دنیا
ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملوں کے بارے میں فوجی بریفنگ دی جائے گی، رپورٹ
واشنگٹن، ایکسیوس نے معاملے سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے ۔
ایکسیوس کے مطابق، آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے جس میں “ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کی ایک مختصر لیکن طاقتور لہر”، تجارتی جہاز رانی کو دوبارہ کھولنے کے لیے آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر قبضہ کرنے کا آپریشن، اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی فورسز کا مشن شامل ہے۔
ٹرمپ نے بدھ کے روز ایکسیوس کو بتایا کہ وہ موجودہ بحری ناکہ بندی کو اپنی بنیادی سودے بازی کا مہرہ تصور کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی میز پر ہوگی۔ وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر اپنی ٹوئٹ میں جواب دیا ہے۔
ساتھ ہی عباس عراقچی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کردیا جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا ‘امریکی صدر پینٹاگون کی گڑھی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے ہیں، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے ‘۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
واشنگٹن۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد پہلی بار کانگریس کے سامنے پیش ہوئے، جہاں انہوں نے جنگی اقدامات کا بھرپور دفاع کیا اور مخالف ارکان پر برس پڑے۔
سماعت کے دوران کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ رکن جان گارامندی نے ایران جنگ کو ‘دلدل’ قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی اور معاشی تباہی قرار دیا، جس پر وزیر دفاع سخت غصے میں آگئے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ اسے دلدل کہہ کر ہمارے دشمنوں کو پراپیگنڈے کا موقع دے رہے ہیں، اس بیان پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔’ انہوں نے ڈیموکریٹس کو لاپروا، عیب جو اور شکست خوردہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ‘ایک طرف آپ فوجیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں اور دوسری طرف دو ماہ کے مشن کو دلدل کہہ رہے ہیں، آپ کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ ایران جنگ کوئی دلدل نہیں ہے۔’
دورانِ سماعت وزیر دفاع نے امریکی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے اہم انکشافات بھی کیے۔ ایریزونا کے سینیٹر مارک کیلی کے سوال پر پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ امریکہ کے خالی ہونے والے اسلحہ کے ذخائر کی بحالی میں چند مہینوں سے لے کر کئی برس لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ گولہ بارود راتوں رات تیار نہیں کیا جا سکتا اور اس عمل کے لیے طویل وقت درکار ہوگا۔ ڈیموکریٹس امریکا کے ایک طویل المدتی تنازع میں پھنسنے کی وارننگ دے رہے ہیں جبکہ دفاعی انتظامیہ اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ کارروائیاں وقت اور فوجی لحاظ سے محدود منصوبے کے مطابق چل رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ع ۔
دنیا
امریکی صدر کا جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا اشارہ دیدیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی 90 فیصد میزائل کی فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر لگائی گئی پابندیں کامیاب ہیں، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ایران معاہدہ کرنے کیلئے بیتاب ہے۔
صدر ٹرمپ بولے ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہاں اصل لیڈر کون ہے۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور ہندوستان کی جنگ بھی اس میں شامل ہے۔
صدر ٹرمپ بولے پاکستان اور ہندوستان کی جنگ میں 11 طیارے گر چکے تھے، وزیراعظم پاکستان نے مجھ سے کہا کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل وگیس کی قیمتیں فوراً کم ہوجائیں گی، انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز استعمال نہیں کرتے، ہمارے پاس بہت تیل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان6 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
جموں و کشمیر3 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
ہندوستان6 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا6 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا6 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا4 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں












































































































