دنیا
ایران کی جو نئی قیادت آئی اسے مار دیاگیا، ٹرمپ کا ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مارنےکا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوبھی نئی قیادت آئی اسے مار دیاگیا، ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مار دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہاز تباہ کردیے، ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔ ٹرمپ بولے انہوں نے فوجیوں سے کہا ایرانی جہازوں کو تحویل میں کیوں نہیں لیا، ہم استعمال کرلیتے تو مجھےکہاگیا ایرانی جہازوں کو ڈبونےمیں زیادہ مزہ آتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ایرانی ڈرون اور میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیاگیا جبکہ ڈرون مینوفیکچرنگ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایران کےخلاف جنگ تقریبا جیت چکےہیں۔ نہیں جانتا کہ ایران کب ہتھیار ڈال دےگا تاہم ایران کی مکمل شکست تک حملےجاری رکھیں گے۔ ایران نےآئل سپلائی کونقصان پہنچایا تو ہم سخت حملےکریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہم حملہ نہ کرتےتو مجھے 100 فیصد یقین تھا کہ ایران ہم پرحملہ کردیتا، بی ٹوبمبار طیاروں کے استعمال نے ایران کو ہم پر حملہ کرنے سے روکا۔ ہم آپریشن نہ کرتے تو ایران دو ہفتے میں ایٹم بم حاصل کرلیتا اور اگر ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو یہ مشکل صورتحال ہوتی۔
امریکی صدر نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے، اسرائیلی پارٹنر کے ساتھ مل کر دشمن کو کچل رہےہیں، اسرائیل سے مل کر ایران کی عسکری صلاحیت تباہ کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ایران پر حملے سے پہلے معلوم تھا کہ تیل وگیس کی قیمتیں بڑھیں گی۔ تیل سےمتعلق کچھ پابندیاں ختم کررہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم ہے۔وقت آنے پر آبنائےہرمز میں امریکی نیوی جہازوں کی حفاظت کرےگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا ایران میں بچیوں کےاسکول پرحملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایران کےممکنہ سلیپر سیلزکی سرگرمیوں پرکڑی نظر ہے ۔ بولے مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر مایوسی ہوئی۔
امریکی صدر نے کہا بائیڈن دور میں لوگ ہم پر ہنستے تھے، بائیڈن دور میں جوافغانستان میں ہوا وہ شرمناک تھا۔ دنیا ہماری جتنی عزت آج کررہی ہے پہلے کبھی نہیں کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز سے تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں: صدر ٹرمپ
میری لینڈ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز غیر معمولی انداز میں گزرنے لگے ہیں اور تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز سے اتنے جہاز گزر رہے ہیں کہ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، جہاز گزرنے پر کمپنیاں بہت خوش ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور اب 60 دنوں میں حتمی ڈیل کرنی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ روز میں حتمی معاہدہ نہ ہوا تو سخت اقدامات کریں گے، انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت میں حتمی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ ایسے اقدامات کرے گا جس سے ایران کو خوشی نہیں ہوگی اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ کرنا پڑے گا، حتمی ڈیل ہو جائے گی۔
جنگ بندی معاہدے پر ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یو اے ای کے صدر بہترین شخصیت ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے یوکرین جنگ پر بھی تبصرہ کیا اور بتایا کہ روس یوکرین جنگ میں 34 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں میں جنگ بندی ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے حوالے سے کہا کہ صدر شی جن پنگ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے، اور میں بھی دوبارہ چین کا دورہ کروں گا، وہاں بڑی کانفرنس ہوگی، میں نے چین کے صدر کو کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مداخلت نہ کریں، انھوں نے میری بات مان لی اور مداخلت نہیں کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے: صدر ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں، پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے، ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا، رواں برس دوبارہ چین جاؤنگا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے تاہم ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور میں رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔
دوسری جانب امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف وینزویلا طرز پر کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یقیناً ممکن ہے تاہم اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
جموں و کشمیر7 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا3 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
جموں و کشمیر4 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے


































































































