تازہ ترین
این آئی اے نے مشتبہ جوڑے کو حراست میں لیا

اطلاع کے مطابق سی اے اے کے خلاف جاری مظاہرے میں شامل کچھ لوگوں کی مشکوک سرگرمیوں کے تعلق سے سکیورٹی ایجنسیاں جانچ کر رہی تھیں۔
اوکھلا علاقے سے اسپیشل سیل نے ایک مشتبہ جوڑے کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں کا تعلق آئی ایس آئی ایس کے خراسان ماڈیول سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کی شناخت جہاں زیب سامی اور ان کی اہلیہ حنا بشیر بیگ کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں سرینگر کے رہنے والے ہیں۔ سی اے اے کے احتجاجیوں کو وہ اکسا کر حملے کی تیاری میں تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے کو لے کر چل رہے مظاہرے میں کچھ لوگوں کی مشکوک سرگرمیوں کو لے کر سکیورٹی ایجنسیاں جانچ کر رہی تھیں۔ اسی دوران انہیں معلوم ہوا کہ اوکھلا علاقے میں رہنے والے جوڑے سی اے اے کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہیں۔ وہ یہاں پر لوگوں کو بھڑکانے کا کام کر رہے ہیں۔
اس کی جانکاری پر اسپیشل سیل کی ٹیم نے چھان بین شروع کی۔ اتوار کے روز خفیہ اطلاع ملنے پر اسپیشل سیل کی ٹیم نے دونوں کو اوکھلا علاقے سے حراست میں لے لیا۔شدت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس سے اس جوڑے کے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ اسے لے کر اسپیشل سیل سمیت کئی سکیورٹی ایجنسیاں، اس جوڑے سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔
ان سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ کس کے اشارے پر یہ کام کر رہے تھے۔ اس کے لیے انہیں کس طرح کی مدد مل رہی تھی، ان کا مقصد کیا تھا۔ یہاں ان کے رابطے میں کون کون لوگ تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑے افغانستان میں بیٹھے آئی ایس کے بڑے لوگوں کے رابطے میں تھے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ سی اے اے کے احتجاج میں وہ نوجوانوں کو اکساکر ان سے شدت پسندانہ حملہ کرنے کی سازش کر رہے تھے۔ اسے لے کر بھی ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فی الحال ان کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔(ای ٹی وی)
دنیا
بمپور گیریژن پر امریکی حملہ، 7 ایرانی فوجی شہید، ایران کا سخت جواب دینے کا انتباہ
تہران، ایرانی فوج نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایرانشہر میں واقع بمپور گیریژن پر امریکی حملے میں 388 ویں بریگیڈ کے 7 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج نے حملے کو بزدلانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فوج کے بیان کے مطابق امریکی افواج نے 13 میزائل داغے، جنہوں نے فوجی بیرکس کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں مہمان خانہ، گارڈ پوسٹس اور رہائشی سہولتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ غیر فعال دفاعی اقدامات (Passive Defence Measures) کی بدولت جانی نقصان کو محدود رکھا گیا، جبکہ حملوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی ایران پر امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے اور جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت پوری قوت کے ساتھ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، جنوبی ایران اس سر زمین کا دھڑکتا ہوا دل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
تہران، امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ متعدد جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کو کر لیا۔
شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق 11 میں سے 9 جہازوں نے ایرانی روٹ استعمال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو پار کیا۔
ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں میں 2 ملین بیرل خام تیل لے جانے والا ایک ٹینکر، ریفائنڈ پراڈکٹ سے لدا ایک جہاز جبکہ لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس لے جانے والے دو ٹینکرز بھی شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرکے امریکیوں کو یرغمال بنایا جائے: منوچہر متقی
تہران، ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور موجودہ رکنِ پارلیمنٹ منوچہر متقی نے امریکی فوجی اڈے پر زمینی حملے اور امریکیوں کو یرغمال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق منوچہر متقی نے خطے میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر زمینی حملہ کرنے اور 100 امریکی شہریوں کو یرغمال بنا کر ایران لانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات متعدد علاقائی اور سیکیورٹی معاملات پر تناؤ کا شکار ہیں۔
دریں اثناء امریکہ کی جانب سے مسلط جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں 180 اراکین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے۔ اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک مینجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoشوبیاں آپریشن چھٹے روز میں داخل: فورسز کا سرچ آپریشن تیز










































































































