دنیا
معاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا ہےکہ واشنگٹن اور ایران کے درمیان معاہدے پر “ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا” ۔ صحافیوں سے گفتگو میں وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور ایران کے درمیان معاہدے پر “ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا”، تاہم فریقین اس کے قریب پہنچ چکے ہیں”۔اور یہ کہ ” امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کو نمایاں حد تک پیچھے دھکیلنے کی پوزیشن میں ہے”۔ متعدد امریکی اور مشرقِ وسطیٰ ذرائع ابلاغ مطابق امریکہ اور ایران نے جمعرات کے روز جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی بحالی پر اتفاق کر لیا ہے تاہم یہ معاہدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے مشروط ہے۔
وینس نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کے ذخیرے اور یورینیم افزودگی کے معاملے پر چند رکاوٹیں موجود ہیں۔یہ کہنا مشکل ہے کہ صدر ٹرمپ کب مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے، یا کریں گے بھی کہ نہیں۔ ہم متن کی بعض شقوں پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔” وینس نے مزید کہا ہے کہ”میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ معاہدہ ہو جائے گا، لیکن اس وقت میں کافی پُرامید ہوں۔” انہوں نے کہا ہےکہ ایرانی فریق “کم از کم اب تک نیک نیتی کے ساتھ” مذاکرات کر رہا ہے، اور دونوں ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں، تاہم ایران کے افزودہ یورینیم ذخائر کے معاملے پر اب بھی اختلافات موجود ہیں۔
وینس نے وضاحت کی ہے کہ”جوہری معاملات میں، زیادہ افزودہ ذخائر اور افزودگی کے مسئلے سے متعلق چند نکات باقی ہیں۔
امید ہے کہ ہم پیش رفت جاری رکھیں گے اور صدر ایسی پوزیشن میں ہوں گے کہ معاہدے کی منظوری دے سکیں، لیکن ابھی کچھ حتمی نہیں ہوا۔” ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے امریکہ۔اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی کہا تھا کہ اس جنگ کا ایک بڑا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ تاہم وینس نے جنگ کے نتائج پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ”ہم نہ صرف اس صدر کی مدت کے دوران بلکہ طویل مدت کے لیے بھی ایران کے جوہری پروگرام کو نمایاں طور پر پیچھے دھکیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔”
امریکی ذرائع نے اس سے قبل ایکسیئس کی اس خبر کی تصدیق کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، تاہم ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل طلب رہے گا اور اس پر مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔ خبر کے مطابق 60 روزہ معاہدے کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی آمد و رفت آزاد ہوگی، کسی قسم کی فیس یا ہراسانی نہیں ہوگی اور ایران 30 دن کے اندر تمام بارودی سرنگیں ہٹانے کا پابند ہوگا۔ اس کے بدلے امریکہ، ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی کو اس حد تک ختم کرے گا جس حد تک تجارتی بحری آمد و رفت بحال ہوگی۔
ایکسیئس کے مطابق، مفاہمتی یادداشت میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی یقین دہانی بھی شامل ہوگی۔
ابتدائی موضوعات میں سے ایک یہ ہوگا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کیسے ختم کرے گا۔ تاہم ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے تہران کے مذاکرات کاروں کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ متن ابھی حتمی نہیں ہوا اور اگر معاہدہ طے پا گیا تو ثالث ملک ‘پاکستان’ کو مطلع کیا جائے گا۔ مقامی ایرانی میڈیا کے مطابق، کوئی بھی معاہدہ صرف ٹرمپ کے یکطرفہ فیصلے سے مکمل نہیں ہوگا بلکہ اسے تہران کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد ہی حتمی سمجھا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے مقابلے میں چین کی خفیہ طاقت،سستی بجلی نے اے آئی جنگ کا رخ بدل دیا
بیجنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی عالمی دوڑ میں اگرچہ امریکہ جدید ترین چپس اور سیمی کنڈکٹرز میں سبقت رکھتا ہے، لیکن ایک ایسا شعبہ بھی ہے جہاں چین واضح برتری حاصل کر چکا ہے اور وہ ہے سستی اور وافر بجلی ماہرین کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کو چلانے کے لیے دیوہیکل ڈیٹا سینٹرز درکار ہوتے ہیں، جو بے پناہ مقدار میں بجلی استعمال کرتے ہیں، ایک عام ڈیٹا سینٹر تقریباً ایک لاکھ گھروں جتنی بجلی خرچ کرتا ہے، جبکہ جدید ہائپر اسکیل مراکز 20 لاکھ گھروں کے برابر توانائی استعمال کرسکتے ہیں۔ چین اس وقت امریکہ کے مقابلے میں دگنے سے زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے، جبکہ آئندہ 5 برسوں میں یہ فرق مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
تحقیقاتی ادارے بلومبرگ این ای ایف کے مطابق چین اگلے چند برسوں میں امریکہ سے 6 گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چین اس اضافی توانائی کا بڑا حصہ سولر اور ونڈ پاور سے حاصل کر رہا ہے، صرف 2025ء میں چین نے 430 گیگا واٹ سے زائد شمسی اور ہوائی توانائی کی صلاحیت میں اضافہ کیا، جو دنیا بھر میں شامل ہونے والی نئی قابلِ تجدید توانائی کا نصف سے زیادہ بنتا ہے۔
چینی کمپنی نے اڑنے والا ونڈ ٹربائن تیار کرلیا چین کی حکومت نے ایسٹ ڈیٹا، ویسٹ کمپیوٹنگ منصوبے کے تحت نئے ڈیٹا سینٹرز ملک کے مغربی اور کم آبادی والے علاقوں میں منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں، جہاں زمین سستی ہے اور قابلِ تجدید توانائی زیادہ دستیاب ہے۔ اسی منصوبے کے تحت حال ہی میں شمال مغربی علاقے ننگشیا میں 500 میگا واٹ کے پہلے بڑے ونڈ اور سولر پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا، جو براہِ راست ایک کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر کو بجلی فراہم کرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اے آئی کی اصل جنگ صرف چپس کی نہیں بلکہ بجلی کی بھی ہو گی۔ چین اگرچہ جدید ترین چپس تک محدود رسائی رکھتا ہے، تاہم اس نے اپنی مقامی کمپنیوں ہواوے اور سیمی کنڈکٹر کمپنی ایس ایم آئی سی کے ذریعے متبادل نظام تیزی سے تیار کرنا شروع کر دیے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تیزی سے بڑھتی مانگ بجلی کے نظام پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی پاور گرڈ کی محدود صلاحیت کے باعث 2025ء کے آخر میں نئے ڈیٹا سینٹر منصوبوں میں 50 فیصد کمی دیکھی گئی۔ امریکی ٹیکنالوجی شخصیات ایلون مسک، سیم آلٹمین اور اینویڈیا کے جینسن ہوانگ بھی کھلے عام تسلیم کر چکے ہیں کہ چین توانائی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکہ کے پاس جدید چپس ہیں مگر توانائی کی کمی ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جبکہ چین کے پاس وافر بجلی موجود ہے لیکن وہ اب بھی جدید چپس کی دوڑ میں پیچھے ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب دشمن کے ڈرونز گرانے کے لیے بڑا انتظام
تہران، ایران نے نیا فضائی دفاعی نظام متعارف کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے قریب ڈرونز گرانے کیلیے نیا ڈیفنس سسٹم استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے نیا فضائی دفاعی نظام متعارف کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ ایران اس نئے ڈیفنس سسٹم کا استعمال کر کے آبنائے ہرمز کے قریب دشمن کے ڈرونز گرائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نئے ڈیفنس سسٹم آرش کمان گیر کے ذریعے جدید ترین امریکی ایم کیو نائن ریپر ڈرون مار گرانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
نئے فضائی دفاعی نظام کا نام فارسی اساطیری ہیرو ’’آرش‘‘ کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے شدید حملوں کے باوجود ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نیا ایئر ڈیفنس سسٹم روایتی ریڈار کے بجائے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور خفیہ صلاحیتوں سے لیس ہے۔ نئے میزائل سسٹم کا استعمال سرحدوں کے قریب دشمن طیاروں کیلیے واضح پیغام ہے۔
دوسری جانب مغربی دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ ایران کا نیا نظام کم لاگت، متحرک اور بغیر ریڈار کے کام کرنے والا ہتھیار ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روایتی ریڈار نیٹ ورک تباہ ہونے کے بعد ایران کا متحرک اور سستے میزائل سسٹمز پر زیادہ انحصار ہے۔ ایران کا نیا دفاعی نظام امریکا اور اسرائیل کو دور سے مہنگے ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی بہت چالاک مذاکرات کار، لیکن تمام پتے ہمارے ہاتھ میں ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی بہت چالاک مذاکرات کار ہیں لیکن تمام پتے ہمارے ہاتھ میں ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ایسا معاہدہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے جو امریکہ کے لیے اچھا نہ ہو۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بہت چالاک مذاکرات کار ہیں لیکن تمام پتے ہمارے ہی ہاتھ میں ہیں۔ یہ جان کر سب حیران ہوں گے کہ ہم نے ایران کی فوج کو بڑی حد تک چھیڑا نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اعتراف کیا ہم نے عراق کو مکمل تباہ کر کے بہت بڑی غلطی کی، ہمیں عراق جانا ہی نہیں چاہیے تھا، لیکن کبھی کبھی جنگ میں غلطیاں ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو ایران بھی نہیں جانا چاہیے تھا، لیکن اگر نہ جاتے تو وہ ایٹم بم بنا لیتا کیونکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت تھی، جس کو ہم نے ختم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں مزید 60 روز کی توسیع کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران نے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اپنے تمام اتحادی ممالک کو بھیج دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
جموں و کشمیر4 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا6 days agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان1 week agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

































































































