دنیا
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم اب نشانے پر ہیں: اسرائیلی وزیرِ دفاع
یروشلم، اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل نعیم قاسم اب ان کی ”ٹارگٹ فار ایلیمینیشن” کی فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی طیاروں نے لبنان پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ بمباری حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں حیفا کے قریب ایک فوجی اڈے پر راکٹ اور ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی خامنہ ای کی ہلاکت کے انتقام میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نعیم قاسم نے حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت سنبھالی ہے، جنہیں اسرائیل نے 27 ستمبر کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا تھا۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
دنیا
ایران کا دعویٰ، ہرمز میں امریکی حملے سے 5 شہری جاں بحق
تہران، ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی مبینہ کارروائی کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکہ کی جانب سے بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے جاری آپریشن کے دوران ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جن کشتیوں پر حملہ کیا گیا وہ پاسداران انقلاب سے وابستہ نہیں تھیں بلکہ عام شہریوں کی کشتیاں تھیں، جو سامان اور مسافروں کو لے جا رہی تھیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی افواج نے دو چھوٹی مال بردار کشتیوں پر فائرنگ کی، جو خصب سے ایرانی ساحل کی جانب جا رہی تھیں اور ان میں عام شہری سوار تھے۔
رپورٹس میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، تاہم اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
کسی بھی سیاسی بحران کا حل فوجی طاقت کے ذریعے ممکن :عباس عراقچی
تہران، عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی نے ثابت کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا حل فوجی طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بات چیت میں کچھ پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے، اور پاکستان کا کردار اس حوالے سے اہم ہے۔
عباس عراقچی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایسے عناصر سے محتاط رہنا چاہیے جو اسے کسی بڑے تنازع میں دھکیل سکتے ہیں۔
انہوں نے بالواسطہ طور پر خطے کے دیگر ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ایران
تہران، ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز نے آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے آج آبنائے ہُرمُز عبور کیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا کہ تجارتی جہازوں کے آبنائے ہُرمُز عبور کرنے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے 2 امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے نکالنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز پروجیکٹ فریڈم کے لیے بحیرہ عرب میں سرگرم ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا7 days agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر19 hours agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
جموں و کشمیر6 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں









































































































