دنیا
ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے نہ نکلنےکا اعلان
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع سے جلد باہر نہ نکلنے کا اعلان کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاصد کے حصول تک تنازع سے نہیں نکل سکتےکیونکہ اس سے مسئلہ چند سالوں بعد دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر ایران کو نہ روکتے تو اسرائیل اور یورپ کے پرزے پرزے کیے جاچکے ہوتے۔
امریکی صدر نے فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس بحریہ، فضائیہ اور کوئی قیادت نہیں رہی، ایران کی قیادت باقی نہ رہنے پر افسوس ہے، وہ بہت اچھے لوگ تھے، ایران کی پہلے اور دوسرے درجےکی قیادت ماری جا چکی، یہ برے لوگ تھے، انہوں نے 45 ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا ایران سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتا جب تک وہاں کام مکمل نہ ہو جائے، ایران سے متعلق یہ کام پچھلے صدور کے دور میں کر دینا چا ہیے تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 400 بحری جہاز کھڑے ہیں، یہ جہاز وہاں سے نکل آئے تو ایندھن کی قیمتیں بہت کم ہو جائیں گی۔
فلوریڈا میں عشایئے سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ایسا ملک ہے جس کی قیادت کے لیے بھی کوئی تیار نہیں۔ ٹرمپ بولے ہم نے ویت نام میں 19 سال گزارے، عراق میں 12 سال گزارے، ایران میں صرف 6ہفتے گزارے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
’ایران اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا
تہران، ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ امریکہ سے بات چیت برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دھمکیاں اور فیصلے مسلط کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بات چیت برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے، ایران اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے موقف اور اقدامات سے آگاہ کردیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نے نئی جارحیت کی تو جواب فوری اور دردناک ہوگا: ایرانی عسکری قیادت
تہران، ایرانی عسکری قیادت نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نئی جارحیت کی تو جواب فوری اور دردناک ہوگا، ہمارے حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کا انجام دیکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب ایرواسپیس فورس کے کمانڈر ماجد موسوی اور سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی نئی مہم جوئی یا جنگ کا آغاز واشنگٹن کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ماجد موسوی نے سخت لہجے میں کہا کہ امریکہ نے ہمارے حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کا انجام دیکھ لیا ہے، اب اگر دوبارہ غلطی کی تو وہ اپنے طیارہ بردار جہازوں کی قسمت بھی دیکھ لیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران کا جواب فوری، بھرپور اور دردناک ہوگا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے ممکنہ جنگ کے خدوخال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ دوبارہ چھڑی تو اس کا مرکز اصفہان کے قریب اور ملک کا مغربی حصہ ہوگا۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دشمن تہران میں بم دھماکے اور قتل و غارت کی بزدلانہ کارروائیاں کر سکتا ہے، تاہم زمینی حملے کی صورت میں ایرانی افواج دشمن کے فوجیوں کی بڑی تعداد کو قیدی بنانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ محسن رضائی نے مزید خبردار کیا کہ اگر ایران کی ناکہ بندی جاری رہی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکہ کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اب جنگ شروع کرنا اس کے لیے کسی بھی طرح سود مند نہیں بلکہ سراسر تباہی کا باعث ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی وزیر خارجہ کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے
تہران، ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے موقف اور اقدامات سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال اور جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘ارنا’ کی جانب سے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے روس، سعودی عرب، مصر، ترکیہ، قطر، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ رابطوں کے دوران عباس عراقچی نے خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے ہم منصبوں کو جنگ بندی اور تنازعات کے خاتمے سے متعلق ایران کے اصولی موقف اور تہران کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے عباس عراقچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس خطے میں قیامِ امن اور جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام لانے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ علاوہ ازیں، ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالس سے بھی رابطہ کیا، اس گفتگو میں علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے بحران کے حل پر بات چیت کی گئی۔
ان سفارتی رابطوں کا مقصد علاقائی طاقتوں کو اعتماد میں لینا اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا5 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی








































































































