جموں و کشمیر
پلوامہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 2 افراد گرفتار:پولیس

سری نگر، عوامی نظم و ضبط کو بر قرار رکھنے اور غیر قانونی قمار بازی کی سرگرمیوں کے خلاف مہم کے تحت پلوامہ پولیس نے مورن علاقے میں ایک عوامی مقام سے قمار بازی میں ملوث دو افرد کو گرفتار کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ قمار بازی کی سرگرمیوں سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران 52 تاش کے پتے اور دائو پر لگی 9 ہزار روپیوں کی رقم بر آمد کرکے ضبط کر لی گئی اور موقع سے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد سلیم شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن مورن اور امتیاز احمد گنائی ولد محمد شفیع گنائی ساکن مورن کے بطور کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ چار دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں متعلقہ ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 13/2026 درج کیا گیا ار مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
یو این آئی ایم افضل۔ایف اے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
سری نگر جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ذریعے حاجیوں کے سامان کے ایک بڑے حصے کو احمد آباد سے سری نگر تک سڑک کے راستے سے لے جانے کے فیصلے پر حاجیوں، ان کے خاندانوں اور سیاسی لیڈروں نے بڑے پیمانے پر تنقید کی ہے۔
نوٹیم سے متعلق پابندیوں اور طیارے میں سامان لے جانے کی حد طے ہونے کی وجہ سے کیے گئے اس فیصلے سے حج سے واپس آرہے بزرگ حاجیوں میں پریشانی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کئی لوگوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران خریدی گئی مذہبی اشیاء، تحائف اور جلد خراب ہونے والی چیزوں سمیت ذاتی سامان میں تاخیر، نقصان یا خرابی کا ڈر ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے فوری طور پر سرکاری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
سری نگر کے لیے حج پروازوں کی آمد دو جون سے شروع ہونے والی ہے، پہلی پرواز کے دوپہر 12:45 بجے سری نگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ پروازوں کے اوقات تین اور چار جون کو مقرر ہیں۔ اس سال جموں و کشمیر سے 7,000 سے زیادہ زائرین نے سفر حج کیا۔
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ حاجیوں کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس سری نگر کے آگے کے سفر سے پہلے احمد آباد میں ہی مکمل کر لی جائے گی۔
سامان کے ترمیم شدہ انتظام کے تحت، حاجیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سات کلو گرام تک کا ایک ہینڈ بیگیج لے جائیں، جبکہ سری نگر جانے والی پروازوں میں صرف پانچ کلو گرام کا چیک ان بیگیج ہی لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیم سے متعلق پابندیوں اور طیارے کے وزن کی حدود کی وجہ سے باقی سامان، فی زائر 30 کلو گرام تک، سڑک کے راستے سے الگ سے لے جایا جائے گا۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ کسی بھی چیک ان بیگیج کا وزن 22 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ حاجی سڑک کے راستے سے لائے گئے اپنے سامان کو حج ہاؤس سری نگر پہنچنے پر وہاں سے حاصل کر سکیں گے۔
اس فیصلے سے حاجیوں اور ان کے خاندانوں میں غم و غصہ نظر آ رہا ہے۔ کئی زائرین کو اندیشہ ہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران خریدی گئی مذہبی اشیاء، تحائف اور دیگر اشیاء سمیت ان کے سامان میں تاخیرسے خرابی یا نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
سیاسی جماعتوں نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ ایک مقدس سفر سے لوٹ رہے زائرین کو غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک بیان میں مسٹر بخاری نے کہا کہ “یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ جموں و کشمیر کے حاجی، جو اپنی مقدس زیارت مکمل کرنے کے بعد گھر آنے کی تیاری کر رہے ہیں، متعلقہ حج حکام اور ایئر لائن حکام کے غیر حساس اور غیر تعاون پر مبنی رویے کی وجہ سے غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔”
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے رام بن میں ٹرک کھائی میں گرا، ڈرائیور اور ہیلپر کی موت
جموں جموں و کشمیر کے رام بن ضلع کے رامسو علاقے میں ایک ٹرک کے گہری کھائی میں گر جانے سے ڈرائیور اور اس کے ہیلپر کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق، جموں سے سرینگر جا رہا چونا پتھر سے لدا ٹرک رامسو علاقے کے گنگرو کے پاس ڈرائیور سے مبینہ طور پر گاڑی سے کنٹرول کھو دینے کے سبب گہری کھائی میں گر گیا۔ ٹرک کے کھائی میں گرنے سے اس میں آگ لگ گئی۔
پولیس کی ایک ٹیم نے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں کی مدد سے فوراً بچاؤ مہم شروع کی اور گاڑی کے کیبن میں پھنسے ڈرائیور اور ہیلپر کی لاشیں باہر نکالیں۔ ٹرک میں آگ لگنے سے لاشیں جزوی طور پر جھلسی ہوئی پائی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: اعلیٰ سطح کی چوکسی اور ہم آہنگی برقرار رکھیں، جموں کے ایس ایس پی کی پولیس کو ہدایت
جموں، 3 جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر، جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جوگیندر سنگھ نے جمعہ کے روز پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے دوران اعلیٰ سطح کی چوکسی اور باہمی ہم آہنگی برقرار رکھیں۔
بھگوتی نگر بیس کیمپ کے دورے کے دوران یاترا کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے کیے جانے والے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی جموں نے سکیورٹی تعیناتی کا تفصیلی معائنہ کیا اور بیس کیمپ پر تعینات افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی۔
جائزہ اجلاس میں سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی جموں نے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ یاترا کے دوران اعلیٰ سطح کی مستعدی اور باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے بیس کیمپ پہنچنے والے زائرین کے لیے مناسب سہولیات، ہموار نقل و حرکت اور بلا رکاوٹ مدد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں مجموعی سکیورٹی حکمتِ عملی، ہجوم کے نظم و نسق، ٹریفک کنٹرول، نگرانی کے نظام، ہنگامی ردِعمل کی تیاری اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ یاتریوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کریں تاکہ مقدس یاترا پر جانے والے زائرین کو محفوظ، پُرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
امرناتھ یاترا 2026 کا آغاز 3 جولائی کو ہوگا اور یہ 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
ہندوستان5 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا































































































