بیمیترا میں بارود کی فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد جاں بحق

بیمیترا ، چھتیس گڑھ کے بیمترا میں بارود بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکہ میں نو لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

تاہم ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ بیمیترا کے برلا بلاک کے گاؤں بورسی میں پیش آیا۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان بورسی میں واقع اسپیشل بلاسٹ لمیٹڈ بارود کی فیکٹری میں ہوا۔ اس فیکٹری میں 800 سے زائد لوگ کام کرتے ہیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں