تازہ ترین
دہلی ہوائی اڈے پر 126 پروازیں منسوخ

نئی دہلی، دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی صبح 126 پروازیں منسوخ رہیں۔
ہوائی اڈے کے افسران کے مطابق دوپہر 12 بجے تک دہلی سے روانہ ہونے والی 49 گھریلو پروازیں اور دہلی آنے والی 77 پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔ اگرچہ آج پیر کے مقابلے میں گھنا کہرا نہیں تھا، لیکن پیر کے روز ہوئی تاخیر اور منسوخ پروازوں کا اثر آج کی پروازوں پر بھی نظر آیا۔ اس کے علاوہ آج کی کم حدِ بصارت کا بھی کچھ اثر رہا۔
پیر کے روز مجموعی طور پر 228 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، جن میں 131 روانگی والی اور 97 آمد والی پروازیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ پانچ پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑنا پڑا تھا۔
دہلی ایئرپورٹ کی جانب سے دوپہر کے وقت سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب پروازوں کا آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، تاہم صبح کی تاخیر کا کچھ اثر آگے بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پرواز کی درست صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔
اس سے قبل صبح کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ پروازوں کے آپریشن میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، تاہم روانہ ہونے والی اور یہاں آنے والی کچھ پروازوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
امریکی فوج کے جنوبی ایران میں حملے، کشتیوں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا
واشنگٹن ، امریکی فوج نے پیر کے روز جنوبی ایران میں حملے کرتے ہوئے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ ’’سینٹکام‘‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں ’’ایرانی افواج کے خطرات سے امریکی افواج کے تحفظ اور سکیورٹی‘‘ کیلئے کی گئیں۔
سینٹکام کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری جنگ بندی کے دوران امریکی فوج تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں میں جزیرہ لارک کے جنوب میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے بندر عباس شہر اور آبنائے ہرمز کے قریب ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی تھی۔
’’تسنیم‘‘ نیوز ایجنسی کے مطابق بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ’’فارس‘‘ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ سیریک اور جاسک کے علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی آوازیں سنائی دیں۔
بعد ازاں ’’مہر‘‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بندر عباس میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور عوام کیلئے تشویش کی کوئی بات نہیں۔
ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی آوازیں ’’دفاعی سرگرمیوں‘‘ کا نتیجہ تھیں۔
ایرانی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی مسلح افواج نے پیر کی علی الصبح خلیج کے علاقے میں ایک ’’دشمن ڈرون‘‘ کو تباہ کر دیا تھا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
جاری گرمی کی لہر کے دوران جموں شہر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا
جموں، جاری شدید گرمی کی لہر سے کوئی راحت نہیں ملی اور آج جموں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق آج ضلع جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم 24.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ کٹرا، ضلع ریاسی کا قصبہ، 37.8 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ اور 22.6 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ دوسرا گرم ترین مقام رہا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق بنیہال میں 25.6 ڈگری سیلسیس، بٹوت میں 28.1 ڈگری سیلسیس اور بھدرواہ میں 27.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 25 مئی کو عمومی طور پر خشک موسم رہا، تاہم بعض مقامات پر شام کے اوقات میں ہلکی بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ 26 اور 27 مئی کو موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم 28 اور 29 مئی کو مطلع ابر آلود رہنے، ایک یا دو بار بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے امکانات ہیں، جبکہ 30 مئی سے 3 جون تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا، اگرچہ شام کے وقت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔
جموں و کشمیر محکمہ اسکولی تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اول تا ششم (پرائمری) کے لیے یکم جون سے 22 جولائی تک، جبکہ جماعت ہفتم تا دوازدہم کے لیے 8 جون سے 22 جولائی تک تعطیلات رہیں گی۔
شدید گرمی کے باعث جموں ڈویژن کے پہاڑی سیاحتی مقامات جیسے بھدرواہ، کشتواڑ، پٹنی ٹاپ، ناتھا ٹاپ، سناسر اور بانی میں سیاحوں کی خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
این آئی اے نے جموں و کشمیر میں کالعدم جماعت اسلامی کے فنڈنگ کیس میں 3 مقامات پر تلاشی لی
سری نگر، جموں و کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے منسلک دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کے سلسلے میں سری نگر اور شوپیاں اضلاع میں تین مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپے کے دوران، این آئی اے نے کئی مجرمانہ مالیاتی دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد کئے۔
این آئی اے جماعتِ اسلامی کی علیحدگی پسند اور سرگرمیوں کی جانچ کر رہی ہے، جسے یواے (پی) ایکٹ کے تحت غیر قانونی تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ یہ 2021 میں درج معاملے کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ این آئی اے نے اگرچہ ان مقامات کی مکمل تفصیل نہیں دی جہاں تلاشی لی گئی، لیکن حکام کے مطابق دارالعلوم سراج العلوم مدرسے کی بھی تلاشی لی گئی، جسے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔ یہ مدرسہ جموں و کشمیر کا پہلا دینی تعلیمی ادارہ بن گیا جسے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی ایجنسی نے کہا کہ این آئی اے کی تحقیقات سے اب تک معلوم ہوا ہے کہ جماعتِ اسلامی وادی اور ہندستان کے دیگر حصوں میں فنڈ جمع کرنے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث تھی۔ تنظیم صحت اور تعلیم جیسی فلاحی سرگرمیوں کے نام پر ملک اور بیرونِ ملک سے چندہ جمع کرتی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان7 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا4 days agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
ہندوستان5 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
































































































