جموں و کشمیر
وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ، متحدہ مجلس علما کی کال پر مکمل ہڑتال
سری نگر،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے خلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر وادی کشمیر میں پیر کے روز سخت ترین حفاظتی انتظامات نافذ کئے گئے۔ انتظامیہ نے سری نگر کے متعدد حساس علاقوں میں امتناعی احکامات جاری کرتے ہوئے شہر کے قلب لال چوک اور گھنٹہ گھر کی طرف جانے والی تمام شاہراہوں کو کانٹے دار تاروں اور ٹن کی چادروں سے مکمل طور پر سیل کر دیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے صبح سویرے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور کسی بھی شخص یا گاڑی کو گھنٹہ گھر کے نزدیک آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
شہر خاص (ڈاؤن ٹاؤن) سری نگر میں بھی سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔ حساس مقامات، امام بارگاہوں، چوکوں اور اہم سڑکوں پر چاک و چوبند دستے تعینات رہے۔ اگرچہ لوگوں کی عام نقل و حرکت پر باضابطہ پابندی نہیں تھی، تاہم فورسز کی موجودگی کے باعث لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔ انتظامیہ نے یہ اقدامات اس خدشے کے پیش نظر کئے کہ ایران میں پیش آئے سانحہ کے بعد وادی میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو سکتے ہیں۔
شیعہ اکثریتی علاقوں، جن میں حسن آباد، زڈی بل، علمگری بازار اور بڈگام ضلع کے کئی علاقے شامل ہیں میں بھی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ کمانڈو دستے اور موبائل بنکرز جگہ جگہ دکھائی دے رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گشت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ احتجاج کو قبل از وقت ہی ناکام بنایا جا سکے۔
ادھر متحدہ مجلس علما کی ہڑتال کال کے پیش نظر وادی بھر میں مکمل بند کا اثر دیکھنے کو ملا۔ سری نگر کے بیشتر بازاروں، لال چوک، ریڈ کراس روڈ، بٹہ مالو، کرن نگر، حول اور قمرواری میں دکانیں مکمل طور پر بند رہیں جب کہ ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کہیں کم تھا۔ جنوبی کشمیر کے تمام بڑے اضلاع،اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ میں مکمل ہڑتال رہی۔ قصبوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں مکمل خاموشی رہی اور صرف چند نجی گاڑیاں سڑکوں پر آتی جاتی نظر آئیں۔
اسی طرح شمالی کشمیر کے بارہمولہ، سوپور، پٹن، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں بھی ہڑتال کا گہرا اثر دیکھا گیا۔ بڈگام، چاڈورہ، خانصاہب اور گاندربل میں بھی کاروباری سرگرمیاں پوری طرح مفلوج رہیں۔ کئی علاقوں میں لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں غم و سوگ کی فضا برقرار رہی۔
انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات مکمل طور پر احتیاطی نوعیت کے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا:’پیر کے روز وادی کے تمام اضلاع میں حالات مکمل طور پر پرامن رہے۔
کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ البتہ حفاظتی نقطۂ نظر سے فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے اور صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘
یو این آئی۔ ارشید بٹ
جموں و کشمیر
محبوبہ کا اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کو معمول بنائے جانے پر تنقید
سرینگر، محبوبہ مفتی، صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، نے ہفتہ کے روز الزام عائد کیا کہ ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کو بتدریج معمول بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ’’بی جے پی کے نام نہاد وکست بھارت کی حقیقت یہی ہے کہ نفرت انگیز تقاریر اس حد تک معمول بن چکی ہیں کہ پیدا نہ ہونے والے مسلم بچوں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور آدیواسیوں کو مسلسل حاشیے پر دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ گھروں اور مساجد کو بلاخوف و خطر مسمار کیا جا رہا ہے۔‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے تقسیم پیدا کرنے والی زبان اور بیانات کی بڑھتی ہوئی قبولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے بیانات کے خلاف خاموشی معاشرتی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس قسم کی نفرت انگیز بیان بازی پر جاری خاموشی اُن عناصر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
محبوبہ مفتی کا یہ ردِعمل للت شرما کی جانب سے دہرادون کے بیراگی والا علاقے میں مبینہ نفرت انگیز تقریر کے بعد سامنے آیا۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو کشمیر نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں اترپردیش کے ایک باشندے کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی
سرینگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کے اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے ہفتہ کے روز سوپور کی ایک عدالت میں اتر پردیش کے ایک ملزم کے خلاف چارج شیٹ دائر کی، جس پر غیر ملکی ٹیلی کام منصوبہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر شکایت کنندہ سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم حاصل کرنے کا الزام ہے۔
ای او ڈبلیو کے مطابق یہ چارج شیٹ سال 2023 میں تعزیراتِ ہند کی دفعہ 420 کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش کی گئی۔ ملزم کی شناخت ہرکیت سنگھ، ساکن کالی ماتا مندر، لال بنگلہ، کانپور، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
مقدمے کی بنیاد ایک تحریری شکایت پر رکھی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے امریکہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی سے منسلک مبینہ اے ٹی اینڈ ٹی اِن باؤنڈ سیلز کال پروجیکٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرکے شکایت کنندہ کو رقم دینے پر آمادہ کیا۔
تحقیقات کے دوران اکنامک آفنسز ونگ نے الزامات کا جائزہ لیا اور مقدمے سے متعلق شواہد جمع کیے۔ تفتیش کاروں نے پایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر منصوبے کے بارے میں جھوٹی یقین دہانیاں کرا کے شکایت کنندہ کو دھوکہ دیا اور فراڈ کے ذریعے رقم حاصل کی۔
کرائم برانچ حکام کے مطابق، تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے شواہد نے شکایت میں لگائے گئے الزامات کی تائید کی۔
بعد ازاں، عدالتی کارروائی کے لیے چارج شیٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سوپور کی عدالت میں پیش کر دی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
بارہمولہ میں ٹیکسی سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار، آٹھ افراد زخمی
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ہفتہ کے روز ایک ٹویرا کیب سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق ٹنگمرگ کے بابا ریشی علاقے کے قریب ٹویرا کیب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی، جس کے باعث گاڑی میں سوار آٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں مزید خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے جے وی سی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ادھر، اس واقعے کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا3 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
ہندوستان5 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال






































































































