تازہ ترین
”ایس پی ایس“ لائبریری لاچوک سری نگرپانچ منزلہ عمارت میں صرف ایک کمرہ کھلا

طلباء،مختلف امتحانات کی تیاریوں میں مصروف امیدواروں کے ساتھ ساتھ مطالے کے شوقین افراد پریشان
خبراردو
سری نگر:شہرسرینگر کے مشہور لائبیری ”ایس پی ایس لائبیری لاچوک“کے پانچ منزلہ عمارت ہونے کے باوجود صرف1کمرہ کھلا رکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں مطالے کی غرض سے آنے والے طلباء اور سیول سروسز امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرینگر اور ڈائر ایکٹر سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ایس ایس پی ایس لائبیری سرینگر میں میں گزشتہ سال کووڈ کے بعد پانچ منزلہ عمارت میں صرف ایک کمرہ کھلا رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں 450رجسٹریشن کرنے والوں میں سے ہر روز100کے قریب افراد مطالبے کے غرض سے آتے ہیں تاہم جگہ کی کمی کے باعث انہیں موقعہ نہیں ملتا ہے جس کی وجہ سے مختلف امتحانات کی تیاریوں میں مصروف امیدواروں،طلباء اور شائقین مطالعہ نے بتایا وہ سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔
یہاں ہر روز مطالعہ کرنے کی غرض سے آنے والے افراد کی ایک وفد نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا 450افراد میں 100افراد ایسے ہیں جو یہاں ہر روز مطالعے کے لئے آتے ہیں تاہم یہاں ایک ہی کمرہ کھلا رکھنے کی وجہ سے انہیں جگہ نہیں ملتا ہے اور مطالعہ نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ”جو عملہ یہاں کل تعینات ہیں وہ شفٹ میں آتے ہی ہر روز تمام لوگ ڈیوٹی پر نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ باقی کمروں کو کووڈ کا بہانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا ”ہم نے انہیں بتایا ہم فرش پر پڑھنے کے لئے بھی تیار ہے ہمیں صرف کمرہ کھلا رکھا جائے۔“
مزکورہ لوگوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال عمارت کے پانچوں منزل کھلے رہتے تھے تاہم اب کووڈ کے بعد جب زندگی پڑی پر آئی ہے تو لائبیری کو کیا مسئلہ ہے۔؟۔وفد میں شامل امیدواروں نے بتایا ان میں بیشتر افراد نے سرینگر میں روم کرایہ پر لیا ہے کیونکہ یہاں پر لائبیری موجود ہے جس میں تمام کتابیں دستیاب رہتی ہیں۔
انہوں نے بتایا اب گزشتہ دنوں سے جو یہاں شیڈول رکھا گیا ہے اس کے مطابق ایک امیدوار ہفتے میں صرف6ہی دن لائبری جا سکتا ہے۔یہاں مطالعے کے لئے آنے والے امیدواروں نے بتایا کہ اب کی بار یہاں زیادہ رش زیادہ ہے کیوں کہ سیول سروسز امتحانات میں جو اوپری عمرمیں چھوٹ دی گئی ہے اسکی وجہ سے بیشتر امیدواروں کو یہاں آخری بار اپنی قسمت آزمائی کا موقعہ ملے گا۔
وفد نے بتایا جب انہوں نے اس حوالے یہاں عملے سے دریافت کیا تو وہ کہتے ہیں کہ سیکرٹریٹ سے حکم ملا ہے۔انہوں نے بتایا وہ یہاں اچھی طرح سے مطالبہ کرنا چاہتے ہیں تاہم جگہ کی کمی کی باعث انہیں ممبر ہونے کے باوجود موقع نہیں جا رہا ہے انہو نے مزید بتایا یہاں ایک ہی واش روم کھلا رکھا گیا ہے جہاں صفائی کا
بھی کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔انہوں نے اسھ حوالے سے ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ناظم لائبیری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔(کے این ایس)
جموں و کشمیر
عمر نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کے لئے انڈیا اتحاد سے حمایت طلب کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے قومی دارالحکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے ‘انڈیا’ اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کے لیے حمایت طلب کی ہے۔
مسٹر عبداللہ نے پیر کے روز نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا اور اتحاد کے شراکت داروں سے قومی دارالحکومت میں ہونے والے پارٹی کے مجوزہ احتجاج میں شریک ہونے کی درخواست کی۔ انڈیا اتحاد کی اس میٹنگ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی شرکت کی۔
نیشنل کانفرنس نے یہاں ایک بیان میں کہا، ’’آج ہونے والی انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام شرکاء سے کہا کہ جب ہم ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے دہلی میں احتجاج کرنے آئیں گے تو وہ جموں کسمیر نیشنل کانفرنس کے ساتھ جڑیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سلسلے میں تمام رہنماؤں کو الگ الگ خطوط بھی ارسال کریں گے۔‘‘
یواین آئی۔الف الف
دنیا
اختلافات کے برعکس ترک-ہند تعلقات اچھے ہونے چاہیئے:فیدان
انقرہ، ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے ترکیہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے اور یہ دلیل دی ہے کہ پاکستان کے ساتھ انقرہ کے قریبی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ان دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان تعاون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
