آئی جی پی کشمیر نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر، یوم جمہوریہ کے سلسلے میں منعقد کی جانی والی تقریبات کے پیش نظر انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے جمعرات کو یہاں پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کرکے اس ضمن میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس میٹنگ میں ڈی آئی جی بارہمولہ وویک گپتا، ڈی آئی جی آرمڈ شاہد معراج، ڈی آئی جی آئی آر پی عبدالقیوم، ایس ایس پی سری نگر، ای ایس پی پی سی آر کشمیر، ای ایس پی سیکورٹی، ایس ایس پی سی آئی ڈی ایس بی کے، ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی ٹیلی کمیونکیشن، ایس ایس پی سوتھ سری نگر اور ایس پی اے پی سی آر نے شرکت کی۔

ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ میٹنگ کے دوران موصوف آئی جی پی کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے افسروں نے اپنے مفصل منصوبوں کو پیش کیا اور سیکورٹی بڑھانے اور عوامی جگہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدام کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے دوران افسروں کو سخت ہدیات کے ساتھ ذمہ داریاں سونپی گئیں اور انہیں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پی نے پولیس کی کاوشوں کی سراہنا کی اور تمام افسروں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران آئی جی پی نے افسروں کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات پر گفتگو کی تاکہ ان کے احسن اور ہموار انعقاد کو یوینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا: ‘جن اہم امور پر گفتگو کی گئی ان میں ہجوم کو منیج کرنے کے اقدام، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے منصوبے، انٹلی جنس اپ ڈیٹ اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی شامل ہے’۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ آئی جی پی نے ایس ایس پی ٹریفک کو موثر ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت دی تاکہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اور پروٹیکٹڈ افراد کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے ایس ایس پی سری نگر سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں