جموں و کشمیر
ریل رابطے میں تاریخی پیش رفت: وندے بھارت اب سری نگر سے براہِ راست جموں تک دوڑے گی
سری نگر، شمالی ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ 2026 سے سری نگر اور جموں کے درمیان براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس چلائی جائے گی، جس سے دونوں خطوں کے درمیان تیز رفتار اور آرام دہ سفری سہولت کو نئی جہت ملے گی۔ اس فیصلے نے وادی اور جموں دونوں علاقوں میں مسافروں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق وندے بھارت ٹرین، جو اس وقت سری نگر سے شری ماتا ویشنوی دیوی کٹرا تک چل رہی ہے، اب اسے بڑھا کر جموں توی تک کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرین کی کوچ تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے—موجودہ آٹھ کوچوں کے بجائے اب بیس کوچوں پر مشتمل ریک چلائی جائے گی تاکہ متوقع رش اور بڑھتی مسافر طلب کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم نہ صرف خطے کی سفری ضرورت کو پورا کرے گا بلکہ کشمیر میں جاری بڑے ریل منصوبوں کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ حکام کے مطابق نئی توسیع سے وادی اور جموں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں، طبی سفر، تعلیمی نقل و حرکت اور سیاحت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
وادی کے عام لوگوں نے اس فیصلے کو ’ایک دیرینہ مطالبے کی تکمیل‘ قرار دیا ہے۔
کشمیر یونیورسٹی کے ایک طالب علم بلال احمد، جو اکثر جموں سفر کرتا ہے، نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’ہمیں ہمیشہ گھنٹوں کا انتظار اور بسوں کی تھکا دینے والی مسافت جھیلنی پڑتی تھی۔ براہِ راست ٹرین ہمارے لیے واقعی راحت ہے—تیز بھی، آرام دہ بھی، اور محفوظ بھی۔‘
اسی طرح بارہمولہ کے ایک تاجر محمد شفیع نے کہا:’کاروبار کے لیے ہمیں ہر دوسرے ہفتے جموں جانا ہوتا ہے۔ براہِ راست ٹرین سے وقت بھی بچے گا اور سامان کے ساتھ سفر کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔‘
جموں میں رہنے والی نرگس عباسی، جن کا خاندان سری نگر میں ہے، نے اسے ’دلوں کو جوڑنے‘ والی پیش رفت قرار دیا۔’ سفر مختصر ہو جائے گا، ملاقاتیں بڑھیں گی، اور گھر آنا جانا بہت سہل ہو جائے گا۔‘
ماہرین کے مطابق وندے بھارت کی یہ توسیع جموں و کشمیر میں ریل رابطے کے بڑے منصوبے یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کی پیش رفت سے بھی جڑی ہوئی ہے، جس کے بعد پوری وادی کو ملک کے باقی ریلوے نیٹ ورک سے براہِ راست منسلک ہونا ہے۔
ریلوے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی یہ نئی براہِ راست سروس نہ صرف عام مسافروں بلکہ سیاحوں کے لیے بھی نئی سہولت ثابت ہوگی اور خطے میں نقل و حمل کا معیار بہتر بنائے گی۔
یو این آئی، ارشید بٹ۔ایف اے
جموں و کشمیر
محبوبہ کا اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کو معمول بنائے جانے پر تنقید
سرینگر، محبوبہ مفتی، صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، نے ہفتہ کے روز الزام عائد کیا کہ ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کو بتدریج معمول بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ’’بی جے پی کے نام نہاد وکست بھارت کی حقیقت یہی ہے کہ نفرت انگیز تقاریر اس حد تک معمول بن چکی ہیں کہ پیدا نہ ہونے والے مسلم بچوں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور آدیواسیوں کو مسلسل حاشیے پر دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ گھروں اور مساجد کو بلاخوف و خطر مسمار کیا جا رہا ہے۔‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے تقسیم پیدا کرنے والی زبان اور بیانات کی بڑھتی ہوئی قبولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے بیانات کے خلاف خاموشی معاشرتی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس قسم کی نفرت انگیز بیان بازی پر جاری خاموشی اُن عناصر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
محبوبہ مفتی کا یہ ردِعمل للت شرما کی جانب سے دہرادون کے بیراگی والا علاقے میں مبینہ نفرت انگیز تقریر کے بعد سامنے آیا۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو کشمیر نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں اترپردیش کے ایک باشندے کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی
سرینگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے ہفتہ کے روز سوپور کی ایک عدالت میں اتر پردیش کے ایک ملزم کے خلاف چارج شیٹ دائر کی، جس پر غیر ملکی ٹیلی کام منصوبہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر شکایت کنندہ سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم حاصل کرنے کا الزام ہے۔
ای او ڈبلیو کے مطابق یہ چارج شیٹ سال 2023 میں تعزیراتِ ہند کی دفعہ 420 کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش کی گئی۔ ملزم کی شناخت ہرکیت سنگھ، ساکن کالی ماتا مندر، لال بنگلہ، کانپور، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
مقدمے کی بنیاد ایک تحریری شکایت پر رکھی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے امریکہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی سے منسلک مبینہ اے ٹی اینڈ ٹی اِن باؤنڈ سیلز کال پروجیکٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرکے شکایت کنندہ کو رقم دینے پر آمادہ کیا۔
تحقیقات کے دوران اکنامک آفنسز ونگ نے الزامات کا جائزہ لیا اور مقدمے سے متعلق شواہد جمع کیے۔ تفتیش کاروں نے پایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر منصوبے کے بارے میں جھوٹی یقین دہانیاں کرا کے شکایت کنندہ کو دھوکہ دیا اور فراڈ کے ذریعے رقم حاصل کی۔
کرائم برانچ حکام کے مطابق، تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے شواہد نے شکایت میں لگائے گئے الزامات کی تائید کی۔
بعد ازاں، عدالتی کارروائی کے لیے چارج شیٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سوپور کی عدالت میں پیش کر دی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
بارہمولہ میں ٹیکسی سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار، آٹھ افراد زخمی
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ہفتہ کے روز ایک ٹویرا کیب سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق ٹنگمرگ کے بابا ریشی علاقے کے قریب ٹویرا کیب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی، جس کے باعث گاڑی میں سوار آٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں مزید خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے جے وی سی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ادھر، اس واقعے کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا4 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان





































































































