دنیا
پوتن کا ‘بورڈ آف پیس’ کو ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کا عندیہ، اسٹریٹجک شراکت داروں سے مشاورت کے خواہاں

ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں امریکہ کی تجویز کردہ غزہ سے متعلق نئی بین الاقوامی تنظیم ‘بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ جس کا مقصد عالمی تنازعات بشمول اسرائیل-فلسطین مسئلہ کو حل کرنا ہے۔
آر ٹی کے مطابق، پوتن نے ٹرمپ کے ‘بورڈ آف پیس’ کے قدم میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی اور تجویز دی کہ امریکہ میں منجمد روسی اثاثوں میں سے ایک ارب امریکی ڈالر فلسطینی علاقے کی بحالی کے لیے اس ادارے کو عطیہ کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز روسی سکیورٹی کونسل سے خطاب کے دوران کہی۔
پوتن نے کہا کہ ٹرمپ کی پیشکش کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مزید وقت درکار ہوگا، کیونکہ روس کے اسٹریٹجک شراکت داروں سے مشاورت ضروری ہے۔ آر ٹی کے مطابق، روسی صدر نے کہا کہ روس “ابھی، اسی وقت ایک ارب ڈالر فراہم کر سکتا ہے، یہاں تک کہ اس سے پہلے کہ ہم یہ فیصلہ کریں کہ بورڈ آف پیس کے کام میں حصہ لیں گے یا نہیں” اور اس کی وجہ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ روس کے خصوصی تعلقات کو قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم گزشتہ امریکی انتظامیہ کے دور میں منجمد کیے گئے روسی اثاثوں سے لی جا سکتی ہے۔ پوتن کے مطابق، ماسکو “ہمیشہ بین الاقوامی استحکام کو مضبوط بنانے کی ہر کوشش کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔”
یہ بورڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسرائیل۔حماس جنگ کا خاتمہ ہے۔ متوقع طور پر یہ ادارہ عارضی طور پر غزہ کی انتظامیہ سنبھالے گا اور اس کی تعمیر نو کا انتظام کرے گا۔
واشنگٹن نے مختلف عالمی رہنماؤں کو اس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ پیر کے روز، صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں کے بورڈ میں شامل ہونے سے انکار پر فرانسیسی شراب پر 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
واشنگٹن کے مطابق، مستقبل میں اس ادارے کے دائرۂ اختیار کو دنیا کے دیگر تنازعات تک بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔
‘بورڈ آف پیس’ کو بین الاقوامی قانون اور اس کے چارٹر میں طے شدہ رہنما اصولوں کے مطابق امن سازی کے اقدامات انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ ایسے بہترین طریقۂ کار تیار کرنے اور شیئر کرنے پر توجہ دے گا جنہیں امن کے خواہاں کسی بھی ملک یا برادری میں نافذ کیا جا سکے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
ایران امریکہ ممکنہ معاہدے کی خبریں ، خام تیل کی قیمتیں 7 مئی کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
نیویارک، ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد خام تیل کی قیمتیں7 مئی کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے اور جنگ بندی کی خبریں سامنے آتے ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست بریک لگ گیا۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد یکدم گر گئی ہیں، جس سے عالمی معیشت بالخصوص پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے والے ممالک کو بڑی راحت ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5.49 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت کم ہو کر 97.85 ڈالر فی بیرل پرآگئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ‘ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ’ کی قیمت میں بھی 5.64 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد امریکی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 91.14 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم ہونے اور سپلائی لائنز محفوظ ہونے کی توقعات کے باعث مارکیٹ سے غیر یقینی صورتحال کا دباؤ کم ہوا ہے۔ تیل کی عالمی منڈی میں دیگر پٹرولیم مصنوعات اور گیس کے نرخ بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہے، متحدہ عرب امارات کا ماربن ابوظہبی کروڈ 102.31 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا، جبکہ توانائی کے شعبے میں نیچرل گیس (قدرتی گیس) کی قیمت 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رہی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اگلے 24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کی جانب سے باقاعدہ امن ڈیل کا اعلان کر دیا جاتا ہے، تو آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر سے بھی نیچے آ سکتی ہیں، جو مہنگائی سے متاثرہ عالمی مارکیٹ کے لیے ایک مثبت اشارہ ثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو جوہری معاملے پر60 روزمیں مذاکرات ہونگے: ایران
تہران، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں تاہم کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران مذاکرات کر رہا ہے تاہم ایران اس وقت جوہری معاملے پر بات چیت نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے جبکہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایم اویوکوحتمی شکل دی گئی توجوہری معاملے سمیت مفاہمتی یادداشت کی کچھ تفصیلات اوردیگر موضوعات پر بھی60 دن میں مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ 14 نکاتی ایم او یوجنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکا بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے، بدلے میں ایران ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ انہوں نےکہاکہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لے گالیکن خدمات کی فراہمی کی فیس (سروس چارجز ) لینا عام بات ہے، اسےٹول نہیں کہاجاناچاہیے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ممکنہ معاہدے کا حصہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی پیشرفت پاکستان کی ثالثی میں ہفتوں سے جاری مذاکرات اوررابطوں کانتیجہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
’ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ سب کیلئے عظیم ہو گا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے جارہے ہیں ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ سب کیلئے عظیم ہوگا۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ جنگ شروع ہو گی اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو پہلے سے کہیں زیادہ بڑی ہوگی جو کوئی بھی نہیں چاہتا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کو سعودی عرب کے محمد بن سلمان سے گفتگو ہوئی، یو اے ای کے صدر، قطری امیر اور قطری وزیراعظم سے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ ترکیہ کے صدر اور مصر کے صدر سے بھی مشاورت ہوئی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ سےبات ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے انتہائی پیچیدہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے پورا کام کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
ہندوستان4 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا4 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ































































































