کھنموہ بالہامہ کشمیر میں معرکہ آرائی ختم،2جنگجو جاں بحق، سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان معرکہ آرائی اختتام پذیر ہوئی ہے۔ پولیس نے 2عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی ہیں اور ان کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ تصادم آرائی کی جگہ سے قابل اعتراض مواد اور ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو بی جے پی کے کارکن ڈاکٹر انور خان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر جنگجوﺅں نے حملہ کرکے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اوراس کی اطلاع ملتی ہے فورسز کی بھاری تعداد نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر محاصرہ کیا گولی باری میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا اور اسے 92بیس ہسپتال لے جایاگیا جہاں اس کی حالت بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں