گاندربل گورنمنٹ مڈل سکول میں اساتذہ کی کمی کیخلاف احتجاج

سرینگر//گورنمنٹ مڈل سکول رزن گنڈ میں اساتذہ کی کمی کیخلاف طلاب نے سرینگر لیہہ شاہراہ پر روکاٹیں کھڑی کرکے مظاہرے کئے۔ سرینگر لیہہ شاہراہ پر طلا ب جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرے کرنے لگے۔ طلاب کاکہنا ہے کہ سٹاف کی کمی سے ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس افسران نے احتجاجی طلاب کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایت کا ازالہ کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں