کا ، کیوں کہ ایک ڈاکٹر بغیر کسی رنگ و نسل ، ذات پات ، مذہب کو دیکھ کر ہسپتال میں آنے والے مریض کا علاج کرتا ہے ۔ لیکن سرینگر کے لل دید ہسپتال میں جو شرمناک واقع پیش آیا ، جہاں ایک پڑھا لکھا ڈاکٹر تب انسانیت بھول گیا .
کپوراہ کے موری کلاروس علاقے سے ایک ثریا نام کی خاتون نے درد زہ کی شکایت تو ۱۵ افراد نے اسے چارپائی پر اٹھا کر پر اٹھا کر تین فٹ کی برف میں کسی طرح کلا روس ہسپتال پہنچایا گیا ۔ وہاں سے حاملہ خاتون کو کپوارہ ہسپتال منتقل کیا گیا اور اسکے بعد ڈاکٹروں نے اسے لل دید ہسپتال لے جانے کو کہا ۔ لگ بھگ ۱۲۰ کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد جب یہ گجر فیملی لل دید ہسپتال پہنچی اس ماید کے ساتھ یہ وادی کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور یہاں پر اب خاتون درد بھی ہو گا اور انہیں گھر میں اب نئے فرد کا اضافہ بھی ہو گا ۔ جس ماں نے ۹ مہینے تک اس بچے کو پیٹ میں رکھا ، اس کے لئے ہر تکلیف برداشت کی ۔ لیکن اب تو وہ لل دید ہسپتال میں آئے تھے ، جہاں ہر تکلیف دو ر ہو جاتی ۔
لیکن انسانیت سے کوسوں دور اس جا ہل ڈاکٹر نے خاتون کی جانچ بھی ایسی کی اور ان سے کہا کہ ڈیلوری کل ہو گی ، اور جب یہ وہاں سے واپس نکلے تو رات کو رہنے کیلئے جگہ کی تلاش میں آٹو میں سوار ہوئے تو خاتون نے بچی کو جنا ۔
جب ہم نے میڈیکل سپرانڈنڈنٹ لل دید سے بات کی تو انہوں نے اس کا ملبہ کپوارہ ہسپتال پر ڈالا ۔ ڈاکٹر کو معطل کیا گیا ہے ۔ مزید صوبائی کمشنر کشمیربصیر احمد خان نے پرنسپل ڈین جی ایم سی کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے ۔
سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس وقع پر افسوس کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے گورنر انتظامیہ اس المناک واقع کا جلد ایکشن لے گی ۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’دل کو جھنجھوڑنے والے واقع میں ایک حاملہ خاتون کو اس ہسپتال سے نکالا گیا جس کا نام ایک درویش خان للا دید کے نام پر ہے ‘‘۔ لل دید میں یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے ، اس سے پہلے اگست ۲۰۱۷ میں مبینہ طور ڈاکٹروں کی لا پرواہی کے باعث حاملہ خاتون بچی سمیت جاں بحق ہوئی ۔ڈاکٹروں کی ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے ۴ جولائی ۲۰۱۸ کو ایک بچی کی موت واقع ہوئی تھی ۔
انہیں ڈاکٹروں کو جب پچھلے مہینے ڈپٹی مئیر شیخ عمران نے پھٹکار لگائی تھی ،تو یہ ڈاکٹر حضرات سڑکوں پر آ گئے تھے ۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے جم کر غم و غصے کا اظہار کیا ۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ان ڈاکٹر حضرات کو ایک سال کے لئے اخلاقیات کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے ۔
دنیا
ایرانی وزیر خارجہ کا سپریم لیڈر کے بیان کا خیرمقدم
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خارجہ پالیسی ایرانی مفادات کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی رہنمائی میں ایران کے حقوق، وقار اور آزادی کا تحفظ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ سے مفاہمتی یادداشت پر میرا نقطۂ نظر مختلف تھا، صدر پزشکیان اور سپریم نیشنل کونسل کی اتفاق رائے پر اس کی منظوری دی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انفرادی سطح پر مذاکرات ہوں گے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ دشمن کے نقطۂ نظر کو قبول کر لیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر میں نہیں ہوتا تو اسرائیل کا صفایا ہوچکا ہوتا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو اسرائیل کا صفایا ہو چکا ہوتا۔
ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تعلق اچھا ہے، لیکن انہیں تھوڑا قابو میں رکھنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے، اسرائیل وہی کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران سے معاہدہ مایوسی میں نہیں کیا، بلکہ ایران نے ایسا کیا ہے، ایران مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے، ہم 60 دن کا وقت پورا کریں گے، ایران کو کوئی رقم ،ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ نے ایران کو کمزور کر دیا ہے، ایران کے پاس نہ فضائیہ ہے، نہ بحریہ، نہ طیارہ شکن آلات، نہ ریڈار، اور نہ ہی عملی طور پر کوئی اور چیز باقی ہے، اس کے باوجود ڈیموکریٹس کہتے ہیں کہ ایران چار ماہ قبل کے مقابلے میں اب بہتر حالت میں ہے، ڈیموکریٹس کتنے بیوقوف ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے ہیں۔
سوئس وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کے لیے بدستور تیار ہے، برگن اسٹاک میں متعلقہ تیاریوں کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے مذاکرات کی نئی تاریخ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت دو مخالف دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیل کے سخت گیر حلقے حزب اللّٰہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا اور ایران کے ساتھ سفارتی عمل کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل اپنے فوجیوں یا سرزمین پر حملوں کو برداشت نہیں کرے گا اور حزب اللّٰہ کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی، لیکن ساتھ ہی ان کے بیان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فی الحال جنگ کو مزید وسیع کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
صیہونی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری، 16 افراد شہید
بیروت، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے، جنوبی لبنان پر بمباری سے 16 افراد شہید ہوگئے۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی فوج نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر وحشیانہ فضائی حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق، نبطیہ شہر میں ہونے والے حملوں میں 8 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ قریبی علاقے الشرقیہ میں ایک رہائشی مکان پر کیے گئے حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی

































































































