ہندوستان
سی بی آئی نے 119 کروڑ روپے کے بینک دھوکہ دہی کے معاملات میں تلاشی مہم چلائی
نئی دہلی، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں شری ہری ایکسٹروژن پرائیویٹ لمیٹڈ اور جے فارمولیشنز لمیٹڈ کے خلاف درج بینک دھوکہ دہی کے دو الگ الگ معاملات میں سات ٹھکانوں پر تلاشی لی ہے ان دونوں معاملات میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کو تقریباً 119.03 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ممبئی اور احمد آباد میں واقع ٹھکانوں پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ ممبئی میں واقع سی بی آئی معاملات کے خصوصی جج کے ذریعہ جاری کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر شری ہری ایکسٹروژن کمپنی کے ڈائریکٹرز کے رہائشی ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران قابلِ اعتراض دستاویزات ضبط کی گئیں اور تفتیش جاری ہے۔ یہ معاملہ پنجاب نیشنل بینک سے لیے گئے کیش کریڈٹ اور ٹرم لون کے ذریعے بینک کے ساتھ مبینہ طور پر 61.98 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی سے متعلق ہے۔ سی بی آئی کے مطابق، قرض لینے والوں نے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کی اور غیر محفوظ قرض فراہم کر کے، ایسوسی ایٹ کمپنیوں کے ساتھ لین دین کر کے، قرض دینے والے بینک کے ذریعے فروخت کو مائل کرنے میں ناکام رہ کر اور متعلقہ فریقوں کو ادائیگی کر کے قرض کی رقم کا غلط استعمال کیا۔
جے فارمولیشنز لمیٹڈ کے معاملے میں، احمد آباد کی ایک عدالت کی طرف سے جاری کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر کمپنی کے ڈائریکٹرز کے رہائشی ٹھکانوں پر تلاشی لی گئی۔ یہ معاملہ مبینہ طور پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ 57.05 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی سے متعلق ہے، جو فنڈ پر مبنی اور غیر فنڈ پر مبنی کریڈٹ سہولیات کے ذریعے فرضی بہی کھاتوں کی بنیاد پر حاصل کی گئی اور اس کے بعد قرض کی رقم کا غبن کیا گیا۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
ہند- قبرص تعلقات اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل، ہندوستان میں سرمایہ کاری کو دوگنا کرے گا قبرص: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے قبرص کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط اور مستقبل کے وژن پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے انہیں نئی رفتار دینے کے لیے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے دونوں ممالک نے عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے مسٹر مودی نے ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آئے قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈز کے ساتھ جمعہ کو یہاں دو طرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس بیان میں یہ بات کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں، قبرص سے ہندوستان میں سرمایہ کاری بڑھ کر تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بڑھنے اور ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) سے کئی نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، “ہم اگلے پانچ سالوں میں اس سرمایہ کاری کو پھر سے دوگنا کرنے کا ہدف رکھ رہے ہیں۔ اور اس عزم کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے، آج ہم اپنے قابلِ اعتماد تعلقات کو ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی شکل دے رہے ہیں۔” مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور قبرص کی دوستی مضبوط اور مستقبل کے وژن پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا، “جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی اقدار میں مشترکہ یقین، ہماری شراکت داری کی بنیاد ہیں۔ ہم تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔ ہندوستان ان اصولوں کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور آگے بھی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ ہند- قبرص، یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے جلد خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “آج ہم نے عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین ہو یا مغربِی ایشیا، ہم تنازع کے جلد خاتمے اور امن کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ ہم اس بات پر بھی متفق ہیں کہ بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات انتہائی اہم ہیں۔”
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
نیٹ پیپر لیک کی مودی اور پردھان لیں ذمہ داری: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ نیٹ-یو جی 2026 امتحان کے پیپر لیک معاملے میں حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے غلط بیان دیا ہے اور 2024 کے پیپر لیک کی سچائی کو چھپانے کی کوشش کی ہے، جس سے لاکھوں طلباء کا نقصان ہوا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
