دنیا
ایران میں اہداف ختم، ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کا عندیہ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ ختم ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ ایران میں نشانہ بنانے کے لیے اب زیادہ اہداف باقی نہیں رہے، جو تھوڑا بہت رہ گیا ہے اسے جب چاہیں ختم کیا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو جنگ میں توقع سے زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے، جنگ بہت اچھی جا رہی ہے اور ہم طے شدہ شیڈول سے آگے ہیں۔ چھ ماہ میں جتنا نقصان پہنچانے کا اندازہ تھا، اس سے زیادہ نقصان ایران کو اب تک پہنچایا جا چکا ہے۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
ایران نے تجاویز قبول نہ کیں تو پہلے سے شدید بمباری کا سامنا کرنا پڑیگا: صدر ٹرمپ
واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے امریکی تجاویز قبول نہ کیں تو اسے پہلے سے زیادہ شدید بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران تجاویز مان لے تو خطے میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر ناکہ بندی کے ذریعے ایران سمیت آبنائے ہرمز کو سب کیلئے کھول دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران رضامند ہو جائے تو ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ختم کردیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق میکنزم باضابطہ طور پر شروع کردیا،بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت لازمی لینا ہوگی،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
امریکی صدر کا اپنے ایک اور بیان میں کہناتھا کہ بال روم کی لاگت 400 ملین ڈالر سے کم ہوگی،بال روم کا حجم پہلے کے مقابلے میں دوگنا ہے، بال روم کا منصوبہ پہلے والے منصوبے سے اچھا ہوگا۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کے لیے نیا بحری میکانزم نافذ کرنے کا اعلان
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک نیا میکانزم شروع کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک نیا میکانزم شروع کر دیا ہے۔ نئے قواعد و ضوابط کے تحت اب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں کو گزرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے مخصوص ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور اس حوالے سے تمام متعلقہ جہازوں کو ای میل کے ذریعے نئے قواعد سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران نے پہلے ہی اسرائیل اور امریکہ سے منسلک بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
مزید برآں، ایرانی پارلیمنٹ میں ایک تجویز زیرِ غور ہے جس کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں اور غیر مسلح تجارتی جہازوں پر ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ ان نئے قوانین میں اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کے داخلے پر مکمل پابندی کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ خطے میں ایرانی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عباس عراقچی کی سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو
تہران، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور علاقائی تعاون جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس سے پہلے ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے خطے میں حالیہ فوجی کشیدگی پر اظہارِ تشویش کیا تھا اور فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے کی اپیل بھی کی تھی۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی ثالثی اورسفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، یہ صورتِ حال نہ خطے اور نہ ہی دنیا کے مفاد میں ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جائے جس سے خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب










































































































