دنیا
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی نہیں ہوئے بلکہ وہ مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں
تہران، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اسرائیلی و امریکی حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے گردش کرنے والی تشویشناک خبروں پر ایرانی صدر کے بیٹے اور مشیر یوسف پزشکیان نے خاموشی توڑ دی ہے۔
انہوں نے تصدیق کی ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای حملے میں زخمی نہیں ہوئے بلکہ وہ مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں۔
یوسف پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ “میں نے خبر سنی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہوگئے ہیں، جس پر میں نے قریبی دوستوں اور متعلقہ حلقوں سے رابطہ کیا، مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ خیر و عافیت سے ہیں۔”
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے سرکاری ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کے حالیہ حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہوئے ہیں۔
اسی دوران امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای تو محفوظ رہے تاہم ان کے چچا جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تہران میں ان متضاد خبروں نے شدید ہیجان پیدا کر دیا تھا، تاہم یوسف پزشکیان کے بیان کے بعد اب صورتحال واضح ہونا شروع ہو گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران اب ایک نئی سپر پاور ہے، مشیر ڈاکٹر مخبر
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے ایک بیان میں ایران کو نیا سپر پاور قرار دے دیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے قائم مقام صدر رہنے والے اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ ایران ایک نئی سپر پاور ہے جو امریکہ کے سامنے کھڑی ہے۔
انھوں نے کہا آبنائے ہرمز بند ہے اور یہ ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گا، ٹرمپ کا یہ مطالبہ بے بنیاد ہے کہ ایران میزائل طاقت کو محدود کرے۔
ایکس پر ایک تازہ پوسٹ میں محمد مخبر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے خلاف شکستوں کے سلسلے کے نتیجے میں امریکی بالادستی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ ایک ناکام شخص کے طور پر جائیں گے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران عالمی قوانین کے مطابق پر امن ایٹمی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی حفاظت کے لیے بیرونی طاقتوں کا سہارا لینا چھوڑ دیں، خلیج میں امریکی فوج کی موجودگی امن کے لیے خطرہ ہے۔
انھوں نے کہا امریکہ خلیجی ملکوں کے اثاثوں اور ان کی زمین کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ایران کو اپنے دفاع میں کارروائی کرنا پڑی، خطے کا امن صرف آپس کے بھائی چارے سے ہی ممکن ہے، غیر ملکی مداخلت سب کے لیے نقصان دہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
تہران، آبنائے ہرمز کے اوپر منڈلاتا ایک امریکی طیارہ پراسرار طریقے سے آسمان سے اچانک غائب ہو گیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
امن مذاکرات کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان سب سے بڑی وجہ تنازع بن کر سامنے آنے والے آبنائے ہرمز کے اوپر منڈلاتا امریکی طیارہ اچانک پراسرار طور پر آسمان نے غائب ہو گیا۔ س طیارے کے فلائٹ پاتھ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں یہ طیارہ کسی مکھی کی طرح ایک جگہ بھنبھناتا اور پھر اچانک منظر سے غائب ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس طیارے کو ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں آپریشن فریڈم میں مدد کے لیے بھیجا تھا، وہی طیارہ پراسرار طور پر آسمان میں غائب ہوا ہے۔ امریکا کا کے سی-135آر اسٹریٹو ٹینکر طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب پرواز کے دوران سگنل کھو بیٹھا۔ ریڈار پر اس کی آخری لوکیشن انتہائی چونکا دینے والی تھی۔ طیارہ اچانک تیزی سے نیچے کی طرف آنے لگا اور 7700 اسکواک کوڈ یعنی ‘جنرل ایمرجنسی’ کا سگنل دینے لگا۔
غائب ہونے سے ٹھیک پہلے اس کے پائلٹ نے طیارے کا رخ قطر کی طرف موڑا تھا، لیکن سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا یہ طیارہ محفوظ لینڈ کر پایا یا سمندر کی لہروں میں جا گرا؟ ابھی تک اس بارے میں کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ جس وقت طیارہ ریڈار سے غائب ہوا، اسی دوران آبنائے ہرمز میں شدید اے آئی ایس اور جی پی ایس جیمنگ دیکھی گئی۔ یعنی وہاں موجود نیویگیشن سسٹم کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ‘اسپوفنگ’ اتنی طاقتور تھی کہ طیارے کا راستہ بھٹکنا یا کنٹرول کھو دینا لازمی تھا۔
ٹرمپ کو اس واقعے نے اسے بڑا دھچکا دیا ہے۔ کیونکہ جس طیارے کو سیکورٹی اور ‘فریڈم آف نیویگیشن’ کے لیے بھیجا گیا تھا، وہ خود ہی محفوظ نہیں رہ پایا۔ اگر یہ طیارہ تباہ ہوا ہے تو یہ امریکہ کے لیے بڑی شرمندگی کی بات ہوگی۔ کے سی-135R کو ‘فلائنگ گیس اسٹیشن’ کہا جاتا ہے۔ یہ لڑاکا طیاروں اور بمبار طیاروں کو فضا میں ہی ایندھن فراہم کرتا ہے۔ اس کے بغیر امریکی لڑاکا طیاروں کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کافی کم ہو جاتی ہے۔ ابھی تک امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کوئی حملہ ہے تو صورتحال جنگ کی طرف بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
چین کیساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا فوجی لحاظ سے ایران اب تقریباً ختم ہو چکا ہے، جبکہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ چین کا اہم دورہ کرنا ہے جس میں وہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ایران جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاہے۔
یو این آئی۔ ع ا
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
جموں و کشمیر7 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب












































































































