تازہ ترین
امسال ابتک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں 40 غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے،ملی ٹینسی آخری سانسیں لے رہی ہیں :پولیس سربراہ

سری نگر، 30اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز کہاکہ وادی کشمیر میں سرگرم غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر نئی حکمت عملی اپنائی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امسال سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 40غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے۔
اُن کے مطابق مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت کے رجحان میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کا قلع قمع کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا :’غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ‘
اُن کے مطابق امسال40غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ اب مزید کچھ باقی رہ گئے ہیں جنہیں بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں جتنے بھی ملی ٹینٹ سرگرم ہیں اُن پر خصوصی نظر گزر رکھی جارہی ہیں ۔
دلباغ سنگھ نے کہاکہ سرگرم ملی ٹینٹوں کو بہت جلد مار گرایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں جتنی بھی ملی ٹینٹ تنظیمیں ہیں اُن میں لیڈر شپ کا فقدان ہے ۔
اُن کے مطابق غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی ہلاکت سے مقامی نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں میں شمولیت کے رجحان میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
سنگباری کے واقعات میں کمی واقع ہونے کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہاکہ اس کا کریڈٹ وادی کشمیر کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو جاتا ہے جنہوں نے اب تشدد کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نوجوان اب اپنا مستقبل سنوارنے میں لگے ہوئے ہیں۔
دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وادی کشمیر میں خشت باری اب قصبہ پارینہ بن کر رہ گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین برسوں کے دوران ملی ٹینٹ ریکروٹمنٹ لگ بھگ صفر تک پہنچ گئی ہے۔
آئی ای ڈی حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ یہ جنگجووں کی نئی حکمت عملی ہے تاکہ سیکورٹی فورسز کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ ایسی آئی ای ڈیز کو جموں میں ضبط کیا گیا جنہیں ڈرون کے ذریعے اس طرف پھینکا گیا۔ اُن کے مطابق اُدھم پور میں کچھ آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس دوران چند افراد کی جان بھی ضائع ہوئیں۔
دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہاکہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں امسال دراندازی کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گر چہ کچھ ایک ملی ٹینٹ دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے لیکن مجموعی طورپر سرحدوں پر حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ اب موسم تبدیل ہو رہا ہے لہذا اُس پار بیٹھے ملک دشمن عناصر ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ڈی جی پی نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں دراصل وادی میں پُر امن ماحول کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پرانے تانے بانے کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جارہی ہیں۔
اُن کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں کا ایک بڑا مقصد ملک کے لوگوں کو کشمیریوں کے خلاف اکسانا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ میں ہندوستانی شہریوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سمجھدارانہ برتاو کیا اور ملی ٹینسی کی حمایت کرنے والی ایجنسیوں کے بہکاوے میں نہیں آئے۔
جموں و کشمیر
ایچ ڈی ایف سی بینک مالیاتی اسکینڈل: کرائم برانچ نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی
سرینگر،جموں و کشمیر پولیس کے ونگ ‘اکنامک آفنسز یونٹ’ (ای او ڈبلیو) نے شوپیاں میں ایچ ڈی ایف سی بینک کی شاخ میں ہونے والے ایک بڑے مالیاتی غبن اور دھوکہ دہی کے کیس میں کورٹ میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
حکام کے مطابق یہ چارج شیٹ شوپیاں کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے بینک میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں کیں۔
یہ مقدمہ ای او ڈبلیو تھانے میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔مالیاتی گڑبڑ کی شکایات موصول ہونے پر پولیس ہیڈ کوارٹر نے کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے کرائم برانچ کے سپرد کیا تھا تاکہ گہرائی سے چھان بین کی جا سکے۔
تفتیش کے دوران ملوث پائے جانے والے افراد کو رواں برس 18 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا، جو تب سے اب تک عدالتی تحویل (جوڈیشل ریمانڈ) میں ہیں۔کرائم برانچ کے ایک افسر نے تصدیق کی ہے کہ تمام ضروری شواہد اور بیانات قلمبند کرنے کے بعد تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد اب 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ عدالتی فیصلے کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سانبہ کے سرحدی علاقے سے زندہ مارٹر شیل برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا
جموں، جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ ( ایس او جی ) نے جمعرات کے روز ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک فعال (زندہ) مارٹر شیل برآمد کر کے بڑی تباہی کا خطرہ ٹال دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ایس او جی کی ٹیم نے رام گڑھ کے علاقے کوالپور دیوک میں تلاشی مہم (سرچ آپریشن) شروع کر رکھا تھا۔ اس دوران ایک زندہ مارٹر شیل پایا گیا جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا تھا۔
شیل کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو فوری طور پر موقع پر طلب کیا گیا۔ ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام حفاظتی تدابیر اختیار کیں اور مارٹر شیل کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت ناکارہ (ڈی فیوز) بنا دیا۔اس کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید تلاشی لی گئی تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، مزید 13 افراد شہید ہوگئے
بیروت، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری ہیں جس میں مزید 13 افراد شہید ہوگئے ۔
اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بدھ کو پہلی بار لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ پر کیا گیا، جہاں حزب اللہ کا مرکز واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ اور کم از کم ایک عمارت کو شدید نقصان دکھایا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے خود اس حملے کی منظوری دی تھی، جس کا ہدف حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کا ایک کمانڈر تھا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر سکسکیہ پر بمباری کی جس میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیل نے 17 اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار بیروت کے جنوبی مضافات پر بمباری کی، جس میں لبنان بھر میں کم از کم 13 افراد شہید ہوئے۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی امور کے رابطہ دفتر کے مطابق لبنان میں انسانی صورتحال “جنگ بندی کے باوجود انتہائی غیر مستحکم” ہے اور شہری مسلسل جنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 مارچ سے اب تک لبنان میں 2,700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ فضائی حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بدھ کے روز لبنان کے اندر داخل ہونے والی اسرائیلی افواج پر 17 حملے کیے۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کو قنطرہ، البیاضہ، طیّبہ، نقرہ، رشاف اور عیتا الشعب میں ڈرون اور راکٹ حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
دنیا3 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
ہندوستان1 week agoبنگال انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کھرگے کی ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کی اپیل













































































