پارٹی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے امتحانی دھاندلیوں اور پیپر لیک کے معاملات کی سچائی کو دبانے کا کام کر رہی ہے اور نیٹ-یو جی 2026 امتحان میں پیپر لیک کے معاملے کو مسترد کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ 2018 میں این ٹی اے کی تشکیل کے بعد سے ہی مودی حکومت اور اس کا نظام پیپر لیک مافیا کے ساتھ ملی بھگت کر کے این ٹی اے کے ذریعے منعقد کیے جانے والے امتحانات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کی سچائی کو دبانے میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک پارلیمانی کمیٹی کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹ-یو جی 2026 امتحان کا پیپر لیک نہیں ہوا تھا۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ سچ ہے تو یہ بے حد شرمناک اور چونکا دینے والی بے ایمانی ہے، کیونکہ امتحان سے پہلے مبینہ طور پر ایک ‘گیس پیپر’ طلباء کے درمیان گردش کر رہا تھا، جس میں اصل امتحان میں آئے درجنوں سوالات شامل تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر اسے پیپر لیک نہیں مانا جا رہا ہے، تو پھر اسے کیا کہا جائے گا اور حکومت اب اسے مستردکرنے کی کوشش کیوں کر رہی ہے۔
کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ مودی حکومت اس سے پہلے بھی نیٹ-یو جی 2024 میں سامنے آنے والی بڑے پیمانے کی بے ضابطگیوں کو دبانے کی کوشش کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت مؤثر کارروائی کی گئی ہوتی تو شاید نیٹ-یو جی 2026 کی یہ صورتحال ٹالی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں جن مبینہ دھوکہ دہی والے علاقوں کا ذکر ہوا تھا، ان میں راجستھان کا سیکر نمایاں تھا اور وہی علاقے 2026 میں بھی سامنے آئے ہیں۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ اسی سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے یو جی سی-نیٹ 2024 امتحان میں بے ضابطگیوں سے انکار کرتے ہوئے کلوزر رپورٹ داخل کی، جبکہ امتحان کو اسی وقت این ٹی اے نے منسوخ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی ایجنسیوں کے رویے سے نیٹ جانچ میں انصاف کو یقینی بنانے کے عمل پر بھروسہ نہیں ہوتا۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے این ٹی اے اب ‘نیشنل ٹراما ایجنسی’ بن چکا ہے اور وزارتِ تعلیم کے دیگر اداروں کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تعلیمی نظام میں پیشہ ورانہ مہارت کے بجائے نظریاتی قربت کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
دس ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو ہوں گے
نئی دہلی، الیکشن کمیشن نے 10 ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے ن نشستوں پر منتخب ارکان کی مدتِ کار آئندہ جون اور جولائی کے مہینوں میں مکمل ہو رہی ہے ان میں آندھرا پردیش، گجرات اور کرناٹک سے چار چار نشستیں، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے تین تین، جھارکھنڈ سے دو جب کہ منی پور، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور میزورم سے ایک ایک نشست کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، ان انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کے کاغذات 8 جون تک بھرے جا سکیں گے اور ان کی جانچ پڑتال 9 جون کو کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 11 جون رکھی گئی ہے۔
پولنگ 18 جون کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کرائی جائے گی اور اسی دن شام 5:00 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ انتخابی عمل 20 جون تک مکمل ہو جائے گا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا1 week agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان1 week agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا6 days agoایران نے آبنائے ہرمز سے مزید جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی
جموں و کشمیر13 hours agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoایرانی نوجوان جنگ کے سائے کو اپنے روشن مستقبل پر حاوی نہیں ہونے دیں گے :عباس عراقچی
دنیا1 week agoتائیوان معاملہ غلط سنبھالا گیا تو امریکہ اور چین تصادم کی طرف جا سکتے ہیں: شی جن پنگ
دنیا1 week agoچین نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے اور مستقل جنگ بندی پر زور دے دیا
دنیا1 week agoایران نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: پولیس افسر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری
دنیا1 day agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
دنیا1 week agoٹرمپ نے چینی صدر کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہمارا مستقبل ایک ساتھ شاندار ہوگا








































































































