تازہ ترین
’وندے ماترم‘ کو قومی ترانے کے برابر احترام دینے کے ساتھ راجیہ سبھا میں بحث مکمل

نئی دہلی، جدوجہد آزادی میں جوش بھرنے والے منتر کا کردار ادا کرنے والے بنکم چندر چٹوپادھیائے کے تخلیق کردہ گیت ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر راجیہ سبھا میں تین روزہ بحث ایوان کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کی اس اپیل کے ساتھ مکمل ہوئی کہ اس گیت کو قومی ترانے ’جن گَن من‘ کے برابر مقام ملنا چاہیے۔
بحث کے اختتام پر مسٹر نڈا نے کہا کہ وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ اسے قومی ترانے کے مساوی مقام دیا جائے گا اور اسی کے برابر احترام ملے گا۔ انہوں نے اپنے تقریباً ایک گھنٹے طویل خطاب میں کہا، ’’ہم ’جن گن من‘ کا پورا احترام کرتے ہیں اور اس کے احترام کے لیے جان دینے کو تیار ہیں لیکن پنڈت جواہر لعل نہرو کی وجہ سے وندے ماترم کو وہ احترام اور مقام نہیں ملا جو اسے ملنا چاہئے۔‘‘ بحث میں 80 سے زیادہ ارکان نے حصہ لیا۔
بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر مسٹر نڈا نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کے دباؤ میں آکر کانگریس نے اکتوبر 1937 میں اپنی ورکنگ کمیٹی میں وندے ماترم کے مختصر ورژن کو اپنانے اور گانے کی تجویز منظور کی اور آئین ساز اسمبلی میں قومی ترانے کا فیصلہ صرف نو منٹ میں بغیر بحث کے کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں بھارتی اور بھارت ماتا جیسے الفاظ جن سنگھ، آر ایس ایس یا بی جے پی کے نہیں بلکہ ہمارے ثقافتی ورثے سے آئے ہیں لیکن کانگریس نے ان الفاظ پر سمجھوتہ کیا ہے۔ مسٹر نڈا کے بیان کے دوران کانگریس کے ملکارجن کھرگے اور جے رام رمیش نے کئی بار مداخلت کی کوشش کی اور اپوزیشن ارکان شور مچاتے رہے۔
بی جے پی لیڈر نے کمل ناتھ حکومت کی جانب سے مدھیہ پردیش اسمبلی میں اجلاس کے پہلے دن وندے ماترم کی روایتی گانے کو ختم کیے جانے اور کرناٹک میں وزیر اعلیٰ کے ایک ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں وہ اپنی پارٹی کارکنوں سے وندے ماترم گانے کی لازمی شرط نہ ہونے کا ذکر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس کی یہ عادتیں سو سال پرانی ہیں اور اسی لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو مسلم لیگی ماؤوادی کانگریس پارٹی کہا ہے۔‘‘
اسی ترتیب میں انہوں نے انگریزوں کے 1913 کے امتیازی سلوک پر مبنی وقف ایکٹ کو قبول کرنے، سندھ ریاست کی مسلم لیگ کے دباؤ پر بمبئی پریذیڈنسی کی تقسیم، محمد علی جناح کی مسلم لیگ کے دباؤ میں وندے ماترم کو مختصر کرنے، 1947 میں جناح کی سوچ کے مطابق تقسیم ہند کو قبول کر کے منقسم آزادی دینے اور آزادی کے فوراً بعد کشمیر پر قبائلی حملے کے بعد کشمیر کو تقسیم کرنے اور اس کے ساتھ دفعہ 370 جوڑنے کا ذکر کیا۔
مسٹر نڈا نے یہ بھی کہا کہ 1971 میں قومی ترانے، قومی پرچم اور قومی علامتوں کی توہین پر سزا کا جو قانون بنایا گیا، اس میں قومی گیت کی توہین پر کوئی شق شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ ’’ہماری لڑائی زمین کی تقسیم کی نہیں بلکہ نظریات کی لڑائی ہے۔ میں پھر واضح کرتا ہوں کہ ہم ’جن گَن من‘ کے احترام کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔ لیکن کوئی بھی ملک سمجھوتوں سے نہیں بلکہ سچائی اور تاریخ سے سبق لے کر چلتا ہے۔ قومی جذبات اور حب الوطنی سے چلتا ہے۔‘‘
مسٹر نڈا نے کانگریس ارکان کے اس دعوے کا بھی جواب دیا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں وندے ماترم کے مختصر ورژن کو اپنانے کے فیصلے میں سبھاش چندر بوس کی رائے لی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس ہر بات کا کریڈٹ نہرو جی کو دینا چاہتی ہے تو غلطیوں کے لیے نیتاجی سبھاش چندر بوس اور گرو دیو ربیندرناتھ ٹیگور کو ڈھال نہیں بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نہرو جی نے 1937 میں وندے ماترم کو قومی ترانہ بنانے کے خیال کو بے تکا قرار دیا تھا۔ وہ اسے ایک جدید قوم کے جذبے کے لحاظ سے قدامت پسند سوچ سمجھتے تھے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے
جموں و کشمیر
جاری گرمی کی لہر کے دوران جموں شہر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا
جموں، جاری شدید گرمی کی لہر سے کوئی راحت نہیں ملی اور آج جموں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق آج ضلع جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم 24.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ کٹرا، ضلع ریاسی کا قصبہ، 37.8 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ اور 22.6 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ دوسرا گرم ترین مقام رہا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق بنیہال میں 25.6 ڈگری سیلسیس، بٹوت میں 28.1 ڈگری سیلسیس اور بھدرواہ میں 27.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 25 مئی کو عمومی طور پر خشک موسم رہا، تاہم بعض مقامات پر شام کے اوقات میں ہلکی بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ 26 اور 27 مئی کو موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم 28 اور 29 مئی کو مطلع ابر آلود رہنے، ایک یا دو بار بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے امکانات ہیں، جبکہ 30 مئی سے 3 جون تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا، اگرچہ شام کے وقت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔
