راجوری میں ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، ایک فوجی جوان جاں بحق، 2 زخمی

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک ‘اگنیویر’ جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان زخمی ہوگئے انہوں نے کہا کہ تینوں کو فوری طور پر اودھم پور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک دم توڑ گیا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں