جموں و کشمیر
ویڈیو: وادی میں پچھلے تین سالوں میں 700 عسکریت پسند جاں بحق

جموں و کشمیر
کشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سرکاری ملازم سمیت دو اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف بی این ایس، یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کشتواڑ پولیس تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ایس ایس پی نریش سنگھ نے بتایا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد پولیس نے محکمہ جنگلات کے ملازم طارق احمد اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ دونوں پر الزام ہے کہ وہ داچن علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کو مدد اور سہولت فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل چھاترو علاقے کے منیر احمد اور مشکور احمد کو بھی اسی نوعیت کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی اور اس کے معاون نیٹ ورک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پولیس خطے میں امن، قانون کی بالادستی اور عوامی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
کپواڑہ میں ایل او سی پار کرنے والے پاکستانی شہری کو پاکستان واپس بھیجا گیا: فوج
سری نگر، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے کے بعد پکڑے گئے ایک پاکستانی شہری کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔
فوج نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ سری نگر میں واقع چنار کور کے مطابق، خیبر پختونخوا کے رہائشی اسد خان کے طور پر شناخت کیے گئے شخص کو 18 جون کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ خان کو 12 جون کو مشکوک حالات میں لائن آف کنٹرول پار کرنے کے بعد کپواڑہ کے سمری گاؤں کے قریب سے پکڑا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ سول، پولیس اور فوجی افسران کی موجودگی میں ٹیٹوال برج پر خان کو پاکستان کے حوالے کیا گیا۔ اس سے قبل فوج نے کہا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوجیوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن میں ممکنہ سکیورٹی خطرے کے پیش نظر پاکستانی شہری کو روکا اور گرفتار کر لیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے اس سے پوچھ گچھ کی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں پلاسٹک پر مکمل پابندی کا مطالبہ
سرینگر، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی نے جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی پلاسٹک آلودگی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے سنگل یوز پلاسٹک سمیت تمام پلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر سخت پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ پلاسٹک کا بے دریغ استعمال ماحولیات، آبی ذخائر، عوامی صحت اور ماحولیاتی توازن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے عمر عبداللہ سے اپیل کی کہ ماحولیاتی تحفظ، عوامی صحت اور پائیدار ترقی کے مفاد میں پورے جموں و کشمیر میں پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے۔
کمیٹی نے جے کے کے پی سی سی کو ہدایت دی کہ سیاحتی مقامات، مذہبی زیارت گاہوں اور حساس ماحولیاتی علاقوں میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر زور دیا کہ (ایس ایم سی ) اور (ج ایم سی) سمیت تمام متعلقہ ادارے مل کر جموں و کشمیر کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔
کمیٹی نے سرکاری دفاتر، اجلاسوں اور عوامی تقریبات میں بھی پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کی سفارش کی۔
اس دوران مختلف شہری بلدیاتی اداروں کے صفائی کارکنوں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے انہیں شہری خدمات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ احتجاجی ملازمین سے فوری مذاکرات کر کے ان کے مطالبات ہمدردی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
یواین آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب

































































































