جنوبی تنزانیہ میں کشتی الٹنے سے چار افراد جاں بحق، تین لاپتہ

دارالسلام، جنوبی تنزانیہ کے کتاوی علاقے میں اوکنگوامیزی ندی میں کشتی الٹنے سے چار کسان ڈوب گئے اور تین دیگر لاپتہ ہیں۔

تنزانیہ کے سرکاری اہلکار نے اتوار کی رات یہ اطلاع دی۔

کتاوی کے علاقائی کمشنر مواناموا مریندوکو نے بتایا کہ تنزانیہ فائر اینڈ ریسکیو فورس کی قیادت میں امدادی کارکنوں نے چار لاشیں نکالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیم اب بھی تین لاپتہ کسانوں کی تلاش کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ندی میں طغیانی آ گئی تھی۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں