تازہ ترین
ریاست کی خصوصی حیثیت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا تو جموں کی عوام اسکے دفاع کی خاطر ہتھیار اُٹھائے گی ،بھاجپا ایم ایل اے گگن بھگت

خبر اردو
۳۵ اے کے حوالے سے پارٹی کے دستوری مؤقف سے انحراف کرتے ہوئے بی جے پی ایم ایل اے گگن بھگت نے ریاست کی خصوصی پوزیشن کے حوالے سے ریاستی عوام کی جدوجہد کی حمایت اور سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کی شناخت کو کسی بھی قسم کی زک پہنچائی گئی تو اس کا خمیازہ کشمیر سے زیادہ جموی عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ریاست کی منفرد شناخت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو جموں کی عوام ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے بتایا جب جموں کی عوام کے پاس بھی سرکاری نوکریاں اور تجارت نہیں ہوگی تو یہاں پر بھی لوگ بندوق اُٹھائیں گے اور پتھراؤ کریں گے۔
سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس آرٹیکل 35Aکے حوالے سے بی جے پی میں بھی دراڑیں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آر ایس پورہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ایم ایل اے گگن بھگت نے اپنے حلقہ انتخاب میران صاحب میں عوامی جلسے کے دوران بتایا کہ اگر آرٹیکل 35Aکے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ریاست کی منفرد شناخت کو کسی بھی طور پر زک پہنچایا گیا تو اس کا خمیازہ کشمیر سے زیادہ جموی عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ گگن بھگت نے بتایا کہ اگر ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑا گیا تو ریاستی عوام سرکاری نوکریوں اور تجارت سے محروم ہوگی جس کے بعد ان کے پاس ہتھیار اُٹھانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ ’’اگر آرٹیکل 35Aکو منسوخ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان جموی عوام کا ہوگا۔ کشمیری عوام ہماری(جموی) جنگ لڑرہے ہیں جبکہ جموی عوام آرٹیکل 35Aکو منسوخ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ہمیں مشترکہ طور پر ریاست کی خصوصی شناخت کے دفاع میں آواز اٹھانی ہوگی تاکہ اس کا کوئی ٹھوس نتیجہ نکل آئے‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ بی جے پی اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر جموی عوام کو بے وقوف بنارہی ہے تاکہ وہ ملک میں آنے والے انتخابات کے دوران اس کا سیاسی فائدہ حاصل کرسکے۔انہوں نے بتایا کہ اگر ریاست کی خصوصی حیثیت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا تو جموی عوام ریاست کی خصوصی شناخت کے دفاع کی خاطر ہتھیار اُٹھائیں گے۔ ایک دور تھا جب کشمیری عوام نے بندوق کو ہاتھ نہیں لگایا لیکن جب وہاں کے نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہیں انٹراگیشن سنٹروں میں ٹارچر کیا گیا تو پھر ان کے پاس بندوق اُٹھانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ مرکزی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ پارٹی کی نظر ملک میں ہونے والے انتخاب پر ہے جس میں 300سیاسی شخصیات کی قسمت کا فیصلہ ہونے والا ہے اور اسی لیے اپنے سیاسی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بی جے پی آرٹیکل 35Aکا مسئلہ اٹھارہی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ بی جے پی بذات خود اس حوالے سے تذبذب کی شکار ہے، ان کے پاس اتنی ہمت نہیں کہ وہ آرٹیکل 35Aکو منسوخ کرسکے۔انہوں نے بتایا جب جموی عوام کے پاس بھی سرکاری نوکریاں اور تجارت نہیں ہوگی تو یہاں پر بھی لوگ بندوق اُٹھائیں گے اور پتھراؤ کریں گے۔KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