پچھلے ہفتے سنگاپور میں چھٹے ‘آئی آئی ایس ایس رافلز م لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ ترکیہ اور ہندوستان کے درمیان کوئی بڑے دوطرفہ تنازعات نہیں ہیں اور دونوں کے پاس مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی مضبوط وجوہات موجود ہیں۔
لیکچر کے بعد سوال و جواب کے ایک سیشن میں فیدان نے کہا کہ ہم واقعی ہندوستان کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ ہماری کوئی سرحد نہیں ہے اور نہ ہی ہندوستان کے ساتھ ہمارا کوئی حل طلب دوطرفہ مسئلہ ہے۔
” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکیہ اور ہندوستان کی کوئی آپسی جنگی تاریخ نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے ان کے پاس اچھے تعلقات رکھنے کی ہر بہترین وجہ موجود ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ انقرہ کے دیرینہ تعلقات کا دفاع کیا اور انہیں تاریخی یکجہتی پر مبنی قرار دیا، جبکہ اس بات پر زور دیا کہ ان تعلقات کو نئی دہلی کے ساتھ تعاون میں رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
فیدان نے کہا کہ ترکیہ واحد ملک نہیں ہے جس کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بعض مخصوص مسائل پر پاکستان کے ساتھ تاریخی یکجہتی موجود ہے۔
واضح رہے کہ تعلقات میں یہ مشکل موڑ مئی 2025 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چار روزہ جنگ کے بعد آیا تھا۔
نئی دہلی نے اس بحران کے دوران ہندوستانی حملوں کی ترک مذمت اور پاکستان کے لیے حمایت کے اظہار پر اعتراض اٹھایا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکیہ ان پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے 22 اپریل 2025 کو ہندوستان کے کشمیر کے علاقے پہلگام میں شہریوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی جس کے بعد یہ جنگ شروع ہوئی تھی۔
ترک وزارت خارجہ نے اسی دن ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے ایک “گھناؤنا حملہ” قرار دیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے اسرائیل پر حملے روکنے کا اعلان کردیا
تہران، ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اسرائیل کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں صہیونی حکومت کو دردناک جواب دے دیا گیا ہے۔
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج نے جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں اور مبینہ جارحیت کا جواب دے دیا ہے، جس کے بعد فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو اس جواب سے سبق سیکھنا چاہیے، تاہم اگر جارحیت اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رہیں تو پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سے قبل پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں واقع اسرائیلی ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نیوتم ایئر بیس، تل انوف پر حملے کیے ہیں، اسرائیلی ایئر بیس پر حملے ایران میں ریڈار مقامات کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے، کسی بھی صورتِ حال اور تمام محاذوں پر وسیع آپریشنز کے لیے تیار ہیں۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں میں اہم اور حساس اہداف کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں دشمن کو بھاری اور مہنگا نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کی مزاحمتی قوتیں کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گی، اور اگر جارحیت جاری رہی تو اس کا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ 8 اپریل کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان نافذ ہونے والی جنگ بندی تمام محاذوں پر جنگ بندی سے مشروط تھی، جبکہ اسرائیل پر لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان5 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا4 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا3 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا7 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
کھیل6 days agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
دنیا7 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا5 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
جموں و کشمیر5 days agoوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی اراکینِ پارلیمنٹ اور وزراء کے ساتھ خفیہ اور اہم اجلاس








































































































