دنیا
مالکی دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تو امریکہ عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ نوری المالکی دوبارہ عراق کے وزیر اعظم بنے تو امریکہ عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بناتا ہے تو یہ بہت غلط فیصلہ ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ نوری المالکی وزیراعظم منتخب ہوئے تو امریکہ عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا، المالکی کے دور میں عراق غربت اور بےامنی میں ڈوب گیا تھا، امریکی مدد کے بغیر عراق کی کامیابی، خوشحالی اور آزادی کا صفر امکان ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں شیعہ سیاسی اتحاد نےنوری المالکی کوگزشتہ ہفتے وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
نوری المالکی 2006 سے 2014 تک دو مرتبہ عراق کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوری المالکی کے دور میں فرقہ وارانہ تشدد، سیاسی حریفوں سے کشیدگی اور امریکہ سے تناؤ میں اضافہ ہوا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا جواب نامعقول، کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عملاً ’’لائف سپورٹ‘‘ پر چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بیان ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کے جواب موصول ہونے کے بعد دیا۔ انہوں نے ایرانی ردعمل کو ’’انتہائی نامعقول‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جواب اس بات کا اشارہ ہے کہ دس ہفتوں سے جاری جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا، ’’ایران کا یہ جواب محض کچرا ہے، میں نے اسے مکمل پڑھا بھی نہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی حالت اس مریض جیسی ہے جو محض لائف سپورٹ پر زندہ ہو۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مذاکرات کی بحالی کے لیے نئی تجاویز ایران کو بھیجی تھیں، جن کا جواب تہران نے اتوار کے روز دیا۔
ایران نے اپنے جواب میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
ایرانی مؤقف میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے، آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور مستقبل میں ایران پر حملہ نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
ایران نے امریکہ سے پابندیاں ختم کرنے اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد تمام رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکہ کو افزودہ یورینیئم واپس کرنے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے افزودہ یورینیئم کو ’’جوہری خاک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف امریکہ اور چین ہی ایران سے یورینیئم نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
اگر ہرمز میں تعطل جون کے وسط تک جاری رہا تو عالمی تیل بازار میں بحران 2027 تک برقرار رہ سکتا ہے: آرامکو سی ای او
دوحہ، سعودی عرب کی کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امین ناصر نے کہا ہے کہ اگر ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع نہیں ہوتی تو اگلے سال تک عالمی تیل بازار معمول کی حالت میں واپس نہیں آ سکے گا ارامکو کی پہلی سہ ماہی کے نتائج پر گفتگو کے لیے منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران مسٹر ناصر نے کہا کہ سپلائی میں رکاوٹ جتنی دیر تک جاری رہے گی، تیل بازار کو مستحکم ہونے میں اتنا ہی زیادہ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز میں تعطل جون کے وسط تک برقرار رہتا ہے تو یہ بحران 2027 تک جاری رہ سکتا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی توانائی کمپنی کے سربراہ کے مطابق پیداوار یا نقل و حمل میں کمی کے باعث بازار پہلے ہی ایک ارب بیرل تیل کھو چکا ہے اور جب تک یہ راستہ بند رہے گا، ہر ہفتے تقریباً 10 کروڑ بیرل تیل کا نقصان ہوتا رہے گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پہلے ہرمز سے روزانہ تقریباً 70 جہاز گزرتے تھے۔
خلیج فارس میں تیل پیدا کرنے والے ممالک پر حملوں اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مؤثر طریقے سے بند کرنے کے باعث پیداوار اور برآمدات پر منفی اثر پڑا ہے۔ 28 فروری کو تنازع شروع ہونے سے پہلے اس آبی گزرگاہ کے ذریعے روزانہ تقریباً دو کروڑ بیرل تیل عالمی بازار میں پہنچتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 7 اپریل کو امریکہ اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت بے نتیجہ رہی، لیکن بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک ’متحدہ تجویز‘ کے ساتھ آنے کا وقت دینے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کر دی تھی۔
3 مئی کو مسٹر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی مدد کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا اعلان کیا تھا۔ پھر مسٹر ٹرمپ نے 5 مئی کو کہا کہ انہوں نے یہ دیکھنے کے لیے عارضی طور پر آپریشن روک دیا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ امن معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے یا نہیں۔ تاہم پیر کے روز انہوں نے امریکی امن تجاویز پر ایران کے ردعمل کو مکمل طور پر ’ناقابل قبول‘ قرار دیا۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
میں کہیں نہیں جا رہا، لوگوں کو اُمید دلانے کی ضرورت ہے: برطانوی وزیرِ اعظم
لندن،حالیہ انتخابات اور لیڈر شپ چیلنج سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج انتہائی مشکل تھے، جن کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ذمے داری قبول کرتا ہوں، اب تبدیلی لانا بھی میری ذمے داری ہے، ہمیں خطرناک مخالفین کا سامنا ہے، اگر ہم نے درست راستہ اختیار نہ کیا تو ملک تاریک راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ لوگ برطانیہ کے حالات سے مایوس ہیں، کچھ لوگ مجھ سے بھی ناراض ہیں، معیشت مستحکم کرنے اور این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹ کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ برٹش اسٹیل کو نیشنلائز کرنے کے لیے قانون سازی اس ہفتے بادشاہ کی تقریر کا حصہ ہو گی، بریگزٹ نے برطانیہ کو کمزور کیا، نائجل فراج اب بریگزٹ کے نتائج پر بات نہیں کرتے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا4 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
ہندوستان7 days agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا4 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان7 days agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
دنیا1 week agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
ہندوستان5 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
ہندوستان7 days agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
ہندوستان1 week agoرجحانات میں بنگال اور تامل ناڈو میں بڑا الٹ پھیر، آسام میں این ڈی اے تو کیرالہ میں کانگریس فرنٹ کو اکثریت










































































































