تازہ ترین
سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے: اشونی ویشنو

نئی دہلی، حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا غلط استعمال ہو رہا ہے یہ تشویشناک بات ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے، اور اس سمت میں اقدامات کیے جا رہے ہیں اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے آن لائن منی گیمنگ کی برائی سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی سخت اقدامات کیے ہیں، اور اب عام لوگوں کو اس کا فائدہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے پھیلائے جارہے ہیں اور ان پلیٹ فارموں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور پارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے، اس پر قابو پانے کے لیے سخت ضابطے بنانے کی ضرورت ہے۔
مسٹر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس سلسلے میں ہیلتھ کمیٹی اور دیگر محکموں کی طرف سے بہت اچھی تجاویز آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے تیزی سے پھیلائے جارہے ہيں، اور اس پر قابو پانے کی دفعات پر توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ لوگ بڑے پیمانے پر اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔
ہندوستان
متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی شہریوں کے انخلا کے حوالے سے کسی معاہدے پر بات نہیں ہوئی : وزارت خارجہ
نئی دہلی وزارت خارجہ نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے لاکھوں ہندوستانی شہریوں کے انخلا کے لیے ایک معاہدے پر غور و خوض کا دعویٰ کیا گیا ہے وزارت خارجہ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے فیکٹ چیک ہینڈل پر کہا ہے کہ اس طرح کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور ابھی ہندوستانی شہریوں کو یو اے ای سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور یو اے ای فجیرہ کے راستے لاکھوں ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یورپ کے اپنے چار ملکوں کے دورے سے پہلے یو اے ای جا رہے ہیں۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
وزیرِ اعظم مودی کے بیان پر راہل کا سخت ردِعمل، بولے ’’نصیحت نہیں، حکومت کی ناکامی کے ثبوت ہیں”
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حالیہ خطاب پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو قربانی اور بچت کا مشورہ دیناحکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’مودی جی نے کل عوام سے قربانی مانگی—سونا مت خریدو، بیرونِ ملک مت جاؤ، پٹرول کم استعمال کرو، کھاد اور کھانے کا تیل کم استعمال کرو، میٹرو میں سفر کرو اور گھر سے کام کرو۔ یہ نصیحت نہیں بلکہ حکومت کی ناکامی کے ثبوت ہیں۔”
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ملک کی معیشت اور عام لوگوں کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ اب حکومت عوام کو یہ بتانے لگی ہے کہ کیا خریدنا ہے اور کیا نہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہر بار ذمہ داری عوام پر ڈال دی جاتی ہے تاکہ حکومت خود جوابدہی سے بچ سکے۔
کانگریس رہنما نے وزیرِ اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’ملک چلانا اب وزیرِ اعظم کے بس کی بات نہیں ہے۔”
دراصل، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے توانائی کی بچت، خود انحصاری اور ذمہ دار شہری رویے پر زور دیا تھا۔ وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ ’’ملک کے لیے لڑنا ہی حب الوطنی نہیں ہے، بلکہ ملک کے لیے جینا اور اپنے فرائض کی ادائیگی بھی حب الوطنی ہے۔” انہوں نے لوگوں سے پٹرول اور ڈیزل کا کم استعمال کرنے، میٹرو جیسے عوامی نقل و حمل کے ذرائع کا زیادہ استعمال کرنے، الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے اور ورک فرام ہوم، آن لائن کانفرنسنگ اور ورچوئل میٹنگز کو دوبارہ اپنانے کی اپیل کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وزیرِ اعظم نے لوگوں سے سونا خریدنے سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔
وزیرِ اعظم کے اسی بیان کو لے کر اب کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی ٹکراؤ تیز ہو گیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران نے امریکی منصوبہ مسترد کر دیا، کہا اس میں ضرورت سے زیادہ مطالبات کے آگے جھکنا شامل ہے
ماسکو، ایران نے امریکہ کو دیے گئے اپنے جواب میں امریکی امن منصوبے کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اس کا مطلب امریکی حکومت کے حد سے زیادہ مطالبات کے سامنے جھکنا ہوگا۔ پریس ٹی وی کی ایک رپورٹ میں یہ معلومات دی گئی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے نے پہلے بتایا تھا کہ امریکی پیغام پر ایران کا ردعمل جنگ کے خاتمے اور خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے پر مرکوز تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازع کے حل کے لیے امریکی تجویز پر ایران کے ردعمل کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا۔
پریس ٹی وی کے مطابق، ایران کے جوابی منصوبے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ کو اسلامی جمہوریہ کو جنگی نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔
مئی کے آغاز میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ تہران کو اسلامی جمہوریہ کی نئی 14 نکاتی تجویز کے سلسلے میں پاکستان کے ذریعے امریکہ سے جواب موصول ہوا ہے۔ ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران کی تجاویز کے متن میں، جسے تہران نے واشنگٹن کو بھیج کر جواب دیا تھا، میں پابندیاں اٹھانے، آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول اور بیرونی ممالک میں ایرانی اثاثوں کی رہائی لے التزام شامل ہیں۔
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں اہداف پر حملے شروع کیے، جن میں 3,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ واشنگٹن اور تہران نے 8 اپریل کو دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد میں بعد کی بات چیت بے نتیجہ رہی، اگرچہ دوبارہ دشمنی شروع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کر دی۔ ثالث ایک نئے دور کی مذاکراتی کوششوں کا اہتمام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف
جموں و کشمیر7 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا3 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
ہندوستان6 days agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا3 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
دنیا1 week agoایران کے ساتھ جنگ ختم ہو گئی: وائٹ ہاؤس
دنیا1 week agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
ہندوستان6 days agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
ہندوستان4 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا1 week agoامریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کیلئے ’بحری قزاقوں‘ جیسا کردار ادا کر رہی ہے: ٹرمپ
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا








































































































