ہندوستان
لوک سبھا کے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 9 مارچ کو بحث کا امکان
نئی دہلی، لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق، لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن 9 مارچ کو اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر بحث ہونے کا امکان ہے، یہ اشارہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے باضابطہ طور پر اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس پیش کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔ اس اقدام سے پارلیمانی تصادم میں غیر معمولی اور سنگین اضافہ ہوا ہے۔ یہ نوٹس منگل کے روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور چیف وہپ کے سریش نے متعدد اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس، سماج وادی پارٹی اور ڈی ایم کے کی جانب سے پیش کیا تھا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کے ایک اہلکار نے کہا، “یہ اراکین کو دستیاب سب سے سخت اقدامات میں سے ایک ہے، اور اس میں مقررہ طریقہ کار کی پیروی ہوتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق 9 مارچ کو بحث ممکن ہے، جو کہ طریقہ کار کی تعمیل سے مشروط ہے۔
اپوزیشن کا یہ اقدام صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کی بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کو بولنے کی اجازت نہ دینے کے اسپیکر کے فیصلے پر ایوان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کیا گیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین پر پارلیمانی روایات کو توڑنے اور بحث کو کم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دوسری طرف، ان الزامات کو اسپیکر کے دفتر اور حکمران فریق نے مسترد کر دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے سے پارلیمانی کارروائی میں مسلسل خلل پڑ رہا ہے، دونوں طرف سے احتجاج اور جوابی الزامات کے درمیان لوک سبھا کو متعدد بار ملتوی کرنا پڑا ہے۔ حکمراں اتحاد نے اپوزیشن پر قانون سازی کے کام کو روکنے کا الزام لگایا ہے، جب کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا اصرار ہے کہ انہیں قومی مسائل اٹھانے کا مناسب موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔
آئینی دفعات اور پارلیمانی ضوابط کے تحت، اسپیکر کو ہٹانے کی قرارداد کو بحث اور ووٹنگ کے لیے درج کرنے سے پہلے کم از کم 14 دن کی نوٹس کی مدت درکار ہے۔ اگر طریقہ کار کے تقاضے پورے ہو جاتے ہیں، تو تحریک عدم اعتماد نوٹس کی مدت کے بعد باضابطہ طور پر زیر غور آئے گی، جس سے بحث کی راہ ہموار ہو جائے گی جو مارچ میں بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔
ہندوستان
خاتون رکن پارلیمنٹ پر گجرات بی جے پی صدر کا تبصرہ توہین آمیز: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گجرات بی جے پی صدر جگدیش وشوکرما کی جانب سے کانگریس کی خاتون رکن پارلیمنٹ گیٹی بین ٹھاکور پر کیے گئے مبینہ نازیبا تبصرے کو بی جے پی کی خواتین دشمن ذہنیت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ملک کی خواتین ایسی توہین کا منہ توڑ جواب دیں گی۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے ہفتہ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ ‘ناری وندن’ کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کا اصل چہرہ اس طرح کے تبصروں سے بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار کو چیلنج کرنے والی خواتین کو بی جے پی برداشت نہیں کر پاتی اور ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ صرف کسی فرد واحد کا تبصرہ نہیں ہے، بلکہ خواتین کے تئیں پارٹی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ خاتون ارکان پارلیمنٹ کے سوالات سے بچنا اور ایسے معاملات پر خاموشی اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ خواتین اپنی توہین کو کبھی نہیں بھولتیں اور گجرات سمیت پورے ہندوستان کی خواتین اس طرح کے رویے کا جمہوری طریقے سے جواب دیں گی۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
کھرگے، راہل اور پرینکا نے اہل وطن کو دی بدھ پورنیما کی مبارکباد
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ پورنیما کے موقع پر جمعہ کو اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے سب کی خوشحالی کی خواہش کی ہے مسٹر کھرگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ “بدھ پورنیما کے مبارک موقع پر سب کو دلی مبارکباد بھگوان بدھ کی زندگی اور تعلیمات لافانی، ہمہ گیر اور عالمگیر علم کا ذریعہ ہیں۔ سچائی، ہمدردی، عدم تشدد، بیداری اور برابری کا ان کا پیغام نہ صرف ہماری تہذیب کو تشکیل دیتا ہے، بلکہ تصادم اور غیر یقینی صورتحال سے بھرے دور میں بھی انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے۔ ان کا راستہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اندرونی امن ایک منصفانہ اور ہم آہنگ دنیا کی بنیاد ہے۔ ہم آہنگی برقرار رہے، بھائی چارے کے بندھن گہرے ہوں اور ہماری زندگی نیک صفات سے متاثر ہو۔”
مسٹر گاندھی نے کہا کہ “آپ سب کو بدھ پورنیما کی دلی مبارکباد۔ بھگوان بدھ کا فلسفہ حیات اور ان کے خیالات پوری انسانیت کے لیے درس ہیں۔ عدم تشدد، ہمدردی، سچائی، سماجی ہم آہنگی اور اخلاقیات کا ان کا دکھایا ہوا راستہ ہمیں ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کی طرف چلنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔”
محترمہ گاندھی نے کہا کہ “بھگوان بدھ کی سب سے بڑی سیکھ ہے کہ نفرت کو صرف محبت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، یہ ایک اٹل حقیقت ہے۔ بھگوان بدھ نے سچائی، عدم تشدد، انسانیت، رحم اور ہمدردی جیسی عظیم اقدار پر چلنے کی ترغیب دی اور دنیا کو امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کا راستہ دکھایا۔ تمام اہل وطن کو بدھ پورنیما کی دلی مبارکباد۔”
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
شاہ کے دورہ لداخ پر کانگریس کا نشانہ، تاریخی بدھ باقیات کا کیا ذکر
نئی دہلی، کانگریس کے محکمہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ لداخ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر شاہ جمعہ کو پپرہوا کی بدھ باقیات کی “عظمت بیان کرنے ” میں مصروف ہیں، جب کہ لداخ کے عوام کے ریاستی درجے، چھٹے شیڈول کے درجے اور زمین و روزگار کے تحفظ جیسے اہم مطالبات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں مسٹر رمیش نے کہا کہ لداخ میں اس طرح کے مذہبی اور تاریخی مظاہروں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، جس سے وزیر داخلہ شاید ناواقف ہیں۔ انہوں نے 14 جنوری 1949 کے ایک تاریخی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن بھگوان بدھ کے دو اہم شاگردوں سارپتر اور مہا موگلان کی مقدس باقیات، جنہیں 1851 میں وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم لے جایا گیا تھا، انہیں واپس ہندوستان لایا گیا تھا۔ ان باقیات کو اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے وصول کر کے کولکتہ میں مہابودھی سوسائٹی آف انڈیا کے حوالے کیا تھا۔
کانگریس لیڈر کے مطابق، 1949 میں ہی مسٹر نہرو نے لداخ کا چار روزہ دورہ کیا تھا۔ اس دوران ممتاز بدھ لیڈر کوشک بکولا رنپوچھے نے ان سے درخواست کی تھی کہ ان باقیات کو لداخ بھی لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل مئی 1950 میں شرمندہ تعبیر ہوئی، جب ان مقدس باقیات کو 79 دنوں تک پورے لداخ میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔ اس کے بعد انہیں رنگون، کولمبو اور سانچی میں نصب کیا گیا۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ایسی تقریبات کا مقصد صرف مذہبی عقیدت نہیں، بلکہ لوگوں کے ساتھ مکالمہ اور ان کے جذبات کا احترام بھی ہوتا تھا۔
یواین آئی ۔ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا5 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم












































































































