ہندوستان
ہندوستان کے جمہوری نظام میں آئین کا مرکزی رول: راہل گاندھی

نئی دہلی، کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز ہندوستان کے جمہوری نظام میں آئین کے مرکزی رول پر زور دیتے ہوئے اسے ہر شہری کا “سب سے بڑا ہتھیار” قرار دیا۔
یومِ جمہوریہ کے موقع پر اپنے واٹس ایپ چینل پر شیئر کیے گئے پیغام میں راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریہ کی طاقت آئین کی مضبوط بنیاد پر قائم ہے اور یہ صرف مساوات اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے ہی فروغ پا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہمارا آئین ہر ہندوستانی کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ یہی ہماری آواز ہے اور ہمارے حقوق کا حفاظتی حصار ہے۔ آئین شہریوں کو بااختیار بناتا ہے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔ آئینی اقدار سے ہی جمہوریہ کو طاقت ملتی ہے۔ انہی مضبوط بنیادوں پر ہماری جمہوریت کھڑی ہے، جو مساوات اور بھائی چارے سے ہی مضبوط ہوگی۔”
کانگریس رہنما نے آئینی تحفظ کو تحریکِ آزادی کی وراثت سے جوڑتے ہوئے کہا کہ آئین کی حفاظت کرنا ہندوستان کے مجاہدینِ آزادی کو سچی خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ “آئین کی حفاظت سے ہی ہندوستانی جمہوریت کی حفاظت ہوتی ہے اور یہ ہمارے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو سچی خراجِ عقیدت ہے۔
راہل گاندھی نے ملک بھر کے شہریوں کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام “جے ہند! جے سمویدھان!” کے نعروں کے ساتھ کیا۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ملک میں آئینی اقدار، سماجی مساوات اور معاصر ہندوستان میں جمہوری اداروں کے رول پر سیاسی بحث جاری ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
ہندوستان اور امریکہ نے اہم معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے
نئی دہلی، ہندوستان اور امریکہ نے اہم معدنیات اور نایاب زمینی عناصر (ریئر ارتھ ایلیمنٹس) کی کان کنی اور پراسیسنگ کی سپلائی کو محفوظ بنانے سے متعلق ہندوستان-امریکہ دوطرفہ فریم ورک پر منگل کو نئی دہلی میں دستخط کیے یہ معاہدہ کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کواڈ اجلاس کے موقع پر دستخط کیا۔
بعد ازاں ایس جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اس موضوع پر کواڈ رکن ممالک کے ساتھ اجلاس میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس معاہدے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست وقت پر کیا گیا اور نہایت موزوں ہے۔
انہوں نے کہاکہ “چاہے ہم اسے دوطرفہ سطح پر کریں، کواڈ فارمیٹ میں کریں یا ہم خیال ممالک کے وسیع تر گروپ کے طور پر، یہ ایک بروقت اور انتہائی اہم اقدام ہے۔”
ایس جے شنکر کے مطابق اس معاہدے کا مقصد اہم معدنیات اور نایاب زمینی عناصر کی پوری سپلائی چین میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے، جس میں کان کنی، پراسیسنگ، ری سائیکلنگ اور متعلقہ سرمایہ کاری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے سپلائی چین مضبوط ہوگی، مالی وسائل میں تعاون بڑھے گا اور اہم معدنیات و نایاب زمینی عناصر کے مؤثر انتظام میں مدد ملے گی۔
مارکو روبیو نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات کو پورا کرے گا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کتنے گہرے ہیں۔
انہوں نے امریکہ کی اہم معدنیات سے متعلق پہل “پیکس سیلیکا” میں ہندوستان کی شمولیت کو بھی اہم قرار دیا۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
دہلی میں سی این جی دو روپے مہنگی
نئی دہلی، قومی دارالحکومت دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے دہلی اور آس پاس کے شہروں میں سی این جی فراہم کرنے والی سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی ‘اندرپرستھ گیس لمیٹڈ’ (آئی جی ایل) نے منگل سے اس کی قیمت میں دو روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا ہے دہلی میں اب ایک کلوگرام سی این جی کی قیمت 83.09 روپے ہو گئی ہے، جب کہ پہلے اس کی قیمت 81.09 روپے فی کلوگرام تھی۔
دیگر شہروں میں بھی سی این جی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں اس مہینے یہ تیسرا اضافہ ہے۔ اس سے قبل 15 مئی اور 23 مئی کو بھی اندرپرستھ گیس لمیٹڈ نے سی این جی کی قیمت میں دو دو روپے فی کلوگرام اضافہ کیا تھا۔ اس طرح تین بار میں اس کی قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ (مغربی ایشیا) کے بحران کے باعث سپلائی متاثر ہونے سے گھریلو مارکیٹ میں پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی ریٹیل قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 15 مئی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 7.35 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.53 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
نئی دہلی، سپریم کورٹ آف انڈیا نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ سے وابستہ افراد کی سرگرمیوں کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے یہ طنزیہ سوشل میڈیا تحریک ہندوستان کے چیف جسٹس سوریا کانت کے حالیہ ’’کاکروچ‘‘ تبصرے کے بعد سامنے آئی تھی
درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے وکیل این کے گوسوامی نے پیر کے روز دلیل دی کہ ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ عدلیہ کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ چیف جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوی مالیا باگچی اور جسٹس وی ایم پنچولی پر مشتمل بنچ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ’’اسے اتنی جذباتی انداز میں نہ لیں۔‘‘
ایک اور وکیل نے دلیل دی کہ درخواست گزار جعلی قانون کی ڈگریوں کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں، ساتھ ہی یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ عدالت میں ہونے والی گفتگو کا تجارتی استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اس دلیل پر ردِعمل دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ ’’ایسی کوئی سنجیدہ ضرورت نہیں ہے، ہم دیکھیں گے۔‘‘
’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ اس ماہ کے آغاز میں ایک طنزیہ آن لائن تحریک کے طور پر سامنے آئی، جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر، خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان، مقبولیت حاصل کی۔ اس تحریک کی شروعات 15 مئی کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں ہونے والی سماعت سے ہوئی، جس میں چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی والی بنچ نے بے روزگار نوجوان وکلا کے وکالت چھوڑ کر سوشل میڈیا اور آر ٹی آئی سرگرمیوں کی طرف رجحان پر تشویش ظاہر کی تھی۔
چیف جسٹس نے تبصرہ کیا تھاکہ ’’ایسے نوجوان کاکروچ کی طرح ہیں جنہیں اس پیشے میں روزگار نہیں مل رہا۔ کچھ سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور کچھ آر ٹی آئی کارکن بن گئے ہیں۔‘‘ بعد میں چیف جسٹس نے وضاحت کی کہ ان کا تبصرہ جعلی اہلیت اور جعلی ڈگریوں کے ذریعے پیشے میں داخل ہونے والے افراد کے لیے تھا، نہ کہ عمومی طور پر بے روزگار نوجوانوں کے لیے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان1 week agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
جموں و کشمیر1 day agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا4 days agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ



































































































