دنیا
ہندوستان اور اٹلی نے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی تزویراتی شراکت داری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا: نریندر مودی
روم، وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور اٹلی نے تجارت، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی تزویراتی شراکت داری کی سطح تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دفاعی صنعتی شعبے میں بھی مل کر کام کریں گے۔
مسٹر نریندر مودی نے بدھ کو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ میلونی کی قیادت میں دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی رفتار اور نیا اعتماد ملا ہے۔
انہوں نے کہا، ”گزشتہ تقریباً ساڑھے تین برسوں میں مجھے کئی مرتبہ وزیراعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کا موقع ملا۔ یہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان قریبی تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کی قیادت میں ہمارے تعلقات کو نئی رفتار، نئی سمت اور نیا اعتماد ملا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے خصوصی تزویراتی شراکت داری تک لے جانے کا اعلان کر رہے ہیں۔”
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی مل کر مصنوعات کا ڈیزائن اور ترقی کریں گے اور انہیں دنیا بھر میں دستیاب کرائیں گے۔
انہوں نے کہا، ”اٹلی دنیا بھر میں ڈیزائن اور درستگی کیلئے جانا جاتا ہے، جبکہ ہندوستان اپنی وسعت، صلاحیت اور کم لاگت اختراعات کیلئے پہچانا جاتا ہے۔ اسی لیے ہم ‘ہندوستان میں ڈیزائن، اٹلی میں ترقی اور دنیا کیلئے فراہمی’ کے اصول پر آگے بڑھیں گے۔”
دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”ہمارے دفاعی صنعتی روڈ میپ نے مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کی راہ ہموار کی ہے۔ سمندری طاقتوں کے طور پر ہندوستان اور اٹلی کے درمیان رابطہ کاری کے شعبے میں قریبی تعاون فطری ہے۔ ہم شپنگ، بندرگاہوں کی جدید کاری، لاجسٹکس اور سمندری معیشت پر مل کر کام کریں گے۔”
دہشت گردی کے معاملے پر دونوں ممالک کے مشترکہ مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نریندر مودی نے کہا، ”ہندوستان اور اٹلی اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی انسانیت کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف ہماری مشترکہ کوششوں نے پوری دنیا کے سامنے ایک اہم مثال پیش کی ہے۔ دونوں ممالک نے واضح پیغام دیا ہے کہ ذمہ دار جمہوریتیں صرف دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتیں بلکہ اس کے مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے عملی اقدامات بھی کرتی ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی دونوں ممالک مسلسل رابطے میں ہیں۔
مسٹر نریندر مودی نے کہا، ”یوکرین، مغربی ایشیا اور دیگر کشیدہ حالات کے حوالے سے ہم مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔
ہندوستان کا واضح مؤقف ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔”
یواین آئی۔ م س
دنیا
حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران
تہران، ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران میں حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق ایران پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں میں 260 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ترجمان نے شہداء کی مجموعی تعداد واضح نہیں کی تاہم جنوبی ایران میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں، برطانوی وزیراعظم
لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا اختتام ہے ہر وزیراعظم جب اقتدار کی مشعل تھامتا ہے تو وہ جانتا ہے ایک دن اسے یہ آگے منتقل کرنی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 6سال کے دوران لیبر پارٹی نے تاریخی شکست سے شاندار فتح تک کا سفر طے کیا، دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
کیئراسٹارمر آئندہ دنوں میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد اینڈی برنم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین
آبنائے ہرمز امریکہ کی شرارتوں کے خاتمے تک بند رہے گی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ کی شرارتوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے بہانے ایرانی فوجی اڈوں پر حملے کیے تاکہ اپنی ناکامی اور بے بسی کو چھپا سکے۔
بیان کے مطابق کوئی بھی بحری جہاز ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی افواج کا ساتھ دینے کی ہمت نہیں کر سکا، اس لیے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے کے تحت خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے اردن کے الازرق فضائی اڈے پر موجود امریکی ایف-18 لڑاکا طیاروں کی پوزیشنز اور بڑے فوجی ساز و سامان کے ہینگرز کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
جموں و کشمیر1 week agoڈوڈا کے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان
دنیا1 week agoشہباز شریف اور فیلڈ مارشل اسی طرح کام کرتے رہے تو انہیں نوبیل انعام مل سکتا ہے: وکٹر گاؤ










































































