جموں و کشمیر محکمہ اسکولی تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اول تا ششم (پرائمری) کے لیے یکم جون سے 22 جولائی تک، جبکہ جماعت ہفتم تا دوازدہم کے لیے 8 جون سے 22 جولائی تک تعطیلات رہیں گی۔
شدید گرمی کے باعث جموں ڈویژن کے پہاڑی سیاحتی مقامات جیسے بھدرواہ، کشتواڑ، پٹنی ٹاپ، ناتھا ٹاپ، سناسر اور بانی میں سیاحوں کی خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
این آئی اے نے جموں و کشمیر میں کالعدم جماعت اسلامی کے فنڈنگ کیس میں 3 مقامات پر تلاشی لی
سری نگر، جموں و کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے منسلک دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کے سلسلے میں سری نگر اور شوپیاں اضلاع میں تین مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپے کے دوران، این آئی اے نے کئی مجرمانہ مالیاتی دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد کئے۔
این آئی اے جماعتِ اسلامی کی علیحدگی پسند اور سرگرمیوں کی جانچ کر رہی ہے، جسے یواے (پی) ایکٹ کے تحت غیر قانونی تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ یہ 2021 میں درج معاملے کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ این آئی اے نے اگرچہ ان مقامات کی مکمل تفصیل نہیں دی جہاں تلاشی لی گئی، لیکن حکام کے مطابق دارالعلوم سراج العلوم مدرسے کی بھی تلاشی لی گئی، جسے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔ یہ مدرسہ جموں و کشمیر کا پہلا دینی تعلیمی ادارہ بن گیا جسے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی ایجنسی نے کہا کہ این آئی اے کی تحقیقات سے اب تک معلوم ہوا ہے کہ جماعتِ اسلامی وادی اور ہندستان کے دیگر حصوں میں فنڈ جمع کرنے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث تھی۔ تنظیم صحت اور تعلیم جیسی فلاحی سرگرمیوں کے نام پر ملک اور بیرونِ ملک سے چندہ جمع کرتی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
گلمرگ گنڈولا میں تکنیکی خرابی کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری، اب تک 80 سیاحوں کو بچا لیا گیا
سرینگر، دنیا کے مشہور گلمرگ گونڈولا میں پیر کے روز تکنیکی خرابی کے باعث کئی کیبل کار کیبن فضا میں معلق ہو جانے کے بعد پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، سول انتظامیہ اور گونڈولا آپریٹرز کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے تحت اب تک تقریباً 80 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق خرابی گونڈولا کے فیز-1 نظام میں پیدا ہوئی، جس کے بعد فیز-1 اور فیز-2 دونوں راستوں پر آپریشن معطل کر دیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ واقعہ موسم سے متعلق نہیں تھا اور تمام کیبن ساختی طور پر محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق خرابی کے بعد تقریباً 62 سے 65 کیبن فضا میں پھنس گئے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کیا، جس میں ہندوستانی فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس کے تربیت یافتہ اہلکار مشترکہ طور پر مصروف ہیں۔
جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر آفس نے کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر آفس کے مطابق، ’’پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف، ڈپٹی کمشنر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی مشترکہ ٹیم تمام سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔‘‘
وزیراعلیٰ آفس جموں و کشمیر نے بھی کہا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تربیت یافتہ ٹیمیں منظم طریقے سے انخلا کا عمل انجام دے رہی ہیں۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں اور صورتحال ’’مکمل طور پر قابو میں‘‘ ہے۔
ہندوستانی فوج نے بتایا کہ گونڈولا آپریٹرز کے تعاون سے تیز اور مربوط ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق شام تک 16 کیبنوں سے تقریباً 80 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جبکہ باقی پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان7 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا4 days agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
ہندوستان5 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
دنیا1 week agoایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکانات میں اضافہ، اسرائیل کو صدر ٹرمپ کے ’گرین سگنل‘ کا انتظار
































































































