تازہ ترین
غزہ پٹی کے حالات میں بہتری نہیں آئی تو کریں گے فوجی کاروائی : نیتن یاہو

خبراردو :
اسرائیلی وزیراعظم بن جامن نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی فوج غزہ پٹی میں ممکنہ فوجی کاروائی کرے گی اور اس کے وہ تیاری کر رہی ہے ۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اگر غزہ میں شہری مصائب کم نہیں ہوئے جو کہ انکی خواہش ہے ، لیکن ایسا کچھ ممکن نہیں ، اسکے لئے ہم فوجی کاروائی کی تیاری کر رہے ہیں ، یہ کوئی خالی بیان نہیں ہے ‘‘۔

فلسطینی پچھلے چھ مہینوں سے غزہ سرحد پر ’’ گریٹ ریٹرن مارچ ‘‘ کے روز 190 افراد کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے آرہے ہیں ۔

2014 میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی پر اکیاون روز کی فوجی کاروائی میں 2300 فلسطینی شہری ہلاک کئے گئے جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے ۔
دنیا
آبنائے ہرمز غیرعلاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں، ایران نے خبردار کردیا
تہران، ایران نے ایران نے غیر ملکی فورسز کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی نقل و حرکت سے خبردار کردیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز غیرعلاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ہے، آبنائےہرمزکی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، بحران پیدا کرنے والے اپنی مہم جوئی کے نتائج کے ذمہ دارخود ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید رہبرِ اعلیٰ کا آخری دیدار! تہران میں گرینڈ مصلیٰ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے
تہران، شہید رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت تین روزکے لیے عوام دیدار کے لیے رکھ دی گئی ، گرینڈ مصلیٰ میں آیت اللہ علی خامنہ ای کو الوداع کہنے کے لیے عوام کا سمندر اُمڈ آیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے آخری رسومات اور الوداعی مراسم کا آغاز ہو گیا، جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ شخصیات اور سوگواروں کا تہران میں جمِ غفیر جمع ہے۔
شہید رہبرِ اعلیٰ کو الوداع کہنے کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈ آیا اور فضا انتقام اور امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھی۔
شہید سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کے اجسادِ خاکی آخری دیدار کے لیے تہران کے ‘مصلیٰ امام خمینی کمپلیکس’ (گرینڈ مصلیٰ) میں رکھ دیے گئے ہیں۔
گرینڈ مصلیٰ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جہاں لاکھوں سوگوار شدید غم و اندوہ کی حالت میں اپنے قائد کا آخری دیدار کر رہے ہیں۔ عوام آج اور کل رات 8 بجے تک شہید رہبر کا آخری دیدار کر سکیں گے۔
جمعے کے روز ہونے والی تعزیتی تقریب میں دنیا بھر کے قائدین اور وفود نے شرکت کی اور شہید خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا، تعزیتی اجتماعات میں تقریباً 100 سے زائد ممالک کے مہمان شریک ہو رہے ہیں۔جن میں پاکستان، ترکیہ، قطر، اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے قائدین شخصیات اور وفود شامل تھے جبکہ حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کے ورثاء بھی خصوصی طور پر دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب شہید سپریم لیڈر کے آخری سفر اور تدفین کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تہران میں مرکزی نمازِ جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع کل صبح منعقد کیا جائے گا۔
6 جولائی کو تہران میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6:00 بجے جنازے کا باقاعدہ جلوس شروع ہوگا اور 7 جولائی کو جنازے کا جلوس تہران سے ایران کے مقدّس شہر قُم منتقل کیا جائے گا۔
8 جولائی کو تدفین سے قبل جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جہاں عراق میں جنازے کے جلوس نکلیں گے اور 9 جولائی کو آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ایران میں اس وقت شدید سوگ کا سماں ہے اور تمام سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین اور مہمانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
یو این آئی۔ ع اْ
دنیا
ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
یومِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی طاقت اور فوجی برتری کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران اب مذاکرات کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید کیے گئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی

































































































