دنیا
توانائی بحران زور پکڑ رہا ہے تو ایران کے پیٹرول کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں
تہران، بدھ کی رات اسرائیل اور ایران کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا اور انفراسٹرکچر کو ہدف بنایا، جس سے عالمی توانائی بحران کے خدشات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ایران نے عملی طور پر اپنے ساحلوں کے قریب اس تنگ راستے کے ذریعے شپنگ ٹریفک روک دی ہے، جس کے ذریعے دنیا کا تقریباً ایک بٹا پانچ پیٹرول خلیج سے ہندوستان کی طرف بھیجا جاتا ہے۔ ایران خلیجی عرب ممالک کے آئل فیلڈز اور ریفائنریز کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، ایک ایسی حکمتِ عملی کے تحت جو بظاہر عالمی معیشت کو خطرے سے دوچار کرنے کی کوشش ہے ، تاکہ امریکہ اور اسرائیل پر جنگ ختم کروانے کا دباؤ بڑھے۔
بدھ کی علی الصبح کویت نے اعلان کیا کہ اس کے دفاعی نظام نے تیل سے مالا مال ملکی فضائی حدود میں آٹھ ایرانی ڈرون گرا دیے، ادھرسعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے شیبہ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے پانچ ڈرونز کو روک دیا ہے۔آبنائے ہرمز کے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک کنٹینر شپ بھی حملے کا نشانہ بنا۔
اسرائیل، جس نے 28 فروری کو امریکہ کے ساتھ مل کر جنگ شروع کی تھی، نے کہا کہ اس نے تہران پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔ سرائیل نے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے اہداف پر نئے حملے کیے ہیں ، بیروت اور جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
بدھ کی صبح ابتدائی طور پر اسرائیل نے پورے ملک میں تین ایرانی حملوں کی وارننگ جاری کی، تل ابیب اور دیگر جگہوں پر سائرن بجے، مگر فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس نے پرنس سلطان ایئر بیس کی طرف داغے گئے چھ بالسٹک میزائل تباہ کر دیے، جو مشرقی سعودی عرب میں ایک بڑا امریکی اور سعودی مشترکہ فضائی مرکز ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس نے حفرالباطن کے اوپر دو ڈرونز کو بھی روکا اور تباہ کیا، جو مشرقی صوبے کا ایک اہم شہر ہے۔
برطانوی فوج کے زیرِنگرانی ایک مانیٹرنگ سائٹ کے مطابق ایران نے راس الخیمہ کے قریب ایک کنٹینر شپ کو پرجییکٹائل سے نشانہ بنایا، جو اس راستے پر متحدہ عرب امارات کا شمالی ترین امارت ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ‘نقصان کی وسعت اس وقت نامعلوم ہے لیکن عملے کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔’
متحدہ عرب امارات نے بدھ کی صبح کہا کہ اس کی فضائی دفاعی قوتیں آنے والی ایرانی فائر کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور ایرانی حملوں میں چھ افراد ہلاک اور 122 زخمی ہوئے ہیں۔
بحرین نے بدھ کی صبح سائرن بجائے اور آنے والے ایرانی حملے کی وارننگ جاری کی۔ یہ انتباہ ایران کے ایک روز قبل دارالحکومت مناما میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے کہ جس میں ایک 29 سالہ خاتون ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے، کے بعد آیا ہے۔
تیل کی قیمتیں پیر کی بلند ترین سطح کے مقابلے میں کافی نیچے رہیں، تا ہم برینٹ خام تیل کی قیمت بدھ کو جنگ شروع ہونے کےدور کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ ہے اور دنیا بھر کے صارفین پہلے ہی اس کے اثر ات سے متاثر ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی عالمی مالیاتی منڈیوں کو ہلا رہی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ جنگ طویل عرصے تک تیل اور فطری گیس کی عالمی رسد کو روک سکتی ہے۔
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے منگل کو انتباہ کیا کہ اگر آئل ٹینکرز مسلسل اس آبناء سے گزرنے سے قاصر رہیں تو ‘اس کا عالمی معیشت پر سنگین اثر ہوگا’۔
امریکی فوج نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اس نے ہرمز کے قریب 16 ایرانی مائن لیئرز کو تباہ کر دیا، حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا کہ ابھی تک ایران کے اس راستے میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ایک ایسا امکان جس کے بارے میں ماہرین نے جنگ کے بڑھنے سے پہلے خبردار کیا تھا۔
لبنان میں قریب 500 افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ، ایران نے کہا ہے کہ وہاں 1,300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور اسرائیل نے 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔
امریکہ نے سات فوجی کھو دیے ہیں، جبکہ دیگر آٹھ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
بہت سے غیر ملکی شہری جنگ شروع ہونے کے بعد سے خلیجی علاقے سے نکل رہے ہیں، جن میں برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق 45,000 سے زیادہ برطانوی شہری شامل ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق تقریباً 40,000 افراد امریکہ واپس لوٹے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا3 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
ہندوستان5 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال






































































































