جموں و کشمیر
ائیر انڈیا نے دو کشمیری نوجوانوں کو بطور پائلٹ مقرر کیا

سری نگر، جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال اور وسطی کشمیر کے قصبہ بیروہ میں خوشی و شادمانی کا ماحول ہے کیونکہ ائیر انڈیا نے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے راجہ شاہ زیب رضا اور برہان علی نامی دو نوجوانوں کے نام پائلٹ کی تقرری کے آرڈر جاری کئے ہیں۔
ترال سے تعلق رکھنے والا راجہ شاہ زیب ایک سبکدوش ایگزیکٹیو انجینئر کا فرزند ہے اور ان کی والدہ بھی ایک سبکدوش ٹیچر ہے جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ بیروہ کے کلہامہ زبہ گل سے تعلق رکھنے والے برہان علی کے والد ایک سبکدوش ڈی ایس پی ہیں اور ان کے بڑے بھائی بھی ایک پولیس افسر ہیہیں
راجہ شاہ زیب نامی یہ نوجوان قصبہ ترال کا پہلا نوجوان ہے جس کو پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور ائیر انڈیا نے تمام لوازمات کی ادائیگی کے بعد ان کی پائلٹ کے طور پر تقرری عمل میں لائی ہے۔
انہوں نے دہلی سے یو این آئی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہا: ‘تیسری جماعت سے ہی مجھے پائلٹ بننے کا شوق تھا گرچہ گھر والے مجھے سول سروس میں دیکھنا چاہتے تھے تاہم میں نے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے جد وجہد جاری رکھی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ ایک الگ فیلڈ تھا اس لئے گھر والوں کو اس کے متعلق سمجھانے اور اس کی طرف راغب کرنے میں کسی قدر دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم ہر مرحلے پر ان کا بھر پور تعاون رہا جس سے میں اپنی منزل کو حاصل کر سکا’۔
شاہ زیب اپنے والد کے ساتھ عرصہ درا ز سے سری نگر میں سکونت پذیر ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘میرے والد شادی سے قبل ہی ترال سے سری نگر منتقل ہوئے تھے اور ہم کاٹھی دروازہ رعناواری میں سکونت پذیر ہیں جس کی وجہ سے میری ابتدائی تعلیم سری نگر کے ہی مختلف اسکولوں میں ہوئی اور بعد کشمیر یونیورسٹی سے میں نے بی ٹیک میکانیکل کی ڈگری حاصل کی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں نے اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی رائے بریلی یو پی سے تین سالہ کورس مکمل کر لیا’۔
شاہ زیب کا ماننا ہے کہ کشمیر کے نوجوان نہ صرف محنتی ہیں بلکہ نہایت ہونہار بھی ہیں اور کسی بھی شعبے میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کرسکتے ہیں بلکہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘کشمیر کے نوجوان محنتی اور ہونہار ہیں وہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں اور عزت و وقار کی روزی روٹی کما سکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اپنے ہی وطن میں روز گار ملنا اچھی بات ہے لیکن جموں وکشمیر سے باہر روز گار کمانے کے بسیار مواقع ہیں اور ہمارے نوجوانوں کو ان مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے’۔
راجہ شاہ زیب کی طرح برہان علی بھی اپنے قصبے کا پہلا پائلٹ ہے جس پر پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے
برہان علی نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم سری نگر کے ہی ممتاز اسکولوں سے حاصل کی ہے۔
انہوں نے نیو ایرا پبلک اسکول راج باغ سری نگر سے دسویں تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹنڈل بسکو اسکول سری نگر سے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔
بعد ازاں برہان نے ہوا بازی کا داخلہ ٹیسٹ پاس کرکے اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈیمی رائے بریلی میں کورس کیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایویشن (ڈی جی سی اے) کی طرف سے انہیں کمرشل پائلٹ کی لائسنس حاصل ہوئی ہے۔
یو این آئی- ایم افضل- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جاری گرمی کی لہر کے دوران جموں شہر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا
جموں، جاری شدید گرمی کی لہر سے کوئی راحت نہیں ملی اور آج جموں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق آج ضلع جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم 24.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ کٹرا، ضلع ریاسی کا قصبہ، 37.8 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ اور 22.6 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ دوسرا گرم ترین مقام رہا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق بنیہال میں 25.6 ڈگری سیلسیس، بٹوت میں 28.1 ڈگری سیلسیس اور بھدرواہ میں 27.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 25 مئی کو عمومی طور پر خشک موسم رہا، تاہم بعض مقامات پر شام کے اوقات میں ہلکی بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ 26 اور 27 مئی کو موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم 28 اور 29 مئی کو مطلع ابر آلود رہنے، ایک یا دو بار بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے امکانات ہیں، جبکہ 30 مئی سے 3 جون تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا، اگرچہ شام کے وقت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔
جموں و کشمیر محکمہ اسکولی تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اول تا ششم (پرائمری) کے لیے یکم جون سے 22 جولائی تک، جبکہ جماعت ہفتم تا دوازدہم کے لیے 8 جون سے 22 جولائی تک تعطیلات رہیں گی۔
شدید گرمی کے باعث جموں ڈویژن کے پہاڑی سیاحتی مقامات جیسے بھدرواہ، کشتواڑ، پٹنی ٹاپ، ناتھا ٹاپ، سناسر اور بانی میں سیاحوں کی خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
این آئی اے نے جموں و کشمیر میں کالعدم جماعت اسلامی کے فنڈنگ کیس میں 3 مقامات پر تلاشی لی
سری نگر، جموں و کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے منسلک دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کے سلسلے میں سری نگر اور شوپیاں اضلاع میں تین مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپے کے دوران، این آئی اے نے کئی مجرمانہ مالیاتی دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد کئے۔
این آئی اے جماعتِ اسلامی کی علیحدگی پسند اور سرگرمیوں کی جانچ کر رہی ہے، جسے یواے (پی) ایکٹ کے تحت غیر قانونی تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ یہ 2021 میں درج معاملے کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ این آئی اے نے اگرچہ ان مقامات کی مکمل تفصیل نہیں دی جہاں تلاشی لی گئی، لیکن حکام کے مطابق دارالعلوم سراج العلوم مدرسے کی بھی تلاشی لی گئی، جسے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔ یہ مدرسہ جموں و کشمیر کا پہلا دینی تعلیمی ادارہ بن گیا جسے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی ایجنسی نے کہا کہ این آئی اے کی تحقیقات سے اب تک معلوم ہوا ہے کہ جماعتِ اسلامی وادی اور ہندستان کے دیگر حصوں میں فنڈ جمع کرنے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث تھی۔ تنظیم صحت اور تعلیم جیسی فلاحی سرگرمیوں کے نام پر ملک اور بیرونِ ملک سے چندہ جمع کرتی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
گلمرگ گنڈولا میں تکنیکی خرابی کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری، اب تک 80 سیاحوں کو بچا لیا گیا
سرینگر، دنیا کے مشہور گلمرگ گونڈولا میں پیر کے روز تکنیکی خرابی کے باعث کئی کیبل کار کیبن فضا میں معلق ہو جانے کے بعد پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، سول انتظامیہ اور گونڈولا آپریٹرز کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے تحت اب تک تقریباً 80 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق خرابی گونڈولا کے فیز-1 نظام میں پیدا ہوئی، جس کے بعد فیز-1 اور فیز-2 دونوں راستوں پر آپریشن معطل کر دیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ واقعہ موسم سے متعلق نہیں تھا اور تمام کیبن ساختی طور پر محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق خرابی کے بعد تقریباً 62 سے 65 کیبن فضا میں پھنس گئے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کیا، جس میں ہندوستانی فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس کے تربیت یافتہ اہلکار مشترکہ طور پر مصروف ہیں۔
جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر آفس نے کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر آفس کے مطابق، ’’پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف، ڈپٹی کمشنر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی مشترکہ ٹیم تمام سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔‘‘
وزیراعلیٰ آفس جموں و کشمیر نے بھی کہا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تربیت یافتہ ٹیمیں منظم طریقے سے انخلا کا عمل انجام دے رہی ہیں۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں اور صورتحال ’’مکمل طور پر قابو میں‘‘ ہے۔
ہندوستانی فوج نے بتایا کہ گونڈولا آپریٹرز کے تعاون سے تیز اور مربوط ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق شام تک 16 کیبنوں سے تقریباً 80 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جبکہ باقی پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
ہندوستان5 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ































































































